2025-05-14@06:13:05 GMT
تلاش کی گنتی: 13714

«ایک سو»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
    کراچی: پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے  اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ اسکواش چیمپین شپ  جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ نیویارک میں منعقدہ چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل  علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے زیر کرکے فتح حاصل کرلی۔ قبل ازیں  سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم  کو بآسانی 0-3 سے مات...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے ایکس کی بندش کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکس کی پاکستان میں بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس، جسے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ایک دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے، نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ غیر معمولی براہ راست بات چیت کی ہے، کیونکہ وہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش کئی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے سینیئر عہدیداروں نے کہا کہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی 48 گھنٹوں کے اندر (منگل تک) متوقع ہے۔ اکیس سالہ الیگزینڈرکے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایڈن کو ''آئندہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو تین اہم نکات زیر بحث آئیں گے جن میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی کے معاملات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی گزشتہ دو سے تین دہائیوں سے جاری ہے اور پاکستان اس کا سب سے بڑا شکار رہا ہے ایسے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشتگردی کے متاثرہ ملک پر ہی الٹا الزامات لگا کر حملے کیے گئے خواجہ آصف نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کے پاس اس وقت ایک سنہری موقع موجود ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی...
    اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات چیت ہونی چاہیے،...
    پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی...
    چند ہفتے قبل، ہندوستانی سنیما نے فلم ’’اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘‘ پیش کی، جو بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی اور ان کے سیاسی کیریئر میں ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی کا ایک پہلو بیان کرتی ہے۔ فلم میں ڈرامے کی شدت اور اندرا گاندھی اور ان کے خاندان کی زندگی میں ہونے والے المناک رجحان کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن اگر پاکستانی بھٹو خاندان جیسے خاندان کی سوانح عمری کو سینما اسکرین پر پیش کیا جائے تو اندرا گاندھی کی زندگی پر  بنائی جانے والی  فلم کتنی سادہ اور جوش سے خالی نظر آئے گی اس کو وہی لوگ جانتے ہیں جو بھٹو خاندان کی زندگیوں سے واقف ہیں۔ اشرافیہ کے پس منظر سے آنے والے اس...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم گزشتہ سماعت پر عائد کر چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں...
    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اہم بیان دیا ہے ایک بھارتی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی اور طاقتور فوج رکھنے والا ملک ہے اور ان کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں سے سننے میں آیا ہے کہ پاکستان کی عسکری تیاری جدید خطوط پر استوار ہے اور وہ کسی بھی حملے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے مودی حکومت کو کسی نئی مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلقات کی بحالی میں...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں ایک طرف عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک غیر ملکی امریکی وی لاگر نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنی ذاتی مشاہدات اور تجربات دنیا کے سامنے لا کر ایک مختلف،مثبت اور حقیقت پر مبنی تصویر پیش کی ہے ڈریو بنسکی، جو دنیا کے درجنوں ممالک کا سفر کر چکا ہے ان دنوں شمالی پاکستان کے خوبصورت پہاڑی علاقوں میں موجود تھا جب بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت مبینہ حملے کیے گئے اور فضا میں کشیدگی عروج پر پہنچی اپنی ایک تازہ ویڈیو میں بنسکی نے نہ صرف اپنی موجودگی کی تصدیق کی بلکہ پاکستان میں لوگوں کی مہمان نوازی امن پسندی اور حوصلہ افزائی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت متعدد درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ’’ایکس‘‘کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم ایک اور نیک ہو کر وطن کے دفاع میں کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان نے دشمن کو جرات سے جواب دیا، آج مودی پر بھارت میں لعن طعن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے خفت مٹانے کیلئے دوبارہ کوئی جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہندوستان کو معلوم ہی نہیں کہ ہمارے پاس کیا کیا ٹیکنالوجی ہے، مجھے اپنی ٹیکنالوجی کے بارے معلوم ہے کیونکہ...
    مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئر رہنما سلیم بٹ نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا پر امن حل بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل امن کی ضمانت ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی أئ ایس پی ار کے اس اہم اور تاریخی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ مملکت پاکستان کے اعلی سطحی ادارے کے دو ٹوک اور واضع موقف جس میں جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا اور اس بات کا پہلی بار کھل کر اظہار کیا گیا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق...
    ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی (TCU) میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جب ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کیں۔ 50 سالہ برانڈی فیلڈز اور ان کے 22 سالہ بیٹے کائل فیلڈز نے مدرز ڈے ویک اینڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اپنی ڈگری حاصل کی۔ برانڈی نے TCU میں اسکول آف بزنس سے ایگزیکٹو ایم بی اے مکمل کیا، جب کہ کائل نے ایڈرن کالج آف لبرل آرٹس سے ماسٹر آف لبرل آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ دونوں نے ایک ساتھ اسٹیج پر جا کر ڈگری حاصل کیں اور اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے رنگ، جامنی، میں نائکی کے میچنگ جوتے پہنے تھے جو ان کی یکجہتی اور خوشی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
    جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی کیونکہ اس سے بے پناہ مصائب، وسیع پیمانے پر تباہی اور بے شمار معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر رہی، پھر وہیں غزہ اسرائیل تنازعہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جو آج تک کشیدگی اور تشدد کا سبب بنا ہوا ہے جس میں بے شمار جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسی طرح روس یوکرین جنگ بھی جاری ہے جس کا آغاز 2022 میں ہوا، جو 21ویں صدی کے سب سے اہم جغرافیائی سیاسی بحرانوں میں سے ایک بن چکی ہے، جس...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارڈالر سے تجاوز کر گئی۔روسی خبر رساں ادارے تاس نے بائی نانس پلیٹ فارم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بٹ کوائن کی قیمت 31 جنوری کے بعد پہلی بار 1,05,032ڈالر ہوگئی ہے ۔(جاری ہے) اس سے قبل 8 مئی 2025 کوبٹ کوائن کی قیمت 100,000 سے تجاوز کر گئی تھی۔
    (گزشتہ سے پیوستہ) آج کی جدید دانش نے چونکہ مذاہب کو اجتماعی زندگی سے بے دخل کر کے شخصی زندگی کے دائروں میں محدود کر دیا ہے اس لیے عقل جدید کے نزدیک مذہب کو وہ مقام حاصل نہیں رہا کہ اس کے لیے ہتھیار اٹھائے جائیں اور اس کے فروغ و تنفیذ کے لیے عسکری قوت کو استعمال میں لایا جائے ورنہ ہتھیار تو آج بھی موجود ہیں اور جتنے ہتھیار آج پائے جاتے ہیں اور تیار ہو رہے ہیں، انسانی تاریخ میں ا سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ یہ ہتھیار استعمال بھی ہوتے ہیں اور وہ تباہی لاتے ہیں کہ اس سے قبل کی انسانی تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے مگر ان ہتھیاروں...
    جب دشمن کی توپوں کی گھن گرج فضاؤں میں سنائی دے، جب سرحدوں پر سناٹا موت کی آمد کی گواہی دے رہا ہو، جب ناپاک ارادے پاکستان کے امن کو روندنے کا خواب دیکھ رہے ہوں، تب کوئی لشکرِ جرار ہی ان خوابوں کو خاک میں ملا سکتا ہے۔ مگر وہ لشکر محض ہتھیاروں کا نام نہیں، وہ ایک ایمان، ایک نظریہ اور ایک چٹان صفت وحدت کا نام ہے۔ قرآن کریم نے ایسے ہی اہل ایمان کی صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:’’بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں، گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہوں‘‘ (سورہ الصف: 4) یہی ہے ’’بنیان مرصوص’’ …ایک ایسی امت،...
    ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا کہ پاک افواج نے مکار دشمن کو ایک دندان شکن جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیز مقدم کیا ہے۔ شہریوں نے مکار بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف پاکستان آرمی کی بھرپور جوابی کاروائی کو سراہا اور پاک افواج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا کہ پاک افواج نے مکار دشمن کو ایک دندان شکن جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں مگر بھارت نے گزشتہ 77 برس سے کشمیریوں کا جینا دوبھر...
    بھارت کی جانب سے بولاری ایئر بیس پر 4 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 3 کو جنوبی ایئر اسپیس میں مکمل کنٹرول کے باعث انٹرسیپٹ کر لیا گیا، لیکن ایک میزائل ہینگر ایریا میں جا کر لگا۔ شہید اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف نے اپنی جان کی قربانی دی۔ الارم بجنے کے بعد، وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ باہر موجود تھے اور ایک جہاز کو اندر لے جانے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ جب تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ کرنے کے لیے باہر موجود تھے، دشمن کے حملے سے جہاز کو بچا لیا۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کو قربان کرتے ہیں تاکہ ملک کی عزت محفوظ رہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
    گزشتہ روز گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ ہوگئی جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ مقابلے میں پولیس اہلکار محمد خماری شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل گوادر پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان ولد دل مراد جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت شہزاد ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید پولیس اہلکار محمد خماری کی بہادری پر سٹی پولیس پوسٹ کو شہید کے نام سے...
    ایک کمرہ، نیم تاریک، دیوار پر مدھم عکس، اور ایک چراغ ۔ ۔ ۔ وہ چراغ جس کی روشنی صدیوں سے انسانیت کی پیشانی پر جلتی چلی آ رہی ہے۔ ہاتھوں میں سادہ سا دِیا، ماتھے پر وقار، آنکھوں میں درد کی نمی، قدموں میں شفقت کی چاپ، اور دل میں ایک ناقابلِ شکست ارادہ ۔ ۔ ۔ وہ فلورنس نائٹ انگیل تھیں۔ شاید انسانیت کی تاریخ میں ایسے چراغ کم ہی جلے ہوں جن کی روشنی نے صرف مریضوں کی علالت ہی کو نہیں، پورے نظامِ طب کو بدل کر رکھ دیا ہو۔ وہ نہ صرف ایک نرس تھیں بلکہ ایک عہد، ایک تحریک، ایک خواب اور ایک نظریہ تھیں۔ خدمتِ خلق کا ایسا مظہر جس نے دنیا کے...
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ان کی 14 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 68 میچز میں وہ بھارت کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے 9230 رنز اسکور کیے۔ ان کا اوسط 46.85 رہا۔ کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا، ’14 سال ہو گئے ہیں جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلو پہنی۔ سچ کہوں تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ یہ سفر میرے لیے ایک امتحان، ایک تربیت اور زندگی بھر کے...
    بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔ ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی مکمل جنگ کے دہانے سے واپسی ممکن بنائی اور دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروادیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوگیا۔ Post Views: 4
    گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور پھر آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہو گیا۔ اس سارے عرصے میں پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ صارفین کا چند تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ تصاویر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہیں مطالعہ پاکستان میں شامل کیا جائے...
    وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ بھارت کے ’این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمارے تعلیمی ادارے، ایئرپورٹس، سڑکیں سب کچھ بند ہیں، اب بھی لوگ خوفزدہ ہیں کہ...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ پھر سے رنگ جمانے کو تیار ہے، ایونٹ کو ری شیڈول کرنے کیلیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔  پیر کو بھی اس سلسلے میں اہم اجلاس ہوں گا، ملتان سلطانز نے اپنا باقی بچنے والا ایک میچ مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیموں کو اپنے غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس بلانے کی ہدایت پہلے ہی کی جا چکی ہے، کسی پر واپسی کیلیے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، عدم دستیاب پلیئرز کی جگہ ملکی اسٹارز سے ہی پر کی جائے گی۔ لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کے پاکستان میں ہی انعقاد کو یقینی بنایا جارہا ہے، تمام مقابلے ایک ہی وینیو پر بھی ہوسکتے ہیں۔  پی ایس ایل کا 10 واں...
    کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔ دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام...
    بمبئی (اوصاف نیوز) جنگی بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، بھارتی ایئرپورٹس دوبارہ بند کردیئےجبکہ444 پروازیں منسوخ کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ امرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔ ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے تیز ترین ارتعاش میں پھڑپھڑا رہے ہیں۔ جی ہاں! اس نے نئے راستے کھولے ہیں۔ اس نے ترقی، مطالعہ اور ترقی کےلیے خود کو جانچ پڑتال کے نئے شعبوں کو بھی کھول دیا ہے۔ پھر اب کشمکش کیوں؟ اپنے خزانوں کو بہت مضبوطی سے نہ تھامیں کیونکہ یہ صرف تب ہی ہے جب آپ انہیں آزادانہ لٹکائیں گے تو وہ آپ کی زندگی میں مزید فراوانی کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ سب کچھ ایک بار میں سمجھنے کی کوشش کرنے کے بجائے سب سے اہم چیزوں پر توجہ دیں۔ زندگی ایک جادوئی جنگل کے ذریعے ساحل سمندر پر چلنے کےلیے ہے، نہ کہ ایک لوہے کی سڑک جو کنکریٹ...
    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔ صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز...
    پاک بھارت کشیدگی میں کمی  اور  سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی  روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا...
    عبدالخالق مغیری: موئنجودڑو سے ملتی جلتی ایک اور آثار قدیمہ دریافت ہونے کا انکشاف سامنے آیا، موئنجودڑو سے 20 کلومیٹر دوری پر داہمراہ جو دڑو دریافت ہوا ہے۔ کیوریٹر  موئنجودڑو ظہیر الدین جوکھیو کی سربراہی میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم قدیم تہذیب داہمراہ جو دڑو پہنچ گئی، ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے داہمراہ جو دڑو کی کھدائی شروع کردی۔  ظہیر الدین جوکھیو کیوریٹر موئنجودڑو کا کہنا تھا کہ داہمراہ جو دڑو بدھ مت دور کا ہے اور ہو بہ ہو  موئنجودڑو سے مشابہت رکھتی ہے، گرمی کے باعث کھدائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے مزید کھدائی کا کام نارمل موسم میں کریں گے۔  بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
    سری نگر ( نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد ہم اب ایک ایسی جگہ پر کھڑے ہیں جہاں ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ہوں گے امریکا کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر نگراں یا ثالثی کا کردار کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک (پاکستان، انڈیا) کے ساتھ کام کروں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ’ہزار سال‘ سے جاری کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ان کا یہ حالیہ بیان پاکستان بھارت اور کشمیری عوام کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مذکورہ بیان کو پاکستان کے حکومتی و سفارتی حلقے جہاں خوش آئند اور امید افزا قرار دے رہے ہیں وہیں بھارت ان کے اس بیان سے خاصا ناخوش نظر آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم شملہ معاہدے 1972 کی رو سے مسئلہ کشمیر ایک دو طرفہ معاملہ ہے اور اس...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت کو دفاعی، معاشی اور سفارتی سطح پر غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاں ایک طرف پاکستان نے اپنے مؤثر اور ذمہ دارانہ ردعمل سے عالمی برادری کو اپنی امن پسندی اور دفاعی صلاحیتوں کا قائل کیا وہیں بھارت کی عسکری کمزوریوں، اقتصادی نقصانات اور سفارتی تنہائی نے اس کے خطے میں طاقت کے توازن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔  بھارت کو اس کشیدگی سے مختلف شعبوں میں کتنا نقصان ہوا؟ آئیے جانتے ہیں۔ بھارت کو سفارتی اعتبار سے کتنا نقصان ہوا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھارت اکثر خود حملے کروا کر ان کا الزام پاکستان پر لگا...
    ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ خود اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی اور اس کی قابض فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے والا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ایک امریکی شہری کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کی جنگ کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹریتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کہ عیدان الیگزینڈر، وہ امریکی شہری جسے اکتوبر 2023...
    صرف پانچ دن کے قلیل عرصہ یعنی ایک ہفتہ سے بھی کم مدت میں‘ پاکستان نے جدید جنگوں کی ساخت‘ ہیت‘ دورانیہ ‘ طرز اور اہلیت کے پیشہ ورانہ معیار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک‘ ٹھٹھک کر رہ گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر ممالک کے نظریات‘ اب جنگ کی بابت غیر مؤثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ میں کوئی دفاعی تجزیہ کار نہیں ہوں۔ صرف معاملات کو دلیل کی بنیاد پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طالب علم کی دانست میں‘ گزشتہ چند دنوں نے ہمارے ملک کو دنیا کی‘ جناب‘ دنیا کی‘ سب سے مؤثر دفاعی قوت بنا دیا ہے۔ ایشیاء کا نہیں کہہ رہا۔ پورے کرہ ارض کی بات کر رہا...
    ' پیام مشرق' کو منصہ شہود پر آئے پورے سو برس بیت گئے۔ ہمارے ڈاکٹر تحسین فراقی اور ان کی بزم اقبال نے اس موقع کو ضایع نہیں جانے دیا۔ ' پیام مشرق ' کا ڈی لکس ایڈیشن شائع کر کے اس موقع کو یادگار بنا دیا ہے۔ اس پر وہ اور ان کا ادارہ مبارک باد کا مستحق ہے۔گوئٹے کی مشرق کے اسرار میں دل چسپی اور اس کے دیوان نے افکار کی دنیا میں کیا ہل چل مچائی؟ اقبال کی ' پیام مشرق ' اسی سوال کا جواب ہے۔ یہ ناگزیر تھا کہ 'پیام مشرق' کی صدی مکمل ہونے پر اس کا پس منظر کو بیان کیا جائے جس کی وجہ سے یہ شاہ کار وجود میں آیا۔...
    بھارت کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی شدید خواہش کے بعد پاکستان نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ دونوں جوہری طاقتیں فی الحال جنگ بندی پر متفق ہوگئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق سکھایا کہ دنیا اُسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔  بلاشبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ایک اہم اور حساس موڑ ہے جو جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ جنگ بندی ایک ایسے...
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    انسانی صحت کے میدان میں جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی نے ایک نئی روشنی اور امید کی راہیں فراہم کی ہیں۔ یہ ترقیات نہ صرف طبی علوم میں ایجادات کا نتیجہ ہیں بلکہ انسانی زندگی کے بنیادوں کو بھی مستحکم کرتی ہیں۔ ان انکشافات میں خاص طور پر مشینی جگر کی ایجاد ایک امید کی کرن بن کر ابھری ہے، جو دنیا بھر میں جگر کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ جگر کا بنیادی کردار: جگر انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے، جو متعدد فزیولوجیکل افعال انجام دیتا ہے۔ جگر مختلف افعال میں سیال کی توازن برقرار رکھتا ہے، زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے، توانائی کی ذخیرہ اندوزی کرتا ہے، اور اہم...
    پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کے سربراہوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے۔ پشاور میں تحفظ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجتماع کی آواز نمائندگی پوری قوم اور امت مسلمہ کی طرف سے ہے، پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں...
    پچھلی قسط میں ذکر ہوا تھا پنڈِت چندربھان برہمنؔ لاہوری کی اردو غزل گوئی میں اوّلیت کا، لگے ہاتھوں ایک اور انکشاف بھی آپ کی نذر کردوں۔ ولیؔ گجراتی دکنی کی وفات 1138)ھ( کے فوری بعد 1139ھ مطابق 1776ء میں غلام محی الدین کشمیری نے ’’مثنوی گلزارِ فقر‘‘ لکھی جسے ناقدین نے سندِاعتبار بخشی (موصوف کے دیوان کا ذکر حافظ محمود شیرانی کی ’پنجاب میں اردو‘ میں بھی موجود ہے) اور حیرت کا مقام یہ ہے کہ شاعر موصوف اُس دور کے کسی بھی بڑے مرکزِاُردو سے متعلق تھے نہ وہاں جاتے آتے تھے، پھر بھی اُن کے کلام میں عصری اسلوب کا رنگ کم وبیش ویسا ہی ہے۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ اُردو زبان کے...
    نیند…انسانی جسم کے اندرونی و بیرونی افعال کی انجام دہی کے دوران وہ لازمی وقفہ ہے کہ جس کے بغیر زندگی اور اس کا حسن برقرار نہیں رہ سکتا۔ عمومی طور پر ہمارے ہاں کم خوابی کوئی بڑا مسئلہ نہیں، کیوںکہ فکرِ معاش کے باعث ہونے والی جسمانی و ذہنی مشقت انسان کو اتنا تھکا دیتی ہے کہ بستر پر لیٹتے ہی نیند آ جاتی ہے، تاہم معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی، پریشانیاں اور ان کے باعث جنم لینے والے طبی مسائل بعض افراد کی نیندیں اڑا دیتے ہیں۔ نیند کی کمی، خرابی یا سوتے ہوئے بار بار آنکھ کھلنا صرف ایک بیماری نہیں بلکہ یہ امراض کا مجموعہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے...
    قدرت کے دلکش لفظ و معنی کی ودیعت کے انعام یافتہ لکھاری احمد ندیم قاسمی ایسے شاعر ہیں کہ اگر چاہیں تو اس جدید ادب کے قافلے کی نمائندگی سے اس کے سفر کی صحیح سمت کا تعین کر سکتے ہیں، ان کی زبان اور قلم دونوں قابل ستائش ہیں، لوگ انہیں حق گو خیال کر کے پڑھتے ہیں اور حق نگار قلم کے لکھاری مانتے ہیں۔  یہ اپنے اسلوب نگارش اور انداز بیان میں اپنا علیحدہ رستہ رکھتے ہیں اور نظم ہی نہیں نثر میں بھی وہ منفرد ہیں ، جہاں وہ ایک باشعور ادیب ہیں وہیں ان کی صوفیانہ خصوصیات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے حب الوطنی اور انسان دوستی میں قابل...
    ہم تاریخ کے اس حیرت کدے میں چلتے جا رہے تھے اور میلوں رقبے پر پھیلا ہوا یہ قبرستان ختم ہونے میں نہیں آرہا تھا۔ چلتے چلتے آخر کار ہم ’’مائی مکلی‘‘ کی قبر پر پہنچ چکے تھے، روایات کے مطابق جس نیک صفت عورت کے نام پہ یہ قصبہ اور قبرستان ہے۔ کہتے ہیں کہ کسی زمانے میں جہاں آج قبرستان موجود ہے اس مقام کے قریب ہی دریائے سندھ بہتا تھا، کشتیوں میں سوار حجاج کرام حج کے لیے جاتے ہوئے جب دریائے سندھ کے کنارے آباد اس گاؤں کے قریب سے گزرتے تھے تو اس قصبے کی رہنے والی ایک نیک عورت سفرِنور کے مسافروں کو کھانا کھلاتی تھی۔ اس عورت کی نیک نامی کے چرچے پورے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی ایئر فورس کے ساتھ ہمارا سکور اس وقت 6 صفر ہے، پاکستان کا ائیر ڈیفنس سسٹم مضبوط اور شاندار ہے ،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوتے تھے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل...
    گوادر: کیا مستقبل میں گوادر ڈوب سکتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو 2024 میں گوادر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد وہاں رہنے والے ہر شخص کے ذہن میں بار بار آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گوادر مستقبل میں ایک جدید شہر بننے جا رہا ہے، جہاں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں گوادر پورٹ کے ذریعے اپنے کاروبار کو ایم-8 سی پیک شاہراہ کے راستے چین کے خنجراب بارڈر تک وسعت دیں گی۔ طوفانی بارشوں کے پانی میں ڈوبنے والا گوادر بیرونی سرمایہ کاری کو کیسے تحفظ فراہم کرسکے گا؟ یہ وہ اہم سوال ہے جو جواب طلب ہے۔‘‘ موسمی تبدیلیوں کے باعث گوادر میں زیرزمین پانی کی سطح تشویش ناک حد تک بلند ہوچکی...
    بھارت میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں کرین کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ تصویر یورپ کی معروف دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ ”بلغاریہ ملٹری ریویو“ نے  جاری کی ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملبہ ٹوٹا ہوا اور سیاہ رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر دھماکے یا شدید آگ کی شدت کی علامت ہو سکتی ہے۔ تصویر کی باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ملبہ غالباً رافیل لڑاکا طیارے کا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہے۔ رافیل طیارے کو فرانس سے بھارت میں اسلحے کی فراہمی...
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں...
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    اسلام آباد:   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی...
    ایران کے وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں دونوں فریقوں کے مواقف ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوئے ہیں۔...
    ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا...
    جنوبی ایشیا میں جوہری طاقت کے حامل دو ہمسائیہ ممالک کے درمیان دنیا کی پہلی ڈرون جنگ چھڑنے کے بعد اب سیز فائر کا اعلان ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حالیہ کشیدگی کے دوران ڈرون اور میزائل حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے‘‘بی بی سی‘‘کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملے دہائیوں پرانی دشمنی میں ایک نئے اور خطرناک موڑ کا آغاز ہیں جس میں دونوں اطراف سے روایتی گولہ باری کے ساتھ ساتھ ایک متنازع اور کشیدہ سرحد کے پار ایسے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا جو فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خاموشی سی اور ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والے ڈرون،...
    آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی...
    ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی  کامیاب ہے،  عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)29سالہ ماں لورا شاہو، جنہوں نے اضافی کام کے ذریعے بڑی رقم کمائی ہے، نے ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر £15,000 کمائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی آواز کہاں اور کیسے استعمال ہوگی؟ لورا، جو کہ سیرے سے تعلق رکھتی ہیں، نے مختلف سائیڈز جابز کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کی ہے، جن میں آن لائن سرویز اور برانڈز کے لیے چیٹ بوٹس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ ایک مہینے میں، انہوں نے صرف اپنی سائیڈ جابز سے £4,609 کمائے ہیں۔ اب، وہ ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر مزید آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی آواز اب خود ایک...
    لاہور: پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرت ناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کےعزائم خاک میں ملا دیے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی ہے، اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کے لیے اتوار کو ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ واہگہ بارڈر پرجمع ہونے والے شرکا میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے، اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیرتعمیر ہے اور عوام کی شرکت محدود ہوتی ہے تاہم اس روز واہگہ بارڈر پر...
    کراچی: کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہو ئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جا ری کیے ہیں کہ شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اجازت شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پرپابندی ہوگی۔ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 7...
    کمبوڈیا میں ایک چھوٹے سے جنگل کے قریب دیہاتوں کے رہائشی ایک عجیب و غریب جانور کے حملوں کے سبب خوف کا شکار ہیں جو ان کے کتوں کو ہڑپ کرجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اوکلوہاما میں دندناتے پھرتے عجیب جانور نے سراسیمگی پھیلا دی یہ عیجیب و غریب جانور کمبوڈیا میں 11 کتوں کو مار کر ہڑپ کر چکا ہے۔ یہ جانور پہلے کتوں کی آنتیں، جگر اور پھیپھڑے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ باقیات بھی چٹ کرجاتے ہیں۔ پہلے 2 حملے پری کوور گاؤں، سمبور کمیون، رومیاس ہیک ضلع، سوے رینگ صوبے میں ہوئے جہاں مقامی لوگوں نے یہ خوفناک مناظر دیکھے۔ دیگر بھیانک مناظر رومڈول اور ویل گاؤں، اسٹونگ کھانگ تبونگ کمیون، کامچے میئر ضلع،...
    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
    ایک آسٹریلوی شخص ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیمنشیا، بڑھتی عمر کی ایک جان لیوا بیماری مذکورہ بیماری کی وجہ سے جب وہ شخص کسی ٹھنڈی شے کو چھوتا ہے تو اس کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور جب وہ کسی بھی گرم چیز کو چھوتا ہے تو اس کو سردی لگنے لگتی ہے۔ آسٹریلیا کے 22 سالہ ایڈن میک مینس کی یہ مشکلات 17 سال کی عمر میں شروع ہوئیں جب وہ ہائی اسکول کے آخری سال میں تھا۔ سب سے پہلے اس نے اپنے پیروں میں احساس کھو دیا جس پر اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ س کے پیر سن سے لگتے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی،، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کر دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھر پور جواب دیا۔ پاک افواج کے بھر پور اور مؤثر جواب کو دنیا بھر نے دیکھا بھی اور اس کی گونج واشنگٹن تک سنائی دی۔ بھارت پاکستان کے اس دم دار جواب کے بعد بھیگی بلی بن گیا اور مودی کو ٹرمپ سے پاکستان کو روکنے کی درخواست کرنا پڑی۔ مزیدپڑھیں:ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
    امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں،پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔ خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ...
    یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔ یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی...
    1970 کی دہائی میں شی جن پھنگ نے چین کے صوبے شان شی کے دیہی علاقے لیانگ جیا حہ میں سات سالوں تک کام کیا ۔مصروفیات کے باعث ملاقاتیں کم اور جدائی کا وقت زیادہ تھا لیکن یہ شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کے درمیان معمول کی بات تھی ۔ لیانگ جیا حہ میں اپنے قیام کے دوران شی جن پھنگ نےمقامی کسانوں کے ساتھ ان کا رہن سہن اپنا یا، ان کے ساتھ رہائش اختیار کی اور ہر قسم کا کام کیا۔ کئی سال بعد انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ “مشکل زندگی نے میری تربیت کی ۔ اس کے دو بڑے فوائد حاصل ہوئے ۔ ایک یہ کہ میں نے سیکھا کہ حقیقت کیا...
    سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہونہار شاگرد کی حیثیت سے علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم نے نہ صرف ایک ذہین و فطین طالب علم، ایک بہترین استاد و مدرس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ عملی زندگی میں فلاحی و رفاہی عوامی شعبوں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت اور مرکزی رہنماء علامہ مشتاق حسین ہمدانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر مرحوم کے خانوادے، شاگردان اور عقیدت مندوں سے تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ہونہار...
    سٹی42: ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی ہو گیا،  زخمی ہونے والا نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے ہے جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اویس ڈیفنس سے عسکری 10 پیزا ڈلیوری کرنے کے لیے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس کے مطابق اویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مئی 2025ء) خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے بازار میں آپ کو جیپوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں، جو مسافروں کو شاران فوریسٹ تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ 14 کلومیٹر کا پتھریلہ راستہ طے کرنے کے بعد آپ ایک سر سبز وادی میں قدم رکھتے ہیں، جہاں نیلے پائن، دیودار، اخروٹ اور برچ کے بلند و بالا درخت آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ شاران فوریسٹ اور اس کی وادی ہے، جو سیاحوں کے لیے نسبتاً کم معروف مقام ہے۔ وادی سے پندرہ بیس منٹ پیدل اترائی کے بعد پانی کی راجدھانی شروع ہوتی ہے، پتھروں سے اٹھکیلیاں کرتی نیلی ندی، اس کی پشت پر پہاڑ، سامنے جنگلات اور ایک...
    پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی 2025، وہ دن...
     گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شاہد رند نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب ملا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر...
    پاکستانی عوام اپنے ملک کے لیے وہی جذبہ اور عزم رکھتے ہیں جو ہمارے مسلح افواج کا طرہ امتیاز ہے۔ ہر پاکستانی اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم یونیفارم ہو یا نہ ہو، ہمیشہ وطن کی سلامتی کے لیے بے خوف و خطر آگے بڑھتی رہی ہے۔ آج ایک بار پھر یہ جذبہ اس وقت عیاں ہوا جب لاہور کے علاقے بارکی میں ایک عام شہری نے اپنے جوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ہم نے مختلف شہروں میں انہیں کامیابی...
    آج میں اس دھرتی کی تقدیرکیلئے اپنے ملک کے اہلِ قلم،اہلِ فکراوروہ جودردِدل رکھتے ہیں،ان سے مخاطب ہونے کی جسارت کررہا ہوں۔ آج جب ہم تاریخ کے سنگِ میل پرکھڑے ہیں، تو ہوائیں فقط ہوانہیں،یہ وقت کانوحہ پڑھ رہی ہیں۔جنوبِ ایشیا کی فضائیں وہی ہیں، لیکن ان میں وہ صدیوں پرانی دھڑکنیں گونج رہی ہیں جوکبھی پانی کے کناروں پر تہذیبوں کی بنیادڈالتی تھیں، اورکبھی انہی پانیوں پر جنگ وجدل کی کشتیاں بہالے جاتی تھیں۔ یہ وقت عام نہیں،یہ گھڑی محض لمحوں کی روانی نہیں۔یہ وہ لمحہ ہے جوقوموں کی پیشانیوں پرتاریخ کی مہریں ثبت کرتاہے۔یہ وہ لمحہ ہے جہاں الفاظ،خنجروں کی نوک پررکھے جاتے ہیں، اور فیصلے،صرف قراردادوں میں نہیں،قوموں کے ضمیرمیں تحریرکیے جاتے ہیں۔یہ کوئی معمولی لمحہ نہیںیہ...
    پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔ دونوں ہی جانب مختلف واقعات سے تعلقات پر بہت گہرا اثر پڑتا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت بالترتیب چودہ اور پندرہ اگست سن انیس سو سنیتالیس کو آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کو برطانوی ہند کو ہندو مسلم آبادی کی بنیاد پر تقسیم کرنے پر آزاد کیا گیا تھا۔ بھارت جس میں ہندو اکثریتی قوم تھی، ایک سیکولر ریاست قرار پایا جبکہ مسلم اکثریتی قوم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ریاست کا نام دیا گیا۔ آزادی کے وقت سے ہی دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات استوار رکھنے کا عزم ظاہرکیا تھا...
    دنیا اس وقت ایک نہایت نازک اور خطرناک موڑ پر کھڑی ہے ایک ایسا موڑ جو ظلم کی انتہا ہے فلسطین کے شہر، غزہ کی خون میں بھیگی گلیاں، اور اسرائیلی بربریت کی انتہا اور امریکہ و برطانیہ اور یورپ کی مجرمانہ تائید اور قانون و انصاف کی دھجیاں بکھیر کر بھی رکنے کو تیار نہیں۔ اب بھارت کا پاکستان پر اچانک حملہ اور مغربی صہیونی میڈیا کی بھارت نوازی اور پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی دونوں ملکوں کو ایٹمی تنائو کا ماحول اور ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش‘ عالمی طاقتوں کی صف بندی یہ سب معمولی واقعات نہیں بلکہ وہ فتنہ ہے جس کی نشان دہی علم آخرزمان میں مذکور ہے۔ آج کا انسان چاہے مسلمان...
    —فائل فوٹو گوادر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔ کراچی: گلستانِ جوہر میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکاکراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے بعد پولیس نے فوری رد عمل دیا، دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ...
    —فائل فوٹو تربت میں ایم 8 شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا کراچی مائی کلاچی روڈامریکی ایمبیسی سے پھاٹک کی... اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
    گوادر (نیوز ڈیسک) گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان شاہد رند نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
    بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔  یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3...
    ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ مداح اسے ہوشیار کہنے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ رواں برس کی متوقع اور اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن جمعرات کی شام کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کے ذریعے کی، وہ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی ممالک میں بننے والی فلموں پر ٹیرف سے متعلقہ سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ رپورٹر نے اُن سے پوچھا کہ میں نے یہ فلم دیکھی ہے، اسے افریقا سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آپ...
    مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس...