2025-12-04@09:18:16 GMT
تلاش کی گنتی: 324
«صالح بلوچ کے»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے، اوورسیز پاکستانی وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے کےلیے کام ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں بھی بلوچستان سے ذخائر نکالنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، سعودی عرب نے بھی...
بلوچستان میں دہشت گرد کالعدم تنظیمیں پاکستان کے وجود کو پارہ پارہ کرنے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔نوجوانوں کو قلم کے بجائے ہتھیار تھمانے کے لیے پروپیگنڈے کا بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔اب یہ تنظیمیں بلوچ خواتین کو بھی دہشت گردی کے جال میں پھانسنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔گزشتہ برس عدیلہ بلوچ کے چشم کشا انکشافات نے کالعدم بی ایل اے کے مذموم عزائم کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا تھا ۔ کالعدم بی ایل اے کے شیطانی جال میں پھنسنے کے باوجود عدیلہ بلوچ کی جان بچ گئی۔ عدیلہ کے ضعیف العمر والد خدا بخش بلوچ اس معاملے میں ریاست پاکستان کے تعاون اور خفیہ اداروں کی فرض شناسی...
بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے، اس نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا گھناؤنا کردار بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کاروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔ ولسن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے، بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔ مزید پڑھیں: مقتول کی ماں نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاکستان میں آئی این ایکس میری ٹائم سروس کا...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا،عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو اسکا اثر پورے ملک پر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ جہاں عوام کی جان، مال اور عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مایوسی اور عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدامنی عروج پر ہے۔ طالب علم، مزدور، مسافر اور عام شہری بھی محفوظ نہیں...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیرخواہ نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل وغارت کر کے شرپسند بلوچستان کے عوام کے خلاف جارہے ہیں. بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے. امن کے لیے شہداء کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے.پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے طویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی. آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے. آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی۔انکا کہنا تھا کہ چین نے گوادر میں بطور تحفہ...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقعہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ 2 برس سے شدید دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ برس شدت پسندی کے 109 واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 600کے قریب زخمی ہوئے ۔ رواں برس بھی دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ناخوشگوار واقعات اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب صوبے میں جہاں معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں وہیں سیا حت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ سیاحت و ثقافت ذرائع کے مطابق بلو چستان میں گزشتہ برس سیاحت کی شرح گزشتہ برسوں کی نسبت 30 فیصد تک کم رہی۔ وی نیوز سے بات...
پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول...
بلوچستان کے ممسائل ،حکمرانوں اور اسٹیبلمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے،حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر صوبہ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، بلوچستان شعبہ سیاسی امور کے نگراں زاہد اختر بلوچ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے چودھری امتیاز کراچی پریس میں ’’ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں...
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت اتوار 19جنوری کو 3بجے دن کراچی پریس کلب میں ’’امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کیزیر صدارت ’’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کاحل‘‘کے عنوان سے سیمینارمنعقد ہوگا۔ سیمینار سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ‘امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رہنمابلوچ مسنگ پرسنز ماماقدیربلوچ اورجماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید بادینی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مذاکرات اسی وقت کامیاب ہونگے جب قومی سیاسی جمہوری جماعتیں اور قیادت اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں اور آئینی حدود کی پابندی قبول کرلیں۔ الیکشن کمیشن کو اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کے دباو سے آزاد کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو انتظامی، مالی اور عدالتی خودمختاری دینے کے ساتھ آئینی تحفظ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، قرطبہ سٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے الخدمت رازی میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن پورے ملک کے لیے خدمت اور اعتماد کا اہم ترین ادارہ ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی عوامی اور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے صدر عبدالرشید بلوچ نے فیڈریشن کی جانب سے 8 نکات پر مشتمل پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر کے عمل درآمد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سے 8 اکتوبر کو رپورٹ طلب کی تھی لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی اکبر سولنگی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر بلدیات سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، فائنانس سیکرٹری نے کئی بار نوٹیفکیشن جاری کیے کہ تمام لوکل گورنمنٹ...
میر ظفر اللّٰہ مینگل انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق میر ظفر اللّٰہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے بڑے بھائی میر ظفر اللّٰہ مینگل کا انتقال ہو گیا ہے۔بیان میں اختر مینگل نے اپنے مرحوم بھائی کی مغفرت اور فیملی کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ زبردستی وسائل پر قابض مقتدرقوتیں اہل بلوچستان کوبھوک ،طاقت، عسکری قوتوں ،پولیس گردی کرکے جان سے مارناچاہتے ہیں اہل بلوچستان کا امتحان ہے کہ وہ کونسی زندگی اورکونسی موت مرنا چاہتے ہیں میری عوام سے گزارش ہے کہ جائز حقوق کے حصول ،غیرت کی زندگی جینے اورغیر ت کی موت مرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ہم سب ملکر حکمرانوں سے اپنے جائزحقوق چھینلیں گے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں انشاء اللہ غیرت کی زندگی جیننے ،حقوق کے حصول کیلئے عوام کیساتھ ملکر بھر پور جدوجہدکریں گے حقوق نہ ملنے ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ،وفاق مقتدرقوتوں سیکورٹی فورسزکی لوٹ مار ختم نہ...
اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
سول لائن پولیس اسٹیشن کوئٹہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر صبور سمیت 20 ڈاکٹرز نے ڈی جی ہیلتھ پر سول ہپستال کوئٹہ کے اندر حملہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں نے حملے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے لئے تیار ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مونیٹرنگ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں درج ایف آئی...
بلوچستان کے ضلع خضدار کے ڈپٹی کمشنر نے شرپسندوں کے خلاف مزاحمت نہ کرنے اور ہتھیار ڈالنے پرلیویزکے 15 اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز خضدار کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8 جنوری کو خضدارکی تحصیل زہری میں دہشتگردوں کی جانب سے لیویزتھانے، میونسپل کمیٹی، نادرا دفاتراورنجی بینک پرحملے کیا گیا، حملہ کے دوران لیویزاہلکاروں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اوردہشتگردوں کے سامنے سرنڈرکردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزدلی دیکھانے پرلیویزفورس کے 15 اہلکاروں کوملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، حکومت بلوچستان نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوری ردعمل نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا...
ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے پر متعلقہ کول مائن کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے وزیر معدنیات بلوچستان شعیب نوشیروانی نے...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی مستقل تعیناتی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی درخواست پر سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے غیر مستقل ملازمین کے مسئلے کو میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا، جس پر کمیٹی کے بیشتر اراکین نے ان کے موقف کی تائید کی۔...