حقوق کیلیے جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مولانا ہدایت الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ زبردستی وسائل پر قابض مقتدرقوتیں اہل بلوچستان کوبھوک ،طاقت، عسکری قوتوں ،پولیس گردی کرکے جان سے مارناچاہتے ہیں اہل بلوچستان کا امتحان ہے کہ وہ کونسی زندگی اورکونسی موت مرنا چاہتے ہیں میری عوام سے گزارش ہے کہ جائز حقوق کے حصول ،غیرت کی زندگی جینے اورغیر ت کی موت مرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ہم سب ملکر حکمرانوں سے اپنے جائزحقوق چھین
لیں گے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں انشاء اللہ غیرت کی زندگی جیننے ،حقوق کے حصول کیلئے عوام کیساتھ ملکر بھر پور جدوجہدکریں گے حقوق نہ ملنے ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ،وفاق مقتدرقوتوں سیکورٹی فورسزکی لوٹ مار ختم نہ ہوئی تو کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کرکے تاریخی دھرنا دیں گے ۔بارڈر،انٹرنیٹ کاروبار ،ساحل بند کرکے بلوچستان کو نوگوایریابنادیاگیا ہے ۔لڑائو اورحکومت کروکی پالیسی غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب وفودسے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام نے اعتماد کرکے مجھے ایم پی اے بنایا گوادر کے تمام مسائل مشاورت سے عوام کو اعتماد لیکر حل کریں گے گوادر کے عوام کو تنہاچھوریں گے نہ مایوس کریں گے حکمران، مقتدر زبردستی وسائل پرقابض قوتوں کو بلوچستان کے عوام کو غلام اورکیڑے مکورٹے سمجھنے کی روش ترک کرنا ہوگی بلوچستان کے عوام غیرت مند باشعور انسان ہیں بدقسمتی سے قیام پاکستان سے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اورسیکورٹی فورسزنے بلوچستان کے عوام کو نظراندازکرکے یہاں کے وسائل سے محبت کیا بلوچستان کے وسائل سے انہیں محنت اوران کو لوٹنے کیلئے ہر کوشش وسازش کررہے ہیں عوام کی بدحالی پریشانی بیر وزگاری ،بدامنی سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔
ہدایت الرحمن
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔