رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد الحرام سمیت کئی سعودی شہروں میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2025ء) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد الحرام سمیت کئی سعودی شہروں میں موسلادھار بارش، مکہ مکرمہ، جدہ سمیت کئی سعودی علاقوں میں کئی گھنٹوں سے جاری مسلسل بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز مکہ مکرمہ سمیت جدہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
سعودی محکمہ موسمیات نے دونوں شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ میونسپلٹی، ہلال احمر، محکمہ ٹریفک اور دیگر امدادی اداروں نے ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے بیشتر علاقوں کے علاوہ مسجد الحرام میں زور کی بارش ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شام تک مزید بارش کی توقع ہے۔(جاری ہے)
جدہ میں عزیزیہ، مشرفہ، بنی مالک اور شہر کے جنوبی اور اور مشرقی علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ شمالی اور وسطی محلوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے تاہم مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پانی صاف کرنے کی گاڑیوں کے علاوہ اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ جبکہ جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کا طواف جاری رہا۔ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے باوجود جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے لاکھوں زائرین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں موسلادھار بارش مسجد الحرام مکہ مکرمہ
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل
لاہور (این این آئی محکمہ موسمیات نے 20ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔درجہ حرارت 26سے 29ڈگری، نمی 60فیصد اور بارش 27ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں۔