Islam Times:
2025-07-25@13:16:42 GMT

بطور وزیراعلیٰ پارٹی کی سو فیصد حمایت حاصل ہے، سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

بطور وزیراعلیٰ پارٹی کی سو فیصد حمایت حاصل ہے، سرفراز بگٹی

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس طرح پچھلے ادوار میں ٹی ٹی پی کیلئے پیس فل راستہ چھوڑا گیا تھا، اسی طرح بلوچستان میں بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سو فیصد پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے اپنی پوزیشن ٹھیک لگ رہی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے پڑی لکھی بچیوں کو خودکش جیکٹ پہنا رہے ہیں۔ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے لئے قابل احترام ہیں۔ ان کی پارٹی میں بلوچستان کے بارے میں معلومات غلط دی گئی ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگرد ایک سے دو گھنٹے ٹھکے نہیں ہیں اور نہ ہی بلوچستان کی سرزمین دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے۔ دہشتگرد بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں چھپکے سے وار کرتے ہیں۔ ایک سے دو گھنٹے دہشتگردی کرکے پانچ منٹ کی ویڈیو بنا کر چلے جاتے ہیں۔ پھر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان کا کنٹرول دہشتگردوں کے ہاتھ میں ہے، ایسا بالکل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس طرح پچھلے ادوار میں ٹی ٹی پی کیلئے پیس فل راستہ چھوڑا گیا تھا، اسی طرح بلوچستان میں بھی کیا ہے۔ اسی وجہ سے دوبارہ دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ کوئٹہ کے حالات بالکل اتنے خراب نہیں ہیں۔ گورنر بلوچستان نے جو نقطہ اٹھایا تھا جرمن معاملے پر اس کی اجازت فارن آفس دیتی ہے، اس کی بلوچستان حکومت سے لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو حکومت پاکستان اور بلوچستان کے دروازے کھلے ہیں۔ اگر آپ دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کیک کی طرح کاٹیں گے، تو ہم حشر تک لڑیں گے ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ بلوچستان حکومت دنیا کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو اسکالرشپ کے تحت تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیج رہی ہے۔ یہ لوگ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے پڑی لکھی بچیوں کو خودکش جیکٹ پہنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی ہے۔ بلوچستان میں ایک مخصوص تنظیم جو نوجوانوں کو ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر اکسا رہی ہے، دہشتگردوں کی نانی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بغیر سوچے سمجھے اپنی مفادات کی خاطر ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں اپیل کرتا ہوں بلوچستان کو اپنی گندی سیاست سے دور رکھیں۔ ہم نے بلوچستان کے اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی ہے۔ ہمارے لئے سیاست نہیں، ریاست اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سو فیصد پاکستان پیپلز پارٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مخلوط حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اپوزیشن کیساتھ بھی ٹھیک ہیں۔ بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے اپنی پوزیشن ٹھیک لگ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچستان کے کہ بلوچستان سو فیصد حاصل ہے رہی ہے

پڑھیں:

دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات 
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • سینیٹ کے انتخابی نتائج ، کیا یہی افہام وتفہیم ہے؟
  • بلوچستان، خیبر پی کے میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ دور کی بات ہے: فضل الرحمٰن
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے، سرفراز بگٹی
  • بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ تو دور کی بات، مولانا فضل الرحمٰن
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، دوہرے قتل کیخلاف قرارداد پیش