2025-09-18@04:25:04 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«کہ سلاجیت»:

(نئی خبر)
    امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
    گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
    مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کیخلاف ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم،  لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی،  پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف،  علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں موجود رہے جبکہ بلاول بھٹو اجلاس ختم ہونے کے بعد ایوان میں پہنچے۔ پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی جس...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں پہنچ گئے۔پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ایوان سے کل 8...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    سینیٹ، مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حکومتی اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے مختلف قرار دیا اور سینیٹر...
    فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    سکھر (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی ناقص و ناکام پالیسیوں کے باعث صوبہ سندھ میں بے امنی، لاقانونیت، اغوا برائے تاوان، ڈاکو راج، رہزنی ، ڈکیتیوں ، اسٹریٹ کرائمز، قبائلی جھگڑوں سمیت دیگر مسائل پر جامع حکمت عملی وضع کرنے اور مشترکہ لائحہ کیلئے جماعت اسلامی سندھ کی میزبانی میں گرینڈ آل پارٹیز کانفرنس 12 جنوری بروز اتوار دن دس بجے، آر ٹی رائل تاج ہوٹل نزد لب مہران سکھر میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، اے پی سی میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ممتاز سیاسی سماجی، مذہبی شخصیات، مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں تجارتی انجمنوں کو دعوت دی گئی ہے۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے بتایا ہے کہ اے پی سی میں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی، ان کی عیادت کی۔ دینی مدارس بل کی منظوری کے لئے مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد اورکوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خاص طور پر غزہ فلسطین کی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ اورجمعیت علمائے اسلام اور جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ملکر ملکی سیاست میں مشترکہ رول پلے کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے وفد میں چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا فضل الرحمن مدنی، مولانا سرور حجازی، عبد الخالق بٹر...
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...