ریاست کوئنز لینڈ آسٹریلیا کو 60 سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے لپیٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔
خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
— فاائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
سندھ کے حیدرآباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز سمیت اکثر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
گرمی اور کئی گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ شہری سایہ دار درختوں کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، نارروال اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔
آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری تھمنے کے بعد موسم خوش گوار ہے، درجۂ حرارت بڑھنے سے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے رات میں خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔