مری؛ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک :مری کے جنگل میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا,لاکھوں روپے مالیت کی قیمیتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئیں.
تفصیلات کے مطابق آگ کےشعلےمیلوں دور سےدکھائی دیتے رہےلاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئیں، آگ بجھانے کےلیےمحکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سےکارروائی کی گئی۔
فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونےکےباعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگزشتہ روزآگ لگ گئی تھی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔