2025-11-24@21:05:20 GMT
تلاش کی گنتی: 326
«دونوں اطراف سے ٹریفک»:
(نئی خبر)
عابد چوہدری: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے تھے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھیجوا دیں۔ شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی...
کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود گوٹھ دھنی بخش رستمانی العباس شوگر مل بائے پاس کے مقام پر ایک تیز رفتار جیب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری حادثے کے نتیجے میں ضلع تھر پارکر کے گوٹھ گڑیو کے رہائشی دل برادری کے بچوں ،خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے- اطلاع ملتے ہی میرواہ گورچانی پولیس کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے پولیس جوانوں اور علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو پولیس موبائل اور رکشوں میں فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی پہنچایا جہاں پر6 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا- زخمیوں میں بچوں ولد مسترو دل،عرس ولد علی محمد دل،قاضی ولد...
ہالا (نمائندہ جسارت) شہداد پور چوک پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں کراچی کے علاقے نیوکراچی کے رہائشی فیاض الحق پٹھان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جسے پولیس کی جانب سے اسپتال منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب نیو سعیدآبادکے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوارحب علی خاصخیلی نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رکشا ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔ ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشا ڈرائیور سمیت خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چلتے ہوئے ٹریلر میں گھسنے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین بچے سوار تھے، زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شیر محمد، اہلیہ 40 سالہ شیرین، دو بیٹے 12 سالہ ابوہریرا، آٹھ سالہ عمر اور بیٹی 10 سالہ طیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت...
ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اسکے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے...
کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری سے عمرہ ادائیگی کے لیے جمع رقم گم ہونے کے بعد بزرگ شہری کو واپس مل گئی۔ ٹریفک پولیس ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو ڈیفنس خیابان اتحاد کی جانب گزری بخاری لائٹ سگنل پر دوران پیٹرولنگ ایک ہینڈ بیگ ملا جس پر محمد یوسف نام اور موبائل فون لکھا ہوا تھا ۔ ٹریفک پولیس افسر نے ملنے والا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 2 پاسپورٹ موجود تھے، جس پر انہوں نے رابطہ کیا تو یوسف نامی شہری سے بات کی اور انہیں مذکورہ مقام پر بلوا کر ملنے والا بیگ ان کے حوالے...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 51 سی میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت22 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن KDA سوسائٹی کے قریب گھر سے پھندا لگی 42 سالہ عدنان کی لاش ملی ۔ گلشن اقبال کے علاقے حسن اسکوائر کارپیٹ مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام...
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جبکہ متعدد مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک جبکہ ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک بند ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ۔موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے ملتان، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان ریلوے کے مطابق دھند...
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث تین الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے مخثلف اسپتالوں میں منتقل ۔موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر دینومشین کے مقام پر 6گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور سردار میھگواڑ جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب دھند کے باعث ٹرالر الٹ گیا حادثے میں ٹرالر ڈرائیور افتخار بھٹی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ڈرائیور کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔ تیسرا حادثہ دھند کے باعث انڈس ہائی وے آمری پل کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) حادثہ تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
شہر قائد میں واٹر ٹینکرز کی بے قابو رفتار اور قانون شکنی کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک خوفناک حقیقت بن چکے ہیں۔ تازہ ترین واقعات میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے عوام کے غم و غصے کو بڑھا دیا ہے۔ شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر دو مزید افراد واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ان المناک واقعات کے بعد ٹینکرز کے ڈرائیورز ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب معمول بے بسی کا...
کراچی(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مزیدپڑھیں:کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے
—فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
ویب ڈیسک:کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔ حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔
نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جنوری 2025 کے 10روز میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26اور زخمیوں کی 262ہوگئی ہے ۔
جنوری کے 10 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 261 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے گزشتہ سال پولیس افسران کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے باوجود نئے سال میں بھی جان لیوا ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چھیپا حکام کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال 2025ء کے پہلے مہینے جنوری کے 10 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 261...
