2025-05-29@04:53:39 GMT
تلاش کی گنتی: 42325

«نظر نہیں آیا»:

(نئی خبر)
    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا علی بابا چالیس چوروں کے قبضے میں ہے، کوہستان میں 40 ارب روپے کا سکینڈل آیا، کوئی انکوائری نہیں، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، کوئی جوابدہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے، کارروائی ہونی چاہئے، علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیراعلیٰ نے گندی سیاست کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاک فوج...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکوں اور خوفناک آتشزدگی سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا شانڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کمپنی کے ورکشاپ میں ہوا جس کے بعد آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ فیکٹری 46 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے جہاں زراعتی ادویات، دواسازی، اور کیمیائی اجزاء تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپنی میں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ آگ کی شدت اور حادثے کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے 55 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور 232 اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔  ریسکیو آپریشن کے دوران 25 افراد کو فیکٹری سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کم از کم 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوبصورت اور پُرامن شہر لاچن میں عزیز بھائی صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ پاک بھارت حالیہ تنازع میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارت سے کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان الہام علیوف سے اظہارِ تشکرآذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں میٹرو اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہی تھی۔ نیو کراچی میں فائرنگ، اسلام آباد سے آنیوالا پولیس اہلکار جاں بحقکراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت وزیراعظم نریندرمودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں...
    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر حالیہ روسی حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی پرامریکی صدر برہم ہیں، امریکی صدر رواں ہفتے روس پر ممکنہ نئی پابندیاں لگا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کے کیف پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے "خوش نہیں" ہیں، پیوٹن کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر میں نہ ہوتا تو روس کے کیساتھ بہت برا ہو چکا ہوتا۔ٹرمپ نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ "اسے کیا ہو گیا ہے.؟ وہ بہت سے لوگوں کو مار...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے۔ صوبے کے وسائل کی لوٹ مار میں سب شامل ہیں۔ آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سیاسی شخصیت نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حال میں بلوچستان کے وسائل اور حقوق کا دفاع کریں گے۔ اپوزیشن کے جن ارکان نے صوبے کے وسائل دوسروں کے ہاتھ میں دیئے وہ ایکٹ کے خلاف قرارداد لائیں یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہوجائیں۔ بلوچستان کا مسئلہ قومی ہے، لیکن 70 سال میں اس کو طبقاتی مسئلہ پیش کرکے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر وہ عمل کر رہی ہے جس سے یکجہتی ختم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی چال چلی جارہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سہ ملکی دورے کے سلسلے میں آذربائجان پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم اپنا 2 روزہ دورہ ایران مکمل کر چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ایران کے پُرامن سول جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کو فروغ دینے...
    وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس...
    اگر آپ پاکستان سے کسی یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر اٹلی بہترین انتخاب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جس سے یہ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس میں شینگن ویزا کی منظوری سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی پاکستان سمیت دنیا بھر سے ویزا کے خواہشمندوں کے لیے سازگار ثابت ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اٹلی کا قلیل مدتی شینگن ویزا ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ منظوری کی شرح زیادہ ہے۔تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار خالصتاً ویزا کی درخواست...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔ ’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔ خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں...
    راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جواب ‘‘دیدیا ۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔ چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی...
    پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی کی ٹی 20  رینکنگ میں دوبارہ سب سے اونچا مقام حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں سعدیہ نے انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون سے ٹاپ پوزیشن چھینی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے اب پہلے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ سعدیہ نے حال ہی میں اپنے کھیل میں بہتری لانے میں مدد کرنے کا سہرا پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو دیا تھا۔ انہوں نے پی سی بی کی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ (ثنا میر) واضح طور پر خواتین کی کرکٹ میں کافی...
    اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی حوصلہ شكنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا حكومت كى طرف سے ارسال کردہ "امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025ء" اور قومی اسمبلی کی طرف سے پاس کردہ " کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل" غیر اسلامی قرار دے دیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس...
    ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں...
    راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔ پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیاپاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان پر کہا کہ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے،...
    پاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔پاکستانیوں نے کہا کہ نریندر مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، وہ اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصف بھارتی خواتین نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی وزیراعظم پر ہنس رہا ہے، نریندر مودی کا بخار اب بھی نہیں اترا تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا اور پھر دیں گے۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کو علاقائی امن و استحکام کےلیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کی دھمکی پر...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے  لئے تر نوالہ نہیں پاکستان نے پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چٹوا کر پوری دنیا میں اپنے وجود کو تسلیم کرا چکا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ملتان کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، ملک حیدر عثمان، ایم رمضان خالد جوئیہ، ملک سجاد حیدر میتلا، سید حنفیہ عباس بخاری، امتیاز مرالی، حافظ محمد شعیب قریشی، سیدہ میمونہ شیر زمان، وسیم ممتاز، ملک اکرم بھٹی، اجمل کانجو، بلال ابرار آرائیں، سید ضیا حیدر زیدی، عرب حسن، زوہیب حسن، آصف اقبال اور ذوالکفل نے...
    علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا (کے پی)کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلی...
    اسلام آباد:وزیردفا ع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی اوقات پراترآیاہے ،بھارتی صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیاہوگیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ڈیجیٹل اورسائبر وائرفیئر میں ہمیں بھارت کے خلاف مثالی کامیابی ملی ،چندگھنٹوں میں جو بھارت کے ساتھ کیااس کی مثال نہیں ملتی،ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وارفیئرمیں نئی تاریخ رقم کی۔نریندرمودی کی دھمکیو ں سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ مودی اپنی اوقات پر اترآیا۔ مودی جیسے لوگ اقتدر میں آجائیں تو ملک کےساتھ دنیاکاامن بھی تباہ کرتے ہیں ، موی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظرآرہی ہے جو واقع ہو چکی ہے ۔پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ  علیمہ خان کے بیان پر غیورکیاجاسکتاہے کہ یہ کیاچاہتے ہیں؟...
    جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی...
    ملک میں 17ہزار سے زائد غیر قانونی این جی اوز ملکی حساس معاملات کیلئے خطرناک قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی 17 ہزار سے زائد این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں بریفنگ میں بتیا گیا کہ اس وقت ملک میں 18ہزار سے زائد این جی اوز کام کررہی ہیں ان میں سے 1ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے این جی اوز کے حوالے سے قومی فریم بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو ملکی...
    ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان اسلام آباد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔ چاند دیکھنے کے لیے زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ جعلی خبروں میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلا دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت...
    قررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و...
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
    سٹی 42:  پاکستان میں ذی الحج کا  چاند آج شام نظر نہیں آیا؛  آج  شام غروب آفتاب کے بعد ذہ الحج کا چاند دیکھنے کے لئے روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے لیکن پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ  7 جون کو ہوگی۔  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی  ،  یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔  ذی الحجہ 1446 ہجری کا  چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں چاند نظر آگیا؛ حج 5 جون کو ادا کیا جائے گا  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت...
    کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔ خیال رہےکہ سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔ انہیں دنیا کا...
    پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دشمن کے لیے پیغام ہے کہ اس طرح کی کوئی کوشش آئندہ کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں اور میڈیا کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیدیا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے عہدیداروں نے کہا جو کمانڈر فیلڈ میں آؤٹ اسٹینڈنگ کارکردگی دکھاتا ہے اسے فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا جاتا ہے، ماضی میں یاد رکھے جانے والے فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان، جنرل غائب جنہوں نے ویتنام کی جانب سے امریکا کو شکست دی، آئزن ہاور جنہوں نے اپنی قوم...
    اسلامی تحریک سکرود کے جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز، تمام مکاتب کے علماء کرام، وکلاء برادری اور انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفام بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز، تمام مکاتب کے علماء کرام، وکلاء برادری اور انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفام بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں، ایک انچ کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا اسلحہ سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا عوامی نمائندگی کا اہل نہیں، ریاستی اداروں کے خلاف بیان قابلِ گرفت ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئین کے خلاف ہے، افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وزیر اعلیٰ نے گندی سیاست کی، پاک فوج کی فتح پر سوشل میڈیا پر مہمات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پناہ ملتی ہے۔ ان کا...
    سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ، 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا تاہم پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیان، پُرامن احتجاج پر ریاستی تشدد اور صوبائی حکومت کی کرپشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، اشتعال انگیز اور ملکی سلامتی کے خلاف خطرناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کا یہ کہنا ’ہمارے پاس بھی اسلحہ ہے، اگر ریاست نے استعمال کیا تو ہم بھی کریں گے۔‘ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اور صوبائی فنڈز پی ٹی...
    سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا؛ عید الاضحیٰ  7 جون کو ہوگی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی  ،  یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔  ذی الحجہ 1446 ہجری کا  چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں ہوئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی لاہور میں چاند...
    مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔ ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ...
    پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو پاکستان بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو باہر نکال دیا گیا۔ اراکین نے انہیں مزید سننے سے انکار کرتے ہوئے معذرت بھی مسترد کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسفار کیاکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کہاں ہیں؟ یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی چیئرمین کمیٹی کے سوال پر اجلاس میں موجود محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری پی اے سی کے اجلاس میں گئے ہیں۔ جس پر چیئرمین...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچادئیے گے، دونوں نے جیل میں شدید گرمی اور حبس کی شکایت کی تھی۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے سائز کے روم کولر لے کر آئے ہیں، بانی اور بشری بی بی کے پاس پہلے بھی جیل کمپاؤنڈ میں روم کولر کی سہولت موجود ہے، لیکن بانی اور بشری بی بی نے اس کو ناکافی قرار دیا تھا۔ جیل ذائع نے بتایا ہے کہ اس کے بعد فیملی ممبران نے دو برانڈ نیو بڑے سائز کے روم کولر بھجوائے ہیں جو...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے جن میں چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن اور فن لینڈ کے شہر تُرکُو سے منگل 27 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ کی جنگ کے پس منظر میں وفاقی چانسلر فریڈرش میرس نے اس فلسطینی ساحلی پٹی میں اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے وسیع تر زمینی اور فضائی حملوں کے باعث اسرائیل پر جو کڑی تنقید کی، وہ جرمن سربراہ حکومت کی طرف سے آج تک اختیار کیا جانے والا سخت ترین موقف تھا۔ غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں پیر کے روز کم از کم 52 ہلاکتیں چانسلر میرس نے کہا کہ اسرئیل غزہ پٹی میں جو وسیع تر فضائی حملے کر رہا ہے، وہ حماس کے خلاف جنگ کی ضرورت کے...
    کاریں مزید مہنگی ہو جائیں گی کیونکہ حکومت نے تقریباً تمام گاڑیوں پر لگژری ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟ وفاقی حکومت بجٹ 2025-26 میں لگژری گاڑیوں پر زیادہ ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے حتمی شکل دے کر اپنی تجاویز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو جمع کرادی ہیں۔ فی الحال گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 1،300 سی سی اور 1،600سی سی کے درمیان انجن کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے لیے کل مالیت کا 2 فیصد ہے۔ ودوہلڈنگ ٹیکس 1،600 تا 1،800 سی سی 3 فیصد، 1،800 تا 2،000...
    پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے  مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟...
    کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ،ایک مسجد شہید جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر بادل پھٹنے سے (کلاوڈ برسٹ) ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے نیتجے میں کئی مکانات تباہ جبکہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 7 جون کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔ عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا اعلان چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ اس سے قبل ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا...
    ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تاہم خود کمپنی کے جاری کردہ شیڈول سے واضح ہو رہا ہے کہ 2 ہزار 127 میں سے 651 فیڈرز پر باقاعدہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کراچی کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت جھیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد اس وقت شدید گرمی اور بجلی کی طویل اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے مگر کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیل نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے اپنے متنازع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے فوری طور پر بڑی مقدار میں انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے کہ 11 ہفتے تک محاصرے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں جتنی امداد بھیجنے کی اجازت دی ہے وہ ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ بدستور غزہ میں موجود ہے جو کیریم شالوم کے راستے علاقے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی 17 ہزار سے زائد این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں بریفنگ میں بتیا گیا کہ اس وقت ملک میں 18ہزار سے زائد این جی اوز کام کررہی ہیں ان میں سے 1ہزار رجسٹرڈ ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے این جی اوز کے حوالے سے قومی فریم بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کو ملکی حساس معاملات کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔   قائمہ کمیٹی کو فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کی...
    پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ  امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ...
    قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بازو بننے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز 2022 سے ہوا تھا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی اجرا کی تاریخ کا انتخاب نہیں کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تین تاریخیں زیر غور ہیں۔ ایک 31 جولائی جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، دوسری 9 جولائی جو ان کا یومِ وفات ہے اور تیسری 25 دسمبر جو قائد کی پیدائش کا دن ہے۔ فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کو تین سیزن میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے سیزن کے 10 اقساط پر مشتمل دو والیمز ہیں۔...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
    چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ گزشہ روز نیوٹیک (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے جاب فیر منعقد کیا گیا۔ جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائے گی ۔ جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد...
    کینیڈین خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم و باغی شامی حکومت نے باہمی کشیدگی کو کم کرنیکے مقصد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت متعدد سرحدی مقامات پر آمنے سامنے ملاقاتوں میں گفتگو کے کئی ایک دور منعقد کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر کے مختلف ممالک، حتی قابض اسرائیلی رژیم کے یورپی اتحادی بھی، قابض و سفاک صیہونی رژیم کو بین الاقوامی میدان سے الگ تھلگ کر دینے اور غزہ کی پٹی میں گذشتہ 19 ماہ کے جنگی جرائم و نسل کشی کے ارتکاب کے باعث اس قابض رژیم پر سنگین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں، "جہاد فی سبیل اللہ" کی داعی الجولانی رژیم "اسرائیل کے...
    ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں۔ کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 15 منٹ ہے اور اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریباً 24 گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ سپارکو کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر گیارہ گھنٹے ہوگی۔ یکم ذی الحجہ 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل میں پہنچا دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے لائے گئے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملی نے پھل اور کپڑے بھی لائے تھے، جو جیل انتظامیہ نے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں...
    پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی...
    گھروں میں گاڑیاں گھس آںے والے واقعات تو ہو ہی جاتے ہیں لیکن ناروے میں ایک شخص کے گھر کے باغ میں پورا کا پورا بحری جہاز ہی گھس گیا اور اس سے بھی مزے کی بات یہ ہے کہ اس دوران مالک گہری نیند کے مزے لیتا رہا اور پڑوسیوں کے جگانے پر ہی مشکل سے جاگا۔ یہ بھی پڑھیے: میکسیکن بحری جہاز نیویارک کے تاریخی بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 19 افراد زخمی یہ واقعہ ٹرانڈہیم میں ایک رہائشی جوہن ہیلبرگ کے گھر میں پیش آیا تاہم اس وقت وہ اتنی  گہری نیند میں تھے کہ انہیں اپنے باغ میں جہاز گھس آنے کا پتا ہی نہیں چلا۔ 135 میٹر لمبا ایک مال بردار جہاز جوہن کے گھر کے...
    روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدروفاقی وزیرامورکشمیرگلگت بلتستان وسرحدی امورانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پانچ اور دس مئی کو تاریخی کامیابی حاصل کی ،اس کامیابی کاسہراوزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیر کوجاتاہے،شہبازشریف کی پہچان ایک اچھے ایڈمنسٹریٹرکے طور پر تھی لیکن بھارت کے خلاف جنگ میں وہ جنگجووزیراعظم کے طورپرابھرکرسامنے آئے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کرتے ہوئے فیلڈمارشل سے بہترین کوآرڈی نیشن اور جنگی حکمت عمل بنانے میں جو کرداراداکیاوہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا،قوم کاجذبہ قابل دیدہے،خیبرپختونخوامیں کرپشن کو صوبائی حکومت نے قانونی حیثیت دے دی ہے،ایک ضلع میں 40ارب کی کرپشن کاسکینڈل سامنے آیا،وزیراعلیٰ وزراء کواوروزراء اپنے وزیراعلیٰ کو کرپٹ قراردے رہے ہیں،صوبے میں ن لیگ مضبوط جماعت بن...
    راولپنڈی: پاک فوج کے سابق افسران نے اپنی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی اور قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی اور دنیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جنگ کیسے لڑی جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، انہوں نے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) شعر و شاعری کی زبان میں انھی سے تصویر کائنات میں رنگ بھر دیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی ہمیں ان کے حقوق اور ان کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جد و جہد کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک اپنے ہاں کی خواتین کے حقوق اور ان کے لیے مختلف بیمار رویوں سے نجات کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان اس منفی فہرست میں کافی نمایاں نظر آتا ہے۔ یہاں خواتین کو غیر تعلیم یافتہ رکھنے اور انھیں کم تر سمجھنے کی سوچ پوری طرح ختم نہیں کی جاسکی، کوئی بھی ملک...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے پروفیسر اور جامعہ کراچی کے سینئر عربی ٹیچر الشیخ فیض الابرار نے جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں نصیحت آموز اور بصیرت افروز خصوصی درس دیتے ہوئے کہا کہ دینی ، دنیاوی اور کاروباری مصروفیات انسان کو دنیاوی امتحانات میں مصروف عمل رکھتی ہیں لیکن دین اسلام اور مصطفوی پیغام کو عام کرنے والے نفوس قدسیہ دنیا سے زیادہ دین کے کاموں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر بہت جلد ماہِ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل و عیال اور خود کو ان10دنوں کیلئے تیار...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس منگل کے روز سٹی کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، کونسل اراکین کے مطالبے پر بلائے گئے اس اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر کونسل / وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، پارلیمانی لیڈرز ، واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئرز اور اراکین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان چھانگ(شِنہوا)دریائے گان کے اوپر صبح کی دھند چھائی ہوئی تھی جب 16 چپو ایک ساتھ پانی کو چیر رہے تھے۔ سوژو یونیورسٹی میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم عبدالسمیع ڈھول کی تھاپ پر ’’ہے ہے ہے‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے 800 میٹر دوڑ میں دنیا بھر کی ٹیموں کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے۔چین کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موافق منعقد ہونے والے 2025 نان چھانگ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 50 ٹیموں کے ایک ہزار 500 کھلاڑی شریک ہوئے۔ 2023 میں چین آنے والے عبدالسمیع دوسری مرتبہ نان چھانگ مقابلے میں شریک ہوئے۔سمیع نے اپنے ہاتھوں پر تربیت کے دوران پڑنے والے نشان دکھاتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی...
    اپنے ایک بیان میں ماکسیم پریووت کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو پہنچنے سے روکنا شرمناک ہے اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجئیم کے وزیر خارجہ "ماکسیم پریووت" نے غزہ کی پٹی پر جارحیت بند نہ کرنے کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ماکسیم پریووت نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ نسل کشی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے غزہ میں اور کون کون سے جرائم ہونے ہیں۔ غزہ سے آنے والی تصاویر عوام کو اشتعال دلاتی ہیں۔ اس پٹی میں انسانی امداد کو پہنچنے سے روکنا شرمناک ہے۔ بھوک کو ہتھیار کے طور پر...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریکِ انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانیٔ پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانیٔ پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔ پی...
    وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مکئی کی برآمدات کے لیے عالمی منڈیوں سے رابطے میں ہے، مکئی کی برآمدات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہوگا، رانا تنویرمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہوگا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ خوراک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت زرعی معیشت کے فروغ کے لیے پالیسی اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کی فیصلہ سازی میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران ساری فیصلہ سازی میاں نواز شریف کی رہنمائی سے کی گئی، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں میاں نواز شریف کی رہنمائی میں کام کر رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
    پولی کلینک—فائل فوٹو عامر ولی الدین کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا ہے جس میں سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے پولی کلینک میں بدانتظامی سے متعلق بریفنگ دی۔سینیٹر ہدایت اللّٰہ نے بتایا کہ پولی کلینک میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، وہاں ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرنے کو تیار نہیں، ادویات تک موجود نہیں، ہر دوا باہر سے منگوائی جاتی ہے، میں سینیٹر ہونے کے باوجود مریضوں کی لائن میں کھڑا ہو کر خوار ہوا ہوں۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ٹیومر ہے جس کا علاج کرنا ہے، جو ملازمین مسائل کی وجہ ہیں ان سے حل نہیں ملے گا، پبلک...
    ڈھاکہ: بنگلادیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عدالت نے سزائے موت کےقیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔ اظہر الاسلام 2012سےقید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اظہرا الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد حکومت کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان افراد میں سے جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کو گزشتہ دور حکومت میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ اظہر الاسلام کے وکیل کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ...
    سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع  ہوگیا  اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبر بھی  شریک  ہیں ، رویت ہلال کمیٹی نماز مغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی زونل کمیٹی کا کراچی میں اجلاس شروع ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی کے محکمہ موسمیات میں رویت ہلال کمیٹی کی  زونل کمیٹی کا اجلاس شروع  ہوگیا ،اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلفی کررہے ہیں ،اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ ، نیوی اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک  ہیں ، اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا  پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز؛...
    سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام دیتے ہوئے کہا پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والاہوں۔ ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے...
    وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں ہر شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کی معاشی بحالی اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے ہم یہ بوجھ صرف رسمی شعبے اور تنخواہ دار طبقے پر نہیں ڈال سکتے۔ وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسر( پی اے ایل ایس پی) کے پیٹرن ان چیف عباس اکبر علی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفد نے اسٹیل انڈسٹری کو درپیش توانائی کی بلند لاگت، ریگولیٹری تضادات، اور دیرپا سرمایہ کاری کے لیے مستحکم پالیسی ماحول جیسے اہم مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان سے آنے والے اس وفد نے چینی نائب وزیر خارجہ لیو بن سے پیر 26 مئی کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟ اس ملاقات میں اطراف نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں چین اور صوبہ بلوچستان کے مابین تعاون اور سلامتی کے معاملات بھی شامل تھے۔ سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت چین پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور یا سی پیک نامی منصوبے پر...
    عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے پھل، کپڑے بھی لائے گئے ہیں، اڈیالہ انتظامیہ نے پل، کپڑے لے جانے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے ہیں۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات ختم ہوگئی۔ وکیل عرفان احمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا جیل میں جنگل کا قانون ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ اس سے قبل علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔ علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے بجائے غیردستاویزی یا کم ٹیکس دینے والوں سے وصولی حکومت کا عزم ہے۔ وزیر خزانہ سے آل پاکستان سیرامک ٹائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی، جس کی قیادت اورینٹ سیرامیکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالرحمان طلت کررہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ مالی توازن اور معیشت میں انصاف کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ٹیکس کا بوجھ...
    جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ فن لینڈ کے شہر تُرکو میں گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جنھوں نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر سب سے پہلے آواز اُٹھائی ہو لیکن اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہوں کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ رہا ہے وہ نہ...
    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے معرکہ حق میں عبرت ناک شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بڑھک لگائی ہے کہ ہم نے ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں ،پاکستان میں  پہلے ہی پسینے چھوٹ گئے۔ گاندھی نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ میں نئی نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کو کس طرح تباہ کیا گیا۔ اگر آپ 1960 کے سندھ طاس  معاہد ےکا جائزہ لیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس میں طے کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ندیوں پر بننے والے ڈیموں کی صفائی نہیں کی جائے گی۔ ان میں سے سلٹ (تلچھٹ) نہیں نکالی جائے گی، نچلے دروازے جو تلچھٹ نکالنے کے...
     وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے، ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، عالمی مالیاتی ادارے نے صرف خیبرپختونخوا صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے...
    چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے اور اطراف کی...
    بہت زیادہ سن اسکرین کے استعمال کی وجہ سے وٹامن ڈی کی شدید کمی کی شکار ایک چینی خاتون کو ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟ چین کے شہر چینگدو میں ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 48 سالہ مقامی خاتون کے غیر معمولی کیس کی اطلاع دی ہے جسے بظاہر صرف اتفاقیہ طور پر بستر پر کروٹ بدلنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ڈاکٹر لانگ شوانگ کے مطابق اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ نامعلوم خاتون کے وٹامن ڈی کی سطح انتہائی کم تھی جس سے ہڈیوں کے ٹوٹنے میں تیزی آئی اور شدید...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کپڑے بھی لائے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پھل اور کپڑے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ لیکن لائے گئے دونوں روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے گئے۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سرکار ہر بار کوئی نئی تاریخ لینےکا حربہ استعمال کرتی ہے، پولی گراف ٹیسٹ اور فارنزک ٹیم اڈیالہ جیل گئی، سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتظار کرتے رہے...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بیرسٹرگوہر سے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیان کا جواب مانگ لیا۔ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خانبانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ہی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہونے جارہے ہیں۔اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مقصد...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پہلی بار بڑی تعداد میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ کے طریقہ کار میں ایک انقلابی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے مئی میں چار روزہ جھڑپوں کے دوران بھارت اور پاکستان نے بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کا استعمال کیا اگرچہ امریکی ثالثی سے جنگ بندی عمل میں آگئی مگر دونوں ایٹمی طاقتیں اب ڈرونز کے میدان میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں مصروف ہو گئی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران مقامی سطح پر یو اے ویز پر تقریباً...
    نوشکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی دنیانیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق...
      بیجنگ () یوکرین کے غیر ملکی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ انہوں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو اہم مصنوعات فراہم کی جن میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی کیمیائی مصنوعات، بارود اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔ چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور فوجی و عوامی دوہری استعمال کی اشیاء...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران منشیات سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس سے 460 گرام ایرانی ویڈ برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں انوکھا واقعہ، منشیات کے عادی 125 افراد کو عام شہریوں نے فرار کروا دیا پولیس نے بتایا کہ ملزم پہاڑی لگتا ہے، اور اسے بلوچی کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی، اس نے مترجم کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ملنے والی ایرانی ویڈ کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔...
    اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ  ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا...
    روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا   بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز” میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،جس پر تائیوان کے اہم میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر اسمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی تک، اورپھر روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ وغیرہ،سی ایم جی کی ان تخلیقی سرگرمیوں کی تائیوان کے ہم وطنوں نے بہت تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے...
    موٹاپے سے ملکی معیشت کو سالانہ 950 ارب روپے کا نقصان ہونے لگا اور ماہرین نے فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت میں 2030 تک معاشی نقصان 2.13 کھرب پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے جو فی الوقت سالانہ تین ارب اکتالیس کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا...