’امید ہے کہ خاتون اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی‘ برطانوی وزیر صحت نامناسب تبصرے پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے معطل کردیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے اپنے حلقہ انتخاب کی بوڑھی خاتون کی جانب سے مسائل حل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ 72 سالہ خاتون اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔
میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون (Andrew Gwynne) کو اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کو جرم قرار دینے والا پہلا ملک بننے کو تیار
میل آن سنڈے کے مطابق وزیر صحت نے انتخابی حلقے کے بارے میں نہایت برا مذاق بھی کیا جبکہ کچھ جنسی اور نسلی نوعیت کے تبصرے بھی کیے۔ اس پر دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ان پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی میں گندگی موجود ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اینڈریو گیون کو لیبر پارٹی کا رکن نہیں رہنا چاہیے۔
لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ 50 سالہ گون کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پارٹی ان کے واٹس ایپ گروپ میں کیے گئے تبصروں کی تحقیقات کر رہی ہے جو لیبر پارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں۔ اگر یہ پایا گیا کہ انہوں نے لیبر پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
ایڈریو گیون نے معطلی کے بعد اپنے تبصرے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ نامناسب تبصرے پر بیحد شرمندہ ہوں، وہ وزیراعظم اور لیبر پارٹی کے فیصلے کو سمجھتے ہیں، معطل ہونے پر بہت غمگین ہوں اگر میرے جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی کا طلبگار ہوں۔
واضح رہے کہ گیون 2005 میں پہلی بار لیبر ایم پی منتخب ہوئے تھے، اور ڈینٹن اور ریڈش کے حلقے کی نمائندگی کی تھی۔ وہ گزشتہ سال حلقہ بندی میں تبدیلی کے بعد گورٹن اور ڈینٹن کے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ وہ گزشتہ موسم گرما کے انتخابات کے بعد حکومت سے الگ ہونے والے تیسرے ایم پی ہیں، اس سے پہلے وزیر خزانہ اور وزیر ٹرانسپورٹ استعفیٰ دے چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈریو گیون برطانیہ وزیر صحت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ لیبر پارٹی
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔