City 42:
2025-06-09@15:14:50 GMT

بڑھاپے میں پسند کی شادی بزرگ جوڑے کا جرم بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

مشتاق بھٹہ: لودھراں میں پسندکی شادی کرنے والی 53 سالہ خاتون کے بھتیجوں نے حملہ کرکے اپنی نوبیاہتا پھپھو کو اغواء کرلیا۔مزاحمت پر بزرگ دلہن پر بہیمانہ تشدد کرے شدید زخمی کردیا، لہولہان خاتوں کو حملہ آور بھتیجےمبینہ اغوا کرکےلے گئے۔

اطلاع پر قریشی والا پولیس نے ملزمان کے گھرپر چھاپہ مارا، تشدد سے چُور خاتون انتہائی ابتر حالت میں بازیاب کی گئی جنہیں ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

 شوہررمضان کے مطابق  نذیر خاتون نے تین ماہ قبل اپنی پسند سے رمضان سے نکاح کیا ، نکاح کے بعد ہم عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلےگئے۔ تین روز قبل آئے تو  تونذیرخاتون کے بھتیجوں نے حملہ کرکے اغواء کرلیا۔

دوسری جانب نذیر بی بی  کا کہنا ہے کہ  میں 10سال سے بیوہ تھی ،چار بچے ہیں جن کی شادی کرچکی ہوں،  مجھے جانوروں کی طرح زمین پر لٹا کر مارا گیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کی مرضی سے عدالت میں نکاح کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ

پولیس کی جانب سے  چار ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج  کر کے ایک ملزم گرفتارکرلیاگیا ہے۔ڈی پی او کامران ممتاز کا کہنا ہے کہ  ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد بارمل چکے ہیں۔
ملزمان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے را کے نمائندوں سے ملے، را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجے جاتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹوں کیخلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نےمقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل؛ سابق منگیتر ملوث نکلا
  • خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • دوسرے بڑے شہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، بڑا نقصان ہو گیا
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام