اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق ہے، یہاں لڑکیوں کی تعلیم کو پس پشت ڈال دیا جاتا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ہنر کے باعث آج میں یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں، بطور فوجی میں نے ملک کی خدمت کی، خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز بہت ہیں لیکن ساتھ ہی مواقع بہت زیادہ ہیں۔نگار جوہر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم قومی بجٹ اور قومی پالیسی میں ترجیح ہونی چاہیے، ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرے کے رویے کو چیلنج کرنا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں فیصلہ اور پالیسی سازی میں خواتین کو شامل کرنا ہوگا۔

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خواتین کی تعلیم نگار جوہر

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات