جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو بڑا دھچکا، اربوں روپے مالیت کا ڈرون طیارہ گر کرتباہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، بھارت نے یہ ڈرون طیارہ اسرائیلی کمپنی سے خریدہ تھا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب بھارتی روپے کے قریب ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے پوربندرمیں بھارتی بحریہ میں شامل کیےجانے والا ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 10 افراد ہلاک
ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے’دھروہیلی کاپٹرز‘ حادثات کے بعد گراونڈ کردیے گئے تھے،ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کاشکاور ہوگئی جسے بحری بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
اس سے قبل 2019 میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا تھا، مارچ 2018 میں بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنےوالا ڈرون پرواز کے فورا بعد الہاس نگر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘
دوسری طرف بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں، لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث صرف7 آپریشنل ہیں، خراب آبدوزوں کو درست حالت میں لانے کے لیے کثیر سرمایہ درکار ہے۔
بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کےانبارلگارہاہ ےمگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اوراستعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے، آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈانی اسرائیل بحریہ بھارت تجرباتی پرواز ڈرون طیارہ ہرمس 900ڈرون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈانی اسرائیل بحریہ بھارت تجرباتی پرواز ڈرون طیارہ بھارتی بحریہ ڈرون طیارہ
پڑھیں:
گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔
نومبر 2024ء میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔
حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محض 30 تک محدود ہوچکی ہے۔ 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔ مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔ ان مسلسل حادثات کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں۔