2025-12-10@08:02:08 GMT
تلاش کی گنتی: 413

«عدیل اکبر کی»:

(نئی خبر)
    غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
    سینیٹر بیرسٹر علی ظفر ۔ فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اڈیالا جیل میں ہیں، کمرہ عدالت لایا جاسکتا تھا، شرائط پوری ہوں گی تو مذاکرات چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا اور بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ہمیشہ دیکھا ہے کہ جس کے خلاف کیس ہو وہ گھبراتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوعبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم سب منتظر تھے کہ 11بجے فیصلہ سنایا جائے گا، یہاں پتہ چلا کہ فیصلے کا اعلان پھر موخر کردیا گیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فیصلے کا وقت گیارہ بجے کا دیا گیا تھااور ہم اسی حساب سے آئے ہیں،ہم تو تیار تھے کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی  ہے،ہمارے  ساتھ ٹرائل کورٹس کا رویہ غیرمساوی رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا...
    عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کیا۔ فارس نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے نوار غزہ سے اپنی افواج کے انخلاء کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،...
    کراچی(جسارت نیوز) شہر قائد میں ٹریلرز کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرنے لگے، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر میاں زخمی اور بیوی جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔غنی چورنگی کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں بیوی نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ شاہراہ فیصل پر فائن ہائوس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ھادثے کے بعد زخمی لڑکا اور لڑکی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق الٹنے والی کار...
    اسلام آ باد : سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔ زرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل ہیں، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ تاحال اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن...
    حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
    سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے...
    راولپنڈی: عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے میں صورت حال عجیب ہو گئی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنےو الی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیل حکام کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں دونوں جانب سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل والے بلائیں گے تو ہم جیل آئیں گے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی ملاقات کے لیے جیل نہیں آتا،...