مشترکہ منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بیلا روسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان،بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی،تعاون کے دیگر شعبوں میں پاکستان میں کوئلے کی کان کنی، سونے اور چاندی کی کان کنی، کنکریٹ کی پیداوار اور لوہا نکالنے کی مشینری شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خصدار اسکول بس حملہ؛ روسی سفارت خانہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری
ترجمان روسی سفارت خانہ نے خصدار اسکول بس حملے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔
ترجمان روسی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے, ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہی ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
ترجمان روسی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے، روسی سفارتخانہ امید کرتا ہے کہ مجرموں کو ان کی منصفانہ سزا ملے گی ۔