2025-05-13@02:10:30 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ایڈن الیگزینڈر»:
ریڈ کراس کا عملہ امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس کا عملہ امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ حماس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی نژاد اسرائیلی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں سیز فائر مذاکرات کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 19 ماہ سے حماس کی قید میں رہنے والے اسرائیلی امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم غزہ میں جنگ بندی یا مزید یرغمالیوں کی رہائی کا کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی مدد سے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو محفوظ طریقے سے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔ الیگزینڈر حماس کی قید میں موجود آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایڈن کی رہائی کے بعد بھی 58 یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس یرغمالی کی...
امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ ریڈ کراس امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔ حماس امید ظاہر کی ہے کہ امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی سے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں سیز فائر مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ایڈن الگزینڈر کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت جھڑپ کے بعد یرغمال بنایا تھا اور دیگر 250 یرغمالیوں کے ہمراہ غزہ لے آئے تھے۔ امریکی نژد...
حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا جس سے توقع ہے کہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے۔ دریں اثنا ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغوی کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران جنوبی اسرائیل میں اس کے فوجی اڈے سے لے جایا گیا تھا۔ مارچ میں اسرائیل نے حماس کے ساتھ 8 ہفتے کی جنگ بندی کو توڑنے کے...
اپنے ایک جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کی نیک نیتی اور غزہ میں وحشیانہ جنگ کے خاتمے و تمام صیہونی قیدیوں کی زندہ یا مردہ واپسی کیلئے قطر و مصر کی ثالثانہ کوششوں سے انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "جہاد طحٰہ" نے کہا کہ ہم نے ثالثین کی کوششوں اور واشنگٹن کے اقدامات کا امریکی نژاد صیہونی فوجی "ایڈن الیگزینڈر" کی رہائی کے ذریعے جواب دیا۔ اس امریکی نژاد صیہونی فوجی کی رہائی، جنگ بندی اور بارڈر کراسنگ کی دوبارہ بحالی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربی الجدید سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر جہاد طحٰہ نے کہا کہ...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی مذاکرات سے مشروط کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھنے والے قیدی کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم حماس نے اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی امن مذاکرات سے مشروط کردی۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ نیو جرسی کے رہائشی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر سکتا ہے۔ 21 سالہ امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوجی ہے۔ حماس نے غزہ میں دوران قید ہلاک ہو چکے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کو واپس بھیجنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔ غزہ میں 19 جنوری سے جنگ بندی چل رہی ہے تاہم اس پہلے مرحلے کی جنگ بندی کی مدت...
ویب ڈیسک — فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بارے میں ثالث ملکوں کی جانب سے تجاویز وصول کرنے کے بعد تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والے چار افراد کی لاشیں بھی دینے کو تیار ہے۔ یہ یر 250 کے قریب ان افراد میں شامل تھے جنہیں حماس نے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔ رواں سال جنوری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں متعدد یرغمالوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی...