سی ویو پرسمندر سے پولیس کی ڈوبی ہوئی گاڑی نکال لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میںسی ویو پرسمندر سے سندھ پولیس کی ایک ڈوبی ہوئی گاڑی نکال لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے نمبر کی گاڑی رات سے سی ویو پر ڈوبی ہوئی تھی، 2 تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہیوی مشینری کے ذریعے گہرے سمندر میں ڈوبی ہوئی کار نکا ل لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ4 لڑکے کار میں موجود تھے جو مبینہ طور پر نشے میں تھے، وہ مستی میں اس کار کو پانی میں لے گئے۔ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن نہیں کیا جا سکا تھا، جس وجہ سے گاڑی پیر کی صبح نکالی گئی، گاڑی پر سندھ پولیس کی ’ایس پی 286 اے‘ کی نیلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے، جب کہ کار حادثے میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل سے ملنے والی سندھ پولیس کی کار پر لگی ہوئی پولیس کی نمبر پلیٹ مبینہ طور پر جعلی نکلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ پولیس ڈوبی ہوئی پولیس کی
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔