ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔
شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔
جاگراں ویلی میں گلیشیئرکی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں زیارت سمیت توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صوبے میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اسلام آباد میں بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، چھت ٹپکنے کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات رہا جبکہ انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں کے بعد
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
کراچی:پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔
ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔
ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔
نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور انڈیگو ایئر کی نیویارک دلی کی دو طرفہ پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔
اسپائس جیٹ کی پروازیں امرتسر دبئی کے روٹ کے لیے لاہور سے داخل ہوکر گوادر سے دبئی پہنچتی تھیں لیکن اب اسپائس جیٹ کی امرتسر دبئی کی پروازیں آدھے بھارت سے ہوکر دبئی پہنچ رہی ہیں۔
امریکا، لندن اور یورپی ملکوں میں پہنچنے کے لیے بھارتی کپتانوں کو طویل روٹ پر فلائنگ کرنا پڑ رہی ہے۔
زیادہ وقت لگنے سے بھارتی ایئر لائنز کو کسی اور ملک میں طیارے اتار کر ری فیولنگ کرکے امریکا لندن سمیت دیگر ملکوں کو جانا پڑ رہا ہے، جو پروازیں 10 گھنٹے میں امریکا دلی پہنچتی تھی اب 14 گھنٹے لگ رہے ہیں۔
بھارتی ایئرلائنز کی جگہ اب بھارتی مسافر مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ تک یا اس سے زیادہ عرصہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز شدید خسارے کی زد میں رہیں گی۔