مولانا فضل الرحمان کی وفد سمیت قطر میں حماس راہنماؤں سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی کرائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر میں سربراہ جے یو آئی اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ کی ملاقات میں میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سربراہ جے یو آئی نے حماس راہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفد سمیت قطر میں حماس راہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کی طرف سے مولانا فضل الرحمان جبکہ حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر نے وفود کی قیادت کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا نے حماس راہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب سربراہ مجلس شوریٰ حماس ابو عمر کا کہنا تھا کہ تعاون کی یقین دہانی پر مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہی ہے، گھروں کی تعمیر، خیموں، دوائیوں اور رمضان میں سحر و افطار کے لئے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ ابو عمر کا مزید کہا تھا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تعاون کی یقین دہانی مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی حماس راہنماؤں کہنا تھا کہ کہ مولانا
پڑھیں:
امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطرکے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔ قطر کے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔