2025-11-04@06:24:16 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 211				 
                «سیلاب متاثرہ علاقوں کے»:
(نئی خبر)
	لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے...
	واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔" نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کوی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ پریس کانفرنس...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
	منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکو شینکا کے مابین جمعہ کو بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ ملاقات میں...
	ویب ڈیسک : بیلا روس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو  اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بیلا روس کے ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔  ملاقات میں دونوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان سے 150,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔   بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی؛ نوٹیفکیشن جاری  ملاقات میں الیکٹرک گاڑیوں ، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق...
	تربیلا؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے)  عالمی بنک کے تین رکنی وفد نے 1530 میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت عالمی بنک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا (Pankaj Gupta)  کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے۔وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا  اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان سائٹس میں ریزڈ  ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہاس شامل ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے وفد کا خیرمقدمی کلمات میں  پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بنک کے تعاون...
	پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
	منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
	—فائل فوٹو معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمۂ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔  بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور...
	آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
	ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان،بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا   اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات...
	بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اسلام قبول کرنے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟ انٹرویو میں سب بتا دیا۔ شرمیلا ٹیگور کا شمار اپنے وقت کی معروف بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1959 میں کیا، وہ کئی برس مختلف فلموں میں نظر آئیں، جن میں سے کئی فلمیں ہٹ ہوئیں۔ اداکارہ شرمیلا کی فلمی کیریئر کے دوران مشہور بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ملاقات ہوگئی۔ جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا، یوں 1968 میں شرمیلا نے منصور علی خان سے شادی کر لی۔شادی کے بعد شرمیلا نے بھی اسلام قبول کرلیااور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا۔...