2025-05-29@05:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 42326
«نظر نہیں آیا»:
(نئی خبر)
کیرالہ(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کا جنگی جنون میںاضافہ دیکھنے میںآیا. بھارت نے فرانس کیساتھ دفاعی ڈیل کے بعد دیگر ممالک سے جوہری مواد اکھٹا کرنے لگا. ایسی صورتحال میں بھارتی ریاست کیرالا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والے لائبیریا کے کارگو جہاز سے وابستہ خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ جہاز کے کنٹینرز اب ساحل پر بہہ کر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ممکنہ تیل کے اخراج اور خطرناک کیمیکل کے رساؤ کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ”MSC ELSA 3“ نامی کارگو جہاز میں شدید جھکاؤ (26 ڈگری اسٹار بورڈ لسٹ) پیدا ہوا، جس کے بعد...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں خوراک و ادویہ کی معائنہ مہم جاری ہے۔ یہ معائنہ مہم 'سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی' سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خوراک، ادویات و طبی آلات کے 1329 سے زائد گوداموں کا معائنہ کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس جائزہ مہم سے عازمین حج کے لیے خوراک و ادویات کی سہولیات میں بہتری آئی ہے۔(جاری ہے) گوداموں کے معائنے کے دوران ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں کہ گودام مالکان نے تکنیکی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور طے شدہ قانون کی خلاف ورزی کی۔معائنہ مہم...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور دفعہ 370 اور 35A سمیت اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے پر متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں نام نہاد آپریشن سندھور کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو عورت...
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
مودی کا بھارت نفرت، تعصب اور ظلم کا گڑھ بن گیا جب کہ بھارتی تجزیہ کار اور مصنف بھی مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور مصنف آوے شُکلا کی کڑی تنقید کا شکار بن گئی جب کہ دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے آوے شُکلا نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ آوے شُکلا نے مودی سرکار کو عام عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، پروگرام میں کرن تھاپر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات پر اہم سوال بھی اٹھائے گئے۔ کرن تھاپر نے سوا کیا کہ کیا انتہا پسند سوچ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے۔ ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت عمل میں آیا ہے اور اس...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے کے مطابق، پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل...
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
حال ہی میں ایک سنگین ڈیٹا لیک سامنے آیا ہے جس میں 184 ملین سے زائد صارفین کے لاگ اِن کریڈینشلز (یوزرنیمز اور پاسورڈز) افشا ہو گئے ہیں۔ یہ معلومات ایک غیر محفوظ اور بغیر پاسورڈ کے Elasticsearch ڈیٹا بیس میں موجود تھیں، جسے سیکیورٹی ریسرچر جیریمیا فاؤلر نے رواں ماہ دریافت کیا۔ متاثرہ پلیٹ فارمز میں ایپل، نیٹ فلکس، پے پال، گوگل، فیس بک، روبلوکس، اسنیپ چیٹ، اور مائیکروسافٹ جیسے دیگر معروف سروسز شامل ہیں۔ لیک کردہ معلومات میں بینک اکاؤنٹس، ہیلتھ پلیٹ فارمز، اور کم از کم 29 ممالک کی سرکاری ای میل ڈومینز (gov.) سے منسلک اکاؤنٹس کے لاگ اِن ڈیٹیلز بھی شامل oiN جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیٹا ممکنہ طور پر "انفوسٹیلر"...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ مہم تمام مسالک کے مدارس کو نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر 2024ء کو مدراس کے خلاف کسی بھی کارروائی اور سرکاری نوٹسز پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ کسی ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے مدرسوں کے خلاف جاری نوٹسز پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔ اس کے باوجود اترپردیش کے نیپال سے متصل مسلم اکثریتی اضلاع میں نہ صرف مدرسوں بلکہ درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں...
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں فرانسیسی حکام کے بیانات کو مداخلت قرار دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ ایرانیوں کی رہنمائی بند کریں، آپ کو ایسا کرنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی...
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پہنچنے والی امداد کی حماس کی جانب سے لوٹ مار کے اسرائیلی الزامات کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیرملکی میڈیاکے حوالے سے بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام Cindy McCain نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ پہنچنے والی امداد کی لوٹ مار نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری جب ورلڈ فوڈ پروگرام کا ٹرک آتا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، حقیقت یہ ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فرانس کے درالحکومت پیرس میں احتجاج کیا گیا۔ اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے...
تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں اور جو پیچھے رہ گئے، انکی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران...
معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے لُک کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے گھنی داڑھی رکھ کر فینز کو حیرت میں ڈال دیا۔ زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔ سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ‘دی ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی جہاں سے ‘ون ڈائیریکشن’ کا کامیاب سفر شروع ہوا۔ اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔ 5 گلوکاروں پر مشتمل اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ موسیقی کے کمروں میں...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)اگر آپ بیوٹیشن ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانا چاہتی ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ پاکستان کی خواتین ہنرمند بیوٹیشنز کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع سامنے آیا ہے، جہاں نہ صرف اچھی تنخواہ بلکہ مفت رہائش، کھانے کا الاؤنس اور دیگر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے بیوٹیشنز کی سعودی عرب میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقئ انسانی وسائل کے ایک ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک معروف نجی فرم کے لیے ہنر مند خواتین بیوٹیشنز...
علامہ سید جواد نقوی نے شہید کے حوالے سے اظہار خیال کیا جبکہ شہید کی صاحبزادی نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم ریئیسی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آنا چاہتے تھے، مگر ان کو یہاں نہیں آنے دیا گیا، مگر آج میں ان کی بیٹی اس عالی شان ادارے میں موجود ہوں، شہید زندہ ہوتے ہیں، یقیناً شہید بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شہیید ابراہیم رئیسی کی برسی کی تقریب لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شہیید ابراہیم رئیسی کی برسی کی تقریب لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شہیید ابراہیم رئیسی کی برسی کی تقریب لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شہیید ابراہیم رئیسی کی برسی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ یورپی یونین پر طے شدہ 50 فیصد محصولات 9 جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کیا۔ یہ معاہدہ اتوار کو یوروپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن کے ساتھ ایک فون کال کے بعد ہوا۔ ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی ارزولا فان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی صدر کے ساتھ اچھی بات چیت رہی۔ "یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان دنیا کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور قریبی تجارتی تعلقات...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی 2025 ہے،...
بریڈ فورڈ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا ہر واقعہ اخلاقی سبق اور تعلیم و تربیت کا پیغام رکھتا ہے، شیطان علم و عبادت کی کثرت کے باوجود مردود ہو گیا کیونکہ اس نے خالق کی نسبت کو نظرانداز کر کے اپنے علم اور اپنے حسب نسب کو فوقیت دی اور آدم کو سجدہ نہ کر کے قیامت تک کیلئے نافرمان ٹھہرا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے مدینۃ الزہراؑ بریڈ فورڈ برطانیہ میں ایک فکری و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار دشمن انسان کو صراط مستقیم سے بھٹکاتے ہیں، بے لگام خواہشات، دنیا طلبی اور تکبر...
اسلام ٹائمز: اگر اتنے مسلم ممالک ملکر ایک اسرائیل کو دہشتگردی سے باز نہیں رکھ پا رہے ہیں تو اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا فائدہ کیا ہے۔؟ استعمار کل ان پر بھی کسی بڑی طاقت کو مسلط کر دے گا اور انکے دفاعی معاہدے دھرے رہ جائیں گے۔ کیا عرب حکمران غزہ کی موجودہ صورتحال سے بے خبر ہیں۔ کیا انہیں علم نہیں کہ غزہ میں بھکمری کا سایہ پھیلتا جا رہا ہے۔ انہیں ٹرمپ سے اس موضوع پر بات کرکے رفح کراسنگ کو انسانی امداد کیلئے کھلوانا چاہیئے تھا۔ وہ عرب ممالک جو ہمیشہ عالمی طاقتوں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے آئے ہیں، اُنہیں آگے آکر اس پر بات کرنی چاہیئے تھی، مگر...
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر ’دہشتگرد‘ قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ’انتہائی تشویشناک‘ ہیں اور یہ ’بیک فائر‘ ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پریس کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ پر تنقید کی تھی اور میڈیا سے اس گروپ اور اس...
کشمیری رہنما نے کہا کہ یہ ہر کسی کے مفاد میں ہے کہ تنازعہ کشمیر کو مزید تاخیر کئے بغیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بین الاقوامی ماہرین اور ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر ایک عالمی جنگ اور جوہری تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (آئی سی این اے) کے 50ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو جنگیں ہو چکی ہیں اور جب تک تمام فریقین کو مطمئن کر کے اس مسئلے کو حل نہیں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے"۔ چین کی دفاعی...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز برائے ٹریفک امورنے حج کے دوران عازمین کی آسانی کے 6انٹرایکٹو نقشے جاری کر دئیے ہیں، جن کے ذریعے راستوں اور سمتوں کی تفصیلات بآسانی معلوم کی جا سکتی ہیں۔(جاری ہے) العربیہ کے مطابق جاری کیے گئے نقشوں میں مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کا نقشہ، مسجد الحرام اور اس کے گرد و نواح کا نقشہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے مخصوص نقشے شامل ہیں۔حج سکیورٹی فورسزنے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نقشوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے سفری راستے، روانگی، قیام اور واپسی کے اوقات کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں۔یہ اقدام حج و عمرہ کے سکیورٹی...
محکمہ سیاحت کو کیرالا سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ اس اطلاع کے بعد سیکیورٹی ایجنسیاں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور پورے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے قریباً 3 گھنٹے تک تاج محل کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ تاہم، مشرقی اور مغربی دروازوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور سیاحوں کو پین تک لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام وزیٹرز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کے کیف پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ’خوش نہیں‘ ہیں، انہوں نے پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ’اسے کیا ہو گیا ہے؟ وہ بہت سے لوگوں کو مار رہا ہے‘ پیوٹن ’بالکل پاگل‘ ہوچکا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس سے قبل کہا تھا کہ حالیہ روسی حملوں پر واشنگٹن کی ’خاموشی‘ پیوٹن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے ماسکو پر سخت دباؤ اور مزید سخت پابندیاں گانے کی اپیل کی تھی۔ اتوار کی رات روس کی...
لاہور:متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین اثریات نے ’’ساروق الحدید‘‘ کے مقام پر جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ریتلے ٹیلوں کے نیچے دبی کئی عمارتیں اورایک بڑی انسانی بستی کے دیگر شواہد دریافت کیے ہیں, ماہرین کو یقین ہے کہ یہ قوم عاد کے مرکزی شہر ’’ارم ذات العماد‘‘کے کھنڈر ہیں۔ یوں اہل دنیا پر قران مجید کی حقانیت کا ایک اورزبردست ثبوت آشکار ہو گیا۔ قرآن پاک میں قوم عاد کا ذکر 24 بار آیا ہے جو اپنے زمانے میں امیر وطاقتور تھی۔ قرآن پاک کے مطابق یہ قوم احقاف(ریگستانی زمین والی) وادی میں آباد ہوئی جو ازروئے مفسرین جنوبی عرب میں واقع تھی۔ اماراتی ماہرین نے بھی ارم شہر کو صحرا ربع خالی کے...
امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں تو دنیا میں حقیقی امن ممکن ہے،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد/کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ اور چینی سرمایہ و ٹیکنالوجی ایک ایسا امتزاج ہے جو دنیا کے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ اور مسلم ممالک کی بڑھتی ہوئی قربت اس بات کی علامت ہے کہ ان کے مفادات اور دشمن ایک جیسے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کے حامل اور غیر مسلم طاقتیں۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ چین اور روس کی قیادت، اپنے تھنک ٹینکس کے ساتھ، تیزی سے تمام مسلم...
پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت، جو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت متنازعہ علاقے لداخ میں واقع عظیم دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے اپنے ماسٹر پلان کے تحت، نے لداخ میں 10 نئے میگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جن میں اچنتھنگ-سانجک، پارفیلا، سونٹ (باتالک)، اور خلستی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق یہ منصوبے نہ صرف معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں پانی کے بہاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے حوالے سے سنگین خدشات بھی پیدا کرتے ہیں۔آبی جارحیت: بھارت نے دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیاایسا لگتا ہے کہ...
لاہور:وحدت روڈ پر ایک چلتی ہوئی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے فوراً بعد ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔ واقعے کے دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم آگ اتنی شدت اختیار کر چکی تھی کہ بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں...
بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف بھارتی ہندو بھی بول پڑے اور انہوں نے مودی سرکار کی ہندوتوا انتہا پسندانہ پالیسی پر شدید الفاظ سے تنقید کی ہے۔ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی ریاستی کارروائیوں پر بھارت میں غیر معمولی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے واقعے کا جھوٹا الزام لگا کر نہ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا بلکہ ان کے گھروں کی مسماری اور جبری گرفتاریوں کے ذریعے اپنی انتقامی سیاست کو ہوا دی۔ اس ظالمانہ روش پر اب خود بھارتی ہندو بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی...
ڈھاکا: بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے دوران سرکاری عہدے داروں پر حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے الزامات میں خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، مقدمے میں ڈھاکا پولیس کمشنر سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر گزشتہ برس اگست میں احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کے دوران قتل میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے بتایا کہ چار پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ باقی چار کے خلاف عدم موجودگی میں کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "جرائم کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور انصاف ہوگا"۔...
ویب ڈیسک: پاکستان کی باصلاحیت نوجوان باکسر بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی۔ بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور...
’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام: ’’پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘‘ حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے ”آہنی دوست“ قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ ’چین سے نہ الجھیں۔‘ چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے...
تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو علمی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں، اور جو پیچھے رہ گئے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں...
لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں۔ لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ چھ بجکر پچاس منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے،وہ اکانومی کلاس میں آئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔ ثمین...
غزہ کے اسکول پراسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ Post Views: 4
پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا، اس موقع پر مختلف کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ سکندررضا طویل سفر کر کے آئے اور بہترین کھیلے، فخر زمان بولے سکندر رضا نے بہت قربانی دی، میں ان کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا۔ سلمان مرزا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی شاندار رہی، ہمارے لیے سارے میچز ہی فائنل تھے۔ حارث رؤف بولے کسی ایک پر نہیں پوری ٹیم پر بھروسہ کرتے ہیں، ٹورنامنٹ جس طرح کھیلے کبھی نہیں لگا ہم ٹائٹل نہیں جیت سکتے۔ Post Views: 4
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اتوار کو امریکی صدر کے ساتھ فون پر تجارتی معاہدے سے متعلق مثبت گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں...
سٹی42: محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کا بجٹ باضابطہ طور پر کلوز کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی محکمے کو مزید فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نئے فنڈز کے لیے اگلے بجٹ کا انتظار کریں۔جاری منصوبوں کے فنڈز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا تاہم نئے سپلیمنٹری اخراجات مؤخر کر دیے گئے...
احسن عباسی: انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار، امتحانات کے انیسویں روز بھی اُردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آؤٹ ہو گیا جس پر والدین، طلبہ اور تعلیمی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے...
40 من وزنی بیل ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کتنی بڑی قیمت میں فروخت ہوا، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی آمد ہے اور اس سے قبل تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جب کہ چوراہوں اور دیگر جگہوں پر بھی بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانور فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح گلیوں اور محلوں میں عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کے رہنے کی جگہ، بچوں کے جانور گھمانے کی آوازیں اور چارہ و دیگر نمائشی اشیا بیچنے والے اسٹال جا بجا نظر آ رہے ہیں۔ تازہ اور حیرت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے حالیہ پاک-بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا *آہنی دوست قرار دیتے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔”چین پاکستان آہنی دوست” باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیاجے-10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ، بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ...
ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں معروف قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "میری زندگی ہے تو، میری ہر خوشی ہے تو" گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی نجی محفل کی ہے جہاں پرویز مشرف صوفے پر بیٹھے موسیقاروں کے ساتھ محفل کا حصہ بنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سگار تھامے نہایت دلجمعی کے ساتھ گانے کی دھن میں محو ہیں اور ان کے اطراف بیٹھے افراد ان کی گائیکی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ...
غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا اس سال پی ایس ایل 10 کے دوران...
بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی معزول حکومت سے منسلک سابق سینیئر شخصیات کے خلاف مقدمہ چلانے والی خصوصی عدالت میں پہلا مقدمہ دائر کردیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم عدالت میں گزشتہ سال 5 اگست کو، جب شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوئیں اور مظاہرین نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا، 6 مظاہرین کی ہلاکت کے سلسلے میں 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ فرد جرم قبول عائد کردی گئی۔ ان 8 اہلکاروں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے، 4 زیر حراست ہیں اور 4 کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل (آئی سی ٹی) کے چیف پروسیکیوٹر تاج الاسلام نے نامہ نگاروں کو...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی...
جدہ (اوصاف نیوز)سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ شیخ صالح بن حمید رواں برس حج کا خطبہ دیں گے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یوم عرفہ پر خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے۔ یوم عرفہ (9 ذو الحج) کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کے لیے مقدس سرزمین نہیں جاسکتے وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کے حضور عبادات کرتے ہیں۔ یوم عرفہ کا خطبہ جبل عرفات پر واقع مسجد نمرہ میں دیا جاتا ہے جو...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17 تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50 لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔ جے ایف 17 تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی۔ یہ ہی نہیں، مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو کپڑوں کی صنعت کی طرف نہیں، بلکہ بڑی اور اسٹریٹیجک نوعیت کی پیداوار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ امریکا کو اب ٹی شرٹس یا موزے نہیں، بلکہ ٹینک اور کمپیوٹر چِپس بنانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کے روز نیوجرسی سے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں واقعی ٹی شرٹس بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، نہ ہی موزے بنانے کا ارادہ ہے۔ ہماری توجہ بڑی چیزوں پر ہے، جیسے کمپیوٹر چِپس اور ٹینک وغیرہ۔ ٹرمپ کے اس بیان کو صنعتی پالیسی میں تبدیلی کے ایک واضح اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ترجیح ہائی ٹیک...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
کوہ پیما سعد بن منور نے پاکستان کے لئے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرلی۔ 8848 میٹر اونچی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے بعد وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شمالی حصے سے ہے۔ اس امر کا اظہار ان کی مہم کے منتظم نے ہفتہ کے روز کیا ہے۔ سعد بن منور کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے 'امیجن نیپال' کے زیر اہتمام دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی ہے۔ اس سلسلے میں 'ایورسٹ نارتھ مہم' کے تحت یہ چوٹی سر کی گئی ہے۔ شمالی سمت سے ماؤنٹ ایورسٹ کا راستہ تبت سے شروع ہوتا ہے۔ یہ نیپال کے راستے سے...
غزہ: اسرائیلی افواج کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک صحافی اور ریسکیو سروس کا سینیئر اہلکار بھی شامل ہے۔ شہادتیں خان یونس، جبالیا اور نصیرات میں مختلف حملوں کے دوران ہوئیں۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق، جبالیا میں فلسطینی صحافی حسن مجدی ابو وردہ اپنے خاندان کے کئی افراد سمیت شہید ہو گئے جب ان کے گھر پر اسرائیلی میزائل حملہ ہوا۔ اسی طرح نصیرات میں ایک اور حملے میں ریسکیو حکام کے سینیئر اہلکار اشرف ابو نار اور ان کی اہلیہ بھی اپنے گھر میں شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ابو وردہ...
ایک انٹرویو میں آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پر ہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مخاصمت کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک اس مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آذربائیجان کے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی سینٹر کی سربراہ و وائس ریکٹر ٹیلی ریڈیو اکیڈمی اے۔زیڈ ٹیلیویڑن الماز محمود نصیبووا کو ایک...
یوبی ایل شاہراہ فیصل برانچ کے منیجر آصف رضا عرصے سے مالی خرد برد کا مرکزی کردار ہے یوبی ایل انتظامیہ برانچ منیجر کو بچا کر نچلے درجے کے اسٹاف کو قربانی کا بکرا بنانے پر تُل گئی اسٹیٹ لائف انشورنش اور یوبی ایل کے افسران کی باہمی مالیاتی خرد برد کے بعد ملک کے نامور ادارے اور اہم کاروباری شخصیات انتہائی ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔ اور یوبی ایل سے اپنے ڈیپازٹس لے کر مختلف بینکوں میںمنتقل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی ایسٹرن زون میں کئی ماہ سے جاری مالیاتی خرُد بُرد میں یوبی ایل کی شاہراہ فیصل برانچ گھناؤنے طریقے سے ملوث رہی ہے۔ ایسٹرن زون میں اضافی...
پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کے باعث پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دُکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا گیا کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ، پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ، پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات بھی ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے کراچی کے مختلف علاقوں میں 193ایمننٹی پلاٹس موجود ہیں، یہ پلاٹس ماسٹر پلان میں پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کے ڈی اے کی انتظامیہ ماسٹر پلان کے تحت پلاٹس پر پارکس اور...
غیر مستند کلینکس پر اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال سے جانوروں کی جانیں خطرے میں ، ذرائع ہرسال عیدقرباں پر جانوروں کے علاج کے نام پر غیر مستند ، غیر قانونی اتائی کلینک کھولے جاتے ہیں عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار لگ گئی۔عید الاضحی کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، قربانی کے جانوروں کراچی کی مختلف مویشی منڈیوں میں پہنچائے جارہے ہیں، کراچی لائے جانے والے جانوروں کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں عوام بھی لاعلم ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی کوئی آگاہی فراہم نہیں کرتا جبکہ ان منڈیوں میں...
خطے میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے ، چاہے وہ فتنہ الخوارج کی ہو یا پھر بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی ہو، ایک ایک دہشت گردی کے پیچھے ، ایک ایک شہید کے پیچھے ہندوستان کا چہرہ ہے قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی ،ہے اور رہے گی،ہم اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ تم برائے مہربانی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم ہندوستان کے آلہ کار نہ بنو، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا انتخاب امن ہے تاہم بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے شدید جواب دیا جائے گا،قوم اور فوج ہمیشہ...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کروانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے 20؍ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی امداد پر اعتراض کر کے اپنی خوفزدگی ظاہر کی ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت خطے میں بالادستی قائم رکھنے اور پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان "میری نسوں میں خون نہیں، سندور بہتا ہے ” نے بھارتی عوام میں شدید غصے کی لہر دوڑا دی ہے...
غرہ(نیوز ڈیسک)غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فاہمی الجرجاوی اسکول جس میں بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی، پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔ سول ڈیفنس کی ٹیم اب بھی اسکول کے اندر موجود ہے، حملے میں 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق اسکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی...
یہ درست ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے ایک فقید المثال عسکری فتح حاصل کی۔ ایسی فتح جس کا بھارت کو گمان بھی نہیں تھا۔ مودی جی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی پاک بھارت جنگ ہو گی اور اس میں پاکستان فتح حاصل کرے گا اور پھر کانگریس ان سے لوک سبھا میں سوال کرے گی کہ مودی جی بتائیں، ہمارے کتنے طیارے مارے گئے؟ کتنے رافیل زمیں بوس ہوئے؟ کتنی دفعہ فرانس کی ٹیکنالوجی کا پاکستان نے تمسخر اڑایا تو مودی جی کے پاس ہاتھ ملنے کے سوا کوئی جواب نہیں ہو گا۔ خجالت بھارتی حکومت کا طرہ امتیاز بن چکی ہے۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ صلح ٹرمپ نے نہیں کروائی تو...
حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کرپٹو کرنسی میں بھارت کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور بڑی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایسی کیا پیش رفت ہوئی ہے یا ایسا کیا سنگ میل عبور کیا گیا ہے جو پاکستان کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے؟۔ یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان کرپٹو مائننگ کا بوجھ برداشت کر سکتا ہے؟ ’ہمیں کوئی مؤثر عملی ڈھانچہ نظر نہیں آتا‘ کرنسی کے شعبے سے منسلک اور ایکسچینج...

قوم متحد، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں، وقت آ گیا کشمیر بنے گا پاکستان: ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور+ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن بھارت نے دوبارہ حماقت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا۔ خیبر پی کے کی مختلف جامعات کے ڈھائی ہزار طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے کہا بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے طلبہ میں سے مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبہ شیما ابراہیم اور مسکان منگل کو خضدار میں سکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں، تاہم زخموں کی تاب نہ لا کر آج شہید ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شیما ابراہیم اور مسکان کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد8 ہوگئی ہے۔ شہداء میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر حافظ عبدالکریم پہلی بار مر کزی جمعیت اہل حدیث کے امیر منتخب ہوگئے۔ مرکز اہلحدیث 106 راوی روڈ لاہور میں ہونے والے انتخابی اجلاس میں مرکزی مجلس شوری کے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے600 ارکان نے شرکت کی۔ نومنتخب امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اس سے قبل ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ حافظ عبدالکریم سعودی عرب کی جامعات سے دینی علوم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انہوں نے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔ نو منتخب امیر حافظ عبدالکریم نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ...
اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دوگنا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔ ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کونٹیکٹ جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ یہ جیت نہ صرف پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے بلکہ علاقائی سطح پر مضبوط پیغام بھی ہے۔اس سے قبل پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلئے دن کا اختتام کامیابی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس...
لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اجارہ داری نظام کے ذریعے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے فاران کلب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت سوشل میڈیا میٹ اپ بعنوان کراچی کونیکٹ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اخلاقیات، معیشت، معاشرت، تجارت، قانون، تعلیم، ذاتی و معاشرتی زندگی اور حکومت و ریاست سمیت ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اسلام کے پیغام کو نشر کرنے کے لیے جو جو جدید...
کراچی: مقامی کاٹن انڈسٹری نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ’’امداد‘‘ کے نام پر اربوں روپے مختص کرنے کی بجائے صنعتوں کی بحالی اور بھاری صنعتی ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس مطالبے پر عمل درآمد سے ناصرف کاروبار میں بہتری آئے گی بلکہ صنعتوں کی بقا ممکن ہونے سے لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلے رہیں گے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہر سال 600ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کیا جاتا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹس میں سالانہ بنیادوں پر اس مد میں اربوں روپے کی رقم مختص کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں: کاٹن ایئر...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی ہے۔ جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے،...
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب پر ترقی کیا ملی، پڑوس پر ہذیانی کیفیت طاری ہوگئی۔ ایرے غیرے تجزیہ کار، ریٹائر فوجی اور سفارت کار ہی نہیں خود نریندر مودی بوکھلائے پھرتے ہیں اور پاکستان میں رونما ہونے والے اس واقعے پر ان کے دہانے جھاگ اگل رہے ہیں۔ مودی صاحب نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر انھیں کس کارنامے پر ترقی دی گئی ہے؟ ایسا کہتے ہوئے وہ تین رافیل طیاروں سمیت وہ چھ ساتھ لڑاکا طیارے بھول گئے جوبیچ میدان کے کھیت رہے۔ انھیں اپنی وہ عرض داشت بھی بھول گئی جس کے طفیل انھیں جنگ بندی کی رعایت ملی۔ مودی صاحب کی تلملاہٹ اپنی جگہ ذرایع ابلاغ پر جلوہ افروز ہوکر آتش بازی کرنے والوں...
ہاروڈ کیلی‘ نیو جرسی کے ایک قصبہ کیمڈن میں پیدا ہوا تھا۔ 1858کا برس تھا۔ کیلی کا بچپن کافی مشکل تھا۔ وہ کچھ بننا چاہتا تھا۔ مگر وسائل کی تنگی سامنے آ جاتی تھی ۔ حد درجہ خوددار بچہ تھا۔ محنتی بھی اور اسے اپنے اوپر مکمل اعتماد تھا۔ اسکول کی فیس ادا کرنے کے لیے مزدوری کرتا تھا۔ قصبہ میں لوگوں کے چھوٹے چھوٹے کام سرانجام دیتا تھا۔ جیسے کسی کی گروسری کا بوجھ اٹھا لیا‘ کسی کی گاڑی صاف کر دی‘ کسی کے گھر کے شیشے صاف کر ڈالے۔بہر حال بچے کی محنت کے عوض‘ اسے لوگ اتنے پیسے ضرور دے دیتے تھے کہ اسکول کی فیس بروقت ادا ہو جائے۔ کیلی‘ اسکول کا ہوم ورک بڑی توجہ...
بھارت کے آپریشن سیندورکے جواب میںہماری افواج نے آپریش معرکہ حق ترتیب دیا اورجوبنیان مرصوص کی شکل میںمعرکہ کے آخری روزفتح وکامرانی سے ہمکنار ہوااور جس نے ساری دنیا میں ہماری دلیر افواج کی ایسی دھاک بٹھادی جس کی دھوم اور گونج اگلے کئی برسوں تک عالمی فضاؤں میںگونجتی رہے گی۔ دنیاحیران وششدر ہے کہ ایک غریب ملک جو بھارت جیسے سات گنابڑے ملک کوجو معاشی طور پر بھی پاکستان کے مقابلے میں ایک مستحکم پوزیشن رکھتا ہے صرف چند گھنٹو ں کی لڑا ئی میں اس طرح زیر کردے گا کہ وہ امریکی حکمرانوں سے سیز فائر کروانے کی التجا کرنے لگے۔اس کی اس بے چارگی اورلاچاری پراس کے اپنے لوگ بھی تعجب کا اظہارکرنے لگے۔ وہ اس زعم...
میاں شہباز شریف کی اتحادی حکومت نے صدر مملکت آصف زرداری سے مشاورت کے بعد بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا جو فیصلہ کیا ہے، یہ حکومت کے بروقت چھکے سے کم نہیں ہے ، سب کو پتا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد فیصلہ نہیں ہے اور دنیا بھر میں حکومتیں فوجی کامیابی کے بعد ایسے ہی فیصلے کرتی آئی ہیں مگر یہ فیصلہ بھارت کے مقابلے میں بروقت ہوا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے اپنے دو اعلیٰ فوجی افسروں کو فیلڈ مارشل بنانے میں دو عشروں سے بھی زیادہ وقت لگا دیا تھا اور جنرل مانک شا کو...
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ملک کی سیاسی قیادت، مسلح افواج کی لازوال قربانیوں اور پاکستانی قوم کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار عشایے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی اسٹرٹیجک دور اندیشی پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ۔ انھوں نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، جنھیں انھوں نے فولادی دیوار قرار دیا جو گمراہ کن مہم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ بلاشبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کیا، ان کا قوم کے لیے...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ شیخ صالح بن حمید رواں برس حج کا خطبہ دیں گے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یوم عرفہ پر خطبہ شیخ صالح بن حمید دیں گے۔ یوم عرفہ (9 ذو الحج) کو حج کا نکتہ عروج سمجھا جاتا ہے اور یہ دن فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو حج کے لیے مقدس سرزمین نہیں جاسکتے وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کے حضور عبادات کرتے ہیں۔ یوم عرفہ کا خطبہ جبل عرفات پر واقع مسجد نمرہ میں...
وفاقی حکومت کی جناب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کا آغازکیا گیا جس کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم، سکالر شپ، جدید کورسز سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملکی ترقی میں ان کی شمولیت کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی لائی جا رہی ہے جس میں 10 برس کی عمر کے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک، سب کو شامل کیا جائے گا۔ اس پالیسی پر نوجوانوں سے مشاورت کا کام جاری ہے اور حکومت کی جانب سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں مشاورتی عمل مکمل کرکے اس پالیسی کا اعلان کر دیا جائے۔ اس پالیسی...
اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل...
اسٹیفن ما کو دنیا میں سب سے مشہور آن لائن میپنگ پلیٹ فارم ، گوگل میپس منصفہ شہود میں لاتے ہوئے اہم کردار ادا کرنے پر شیخی مارنے کا پورا حق حاصل ہے۔ اس کے بجائے پچھلی دو دہائیوں سے گوگل میپس کے چار شریک بانیوں میں سے ایک، اسٹیفن ما نے اپنے آپ کو گمنامی کے ایک بڑے بلیک ہول میں دفن کر رکھا ہے۔ لیکن کسی شرمندگی یا پشیمانی کی وجہ سے نہیں ، بات یہ ہے کہ وہ اپنے کارنامے ازخود بیان کرنا پسند نہیں کرتا۔ "میں ایک بہت ہی نجی شخص ہوں۔" ما نے ایک حالیہ غیر معمولی انٹرویو میں بتایا "مجھے شہرت اور لائم لائٹ میں آنا غیر آرام دہ لگتا ہے۔" 8 فروری 2005ء...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فضا پاک فوج زندہ باد...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز اسکور کیے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جواب میں لاہور قلندرز نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ایونٹ کے دوران سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 449 رنز...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف خصوصی عدالت نے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈھاکا کی عدالت نے گز 5 اگست 2024 کو 6 مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے،ان الزامات پر 4 پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ 4 کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد مقدمے کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ شروع ہوچکا ہے، یقین ہے ملزمان کے جرائم ثابت ہوں گے اور انہیں سزا ملے گی۔...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔کامران ٹیسوری نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی قربانی قوم کا فخر ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ناصرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ یہ جنگ صرف افواج پاکستان نے نہیں، 25 کروڑ عوام نے بھی لڑی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ کا سہارا لیتا رہا ہے مگر پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کا خاندان شہیدوں کا خاندان ہے، جب...