برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی ختم نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار ہے۔
ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی اور ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ مؤخر کردیا۔ آڈٹ کے بعد سیفٹی اتھارٹی نے فیصلہ 20 مارچ کو سنانا تھا لیکن 20 مارچ کو فیصلہ سنانے کے بجائے 25 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
پاکستانی حکومتی ذرائع کے مطابق معاملہ قومی ائیرلائن کے جہاز کا ٹائر گر جانے کے بعد تاخیر کا شکار ہوا، ورلڈ ائیرسیفٹی اور ائیربس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، تحقیقات کےمکمل ہونے تک انتظارکیا جائےگا۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملے کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن پھٹ گئی، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاستی درجے کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کبھی سچ نہیں بولا، ان کا انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) پر مکمل کنٹرول ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں، ناقص کارکردگی کو ریاستی درجے سے نہیں جوڑنا چاہیے۔