Jasarat News:
2025-11-03@19:29:06 GMT

پی ایم ای ایکس میں 50.505 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 50.484 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 42،680 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 29.403 بلین روپے رہی۔ جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 6.746 بلین روپے، بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.

165 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.006 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.437 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.162 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 799.755 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 516.744 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 397.224 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 372.651 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 251.273 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 139.455 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 64.767 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 20.676 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20.759 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اہرامِ مصر کے قریب دنیا کے سب سے بڑے قدیم نوادرات کے عجائب گھر ’گرینڈ ایجپشن میوزیم (GEM)‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ 20 سال میں مکمل ہوا، جو عرب بہار کی تحریکوں، عالمی وبا اور علاقائی تنازعات کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہوا۔

مصری وزیرِاعظم مصطفیٰ مدبولی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ “یہ منصوبہ مصر کی جانب سے دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے، ایک ایسی تہذیب کی طرف سے جس کی تاریخ سات ہزار سال پر محیط ہے۔”

تقریب میں صدر عبدالفتاح السیسی سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اہرام کے پس منظر میں ہونے والی تقریب میں فرعونی لباس پہنے رقاصاؤں کی پرفارمنس، لیزر لائٹس، آتشبازی، اور ہائروگلیفکس کے شاندار مناظر نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

 

شرکا میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر، ڈچ وزیرِاعظم ڈک شوف، ہنگری کے وزیرِاعظم وکٹر اوربان، فلسطینی صدر محمود عباس، کانگو کے صدر فیلکس تشی سیکیدی، اور عمان و بحرین کے ولی عہد بھی موجود تھے۔

میوزیم میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز فرعون توتن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نوادرات ہیں، جن میں اس کا سنہری ماسک، تخت، تابوت اور ہزاروں قدیم خزانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رمسیس دوم کا عظیم الشان مجسمہ بھی عجائب گھر کے مرکزی ہال کی زینت ہے۔

صدر السیسی نے کہا کہ “یہ میوزیم ماضی اور حال کے درمیان ایک نیا باب ہے جو مصر کے شاندار ورثے کو آئندہ نسلوں تک لے کر جائے گا۔”

متعلقہ مضامین

  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • امبانی گروپ کی 85 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا