2025-09-24@09:33:01 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«ارب روپے مالیت»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
لاہور: وزیر معدنیات پنجاب نے ضلع اٹک میں اربوں روپے مالیت سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچارنی نے صوبے میں اربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیر معدنیات شیر علی گورشانی نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے حکومت پنجاب بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کرے گی۔ ان کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تقریباً 6 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کو ’ایف بی آر‘ کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصّہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک کمپنی کو 6 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مرحلوں میں ہوگی اور پوری رقم ایف بی آر ادا کرے گا۔ 500 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی...
راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...