فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تقریباً 6 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کو ’ایف بی آر‘ کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصّہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ایک کمپنی کو 6 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مرحلوں میں ہوگی اور پوری رقم ایف بی آر ادا کرے گا۔ 500 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی جائے گی جسے پہلی کھیپ کی مکمل ادائیگی تصور کیا جائے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی۔ 1,010 گاڑیوں کی فراہمی جنوری سے مئی 2025 کے درمیان ہوگی۔

پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 اور مارچ میں 225 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 گاڑیاں اور مارچ میں 260 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔ گاڑیاں خاص طور پر فیلڈ افسران کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہیں۔ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے استعمال کے لیے ہوں گی۔

اس سے قبل ایف بی آر نے 26 ۔2025 وفاقی بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کیا تھا، جس میں ٹیکس چھوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے، محصولات کی پیداوار بڑھانے اور ٹیکس قوانین کو ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، امریکن بزنس کونسل، پاکستان بزنس کونسل اور دیگر چیمبرز جیسی کاروباری ایسوسی ایشنز کو باضابطہ مراسلے میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز میں اصلاحات کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

یہ تجاویز 31 جنوری 2025 تک آنے والے فنانس بل کو شکل دیں گی۔ ایف بی آر کی ترجیحات میں ٹیکس چھوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنا بھی شامل ہے جس کے تحت محصولات کی چوری کو کم کرنے کے لیے تمام قوانین میں ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارب روپے اسٹیک ہولڈرز امریکن بزنس کونسل ایف بی آر بزنس ٹیکس ٹیکس چھوٹ چیمبرز آف کامرس فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات مشاورت نئی گاڑیاں نفاذ وفاقی بجٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارب روپے امریکن بزنس کونسل ایف بی ا ر ٹیکس چیمبرز ا ف کامرس فیڈرل بورڈ ا ف ریونیو محصولات مشاورت نئی گاڑیاں نفاذ وفاقی بجٹ وی نیوز گاڑیوں کی خریداری رپورٹ کے مطابق نئی گاڑیاں فیڈرل بورڈ ایف بی آر ارب روپے ف ریونیو کے لیے

پڑھیں:

200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

 ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔

اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔ ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ تیسرے انعام کی مالیت 1250 روپے فی کس ہے.

200 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ہر سال مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

متعلقہ مضامین

  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ