2025-11-03@22:57:56 GMT
تلاش کی گنتی: 214
«پولیس کی گاڑی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔ چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔ بعد...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر...
علامتی فوٹو ضلع شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق فائرنگ سے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے تاہم غالب ڈومکی محفوظ رہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے الزام کی تردید کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے 4ملزمان کو گاڑی چوری کرنے کے الزام میں 2 روز قبل گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ ولد جمروز خان، عبدالعزیز ولد صالح محمد ، عبید اللہ ولد اورنگزیب،اور حیات ولد جمعہ گل شامل تھے۔ پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ ملزم حبیب اللہ نشے کا عادی تھا۔اچانک طبعیت خراب ہونے پر 40 سالہ ملزم حبیب اللہ جناح اسپتال وارڈ نمبر 5 میںداخل کرایا گیا ،ملزم جناح اسپتال میں زیر علاج تھا دوران علاج اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے...
راولپنڈی: تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
— فائل فوٹو راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی: پنکھا چوری کرنے کے بعد فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاککراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میںسی ویو پرسمندر سے سندھ پولیس کی ایک ڈوبی ہوئی گاڑی نکال لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے نمبر کی گاڑی رات سے سی ویو پر ڈوبی ہوئی تھی، 2 تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گہرے سمندر میں ڈوبی ہوئی کار نکا ل لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ4 لڑکے کار میں موجود تھے جو مبینہ طور پر نشے میں تھے، وہ مستی میں اس کار کو پانی میں لے گئے۔ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن نہیں کیا جا سکا تھا، جس وجہ سے گاڑی پیر کی صبح نکالی گئی، گاڑی پر سندھ پولیس کی ’ایس پی 286 اے‘...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
