2025-11-27@22:27:28 GMT
تلاش کی گنتی: 227
«بگٹی کی»:
(نئی خبر)
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال پہلے 3 مارچ کو کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’را‘ کے افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی۔ بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ پروپیگنڈا ہے، سرفراز بگٹیکراچی جیوکے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی... وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہادر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی مذموم مقاصد خاک میں ملا دیے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سر زمینِ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں۔ ناکامی پر ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں اور سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں۔ لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز...
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہمارے ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے، بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے، حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی
جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کر دیا، پی ڈی ایم اے کو مستحقین کو منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا، ڈی سیز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میڈیا ہاوسز کے بیوروز کی بندش سے متعلق وزیراعظم اور پاکستان براڈ کاسٹ سے بات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں...
اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی مدت پوری کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ سرفراز بگٹی پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے لگن سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی تبدیلی یا استعفیٰ لینے کی خبریں میرٹ سے خوفزدہ عناصر پھیلا رے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان حقیقی ترقی، عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز صوبے میں امن و امان کی بہتری اور دہشتگردوں کی بیخ...
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس طرح پچھلے ادوار میں ٹی ٹی پی کیلئے پیس فل راستہ چھوڑا گیا تھا، اسی طرح بلوچستان میں بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سو فیصد پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے اپنی پوزیشن ٹھیک لگ رہی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے پڑی لکھی بچیوں کو خودکش جیکٹ پہنا رہے ہیں۔ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ سرفراز...
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری نے تحفظات پیش کرتے ہوئے...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم تاریخ میں نہیں جانا چاہتے، کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سے گیس نکل رہی ہے لیکن آج بھی وہاں کھنڈر نظر آ رہا ہے، اب 10 لاکھ گیلن پانی سوئی کے لوگوں کا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا، بگٹیوں نے ہمارے اس معاہدے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 10 سال پرانی بلڈنگ کی تعمیرِ نو یہی ادارہ کرے گا،...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب سوئی کے بچے بھی وہاں پڑھیں گے جہاں سرداروں کے بچے پڑھتےہیں، غریب کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، میرٹ پر داخلے دیے جائیں گے، پورے بلوچستان سے 30 ہزار نوجوان باہر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، میں نے کہا تھا سوئی ماڈل ٹاؤن بنے گا، آج ہم اسے دوبارہ شروع کررہے ہیں، سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا۔ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا: علی ظفر پی ٹی آئی...
میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اسکیم کو قابلِ عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ بلوچستان اسمبلی، ن لیگ 18 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعتکراچی بلوچستان اسمبلی کے 65اراکین کے ایوان میں دو... اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کے لیے الیکٹرانک بائیکس اور طالبات کے لیے اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی کھولا جائے۔
بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیےبلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کو پنک اسکوٹیز اور طلبا کو الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین...
وزیر اعلیٰ سر فراز بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز بلو چستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال سے متعلق اراکین اسمبلی پر مشتمل خصوصی ان کیمرہ اجلاس میں حکومتی وزرا اور اہلکاروں سمیت قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور مولانا ہدایت الرحمن بھی شریک ہوئے۔ بلو چستان اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے شروع ہوا جس کے آدھے گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1974کے قائدہ نمبر 170Dکے تحت اسمبلی ہال کو کل ایوان کی مجلس قرار دینے کی تحریک پیش کی جسے منظورکرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ان کیمرہ بریفنگ سے قبل وزرا...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں امن و امان کے حوالےسے خصوصی اجلاس میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتی میرٹ پر ہوئی، تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ کی...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کی حقیقت کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا، قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، تشدد صوبے کے عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کیمرہ اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی سنگینی پر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، غیر متوازن ترقی پورے صوبے کا مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچ کو فیصلہ کرنا ہے کہ تشدد کا راستہ لاحاصل ہے، مذاکرات ان سے کیسے کریں جو معصوم نہتے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
سویزرلینڈ میں عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ یہ خطہ عالمی برادری کے لئے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے۔ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی تقریب سے خطاب کرتے...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کی مشکلات کا باخوبی اندازہ ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے، زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے: سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
ملاقات میں ایرانی سفیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔ اسکے ساتھ ہی ایرانی سفیر نے بلوچستان کے طلباء کیلئے اسکاپرشپس اور تاجروں کیلئے مزید مواقع فراہم کرنیکی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر...