سی ڈی ڈبلیو پی: 259.68ارب روپے مالیت کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے مالیت کے
پڑھیں:
ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے
ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسلر ہلک ہوگن کو کلیئر و واٹر فلوریڈا میں واقع گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ہلک ہوگن نے کئی دہائیوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای پر راج کیا۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، انہوں نے 1977 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 1980 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار بن گئے۔
لیجنڈ ریسلر نے پانچ بار ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ریسلنگ کے علاوہ ہلک ہوگن نے فلموں اور ٹی وی میں بھی کام کیا۔
ہوگن کو ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ دنیا بھر میں ریسلنگ کے مداحوں کے ہیرو رہے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے ہوگن کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔