2025-05-21@11:11:02 GMT
تلاش کی گنتی: 7931

«بند نہیں کیا»:

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے، مذاکرات کے دوران امریکا بنیادی کردارادا کرے گا، جنگ کے دوران اسرائیل کے لوگ بھارت میں موجود تھے لیکن ہم نے فتح پائی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتا دیتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز کی گفتگو میں یہ طے پایا کہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی، دونوں ممالک...
    ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں؟حامد خان نے کہاکہ جی پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ کرلیں، اس کے بعد تمام کیسز سن لیجیے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، وکیل حامد خان کی جانب سے بھارتی عدالت کے فیصلوں کے بھی حوالے دیئے گئے،حامد خان نے کہاکہ بھارت کے 1973الیکشن میں اندراگاندھی کی کامیابی کو چیلنج کیاگیا، الہ آباد کی عدالت نے...
    اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک دشمن عناصرکو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ قوم نے انتہائی بہادری اور دلیری کیساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا  ہے۔  بزدل دشمن نے اب ہمارے بچوں پر وار کیا ۔ خضدار میں اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا  گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ بزدل دشمن روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ دشمن اپنی پراکسی کے ذریعے ملک پر حملہ آور ہے ۔ دشمن کو کنونشنل وار فیئر میں برترین شکست ہوئی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کو موقع ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ بحران پر عالمی برادری کے ردعمل نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو صرف ایک اندرونی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا جس کا بھارت دعویٰ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی ڈی ایچ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں دونوں تنظیموں نے خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، اس جنگ کو جس بزدلی کے ساتھ لڑا جارہا ہے، قوم اب مزید خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتی۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اب غیرجانبداری کی گنجائش نہیں یا تو بچوں کے قاتلوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں یا ریاست کے ساتھ تاکہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ بھارت کے انٹیلجنس چیف اجیت دوول بلوچستان میں کسی واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں مگر اسکول جانے والے معصوم بچوں کو نشانہ بنائے جانے کی توقع نہیں کررہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5...
    وہ ملک جس کی معیشت کی کمر اتنی نہ مضبوط ہو کہ اپنی اسی فیصد آبادی کی بھوک کا بوجھ نہ سہار سکے اس ملک کی اشرافیہ اور مقتدرہ کروڑوں روپے کا زر شرلیوں اور دیگر آگ اگلتے پٹاخوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں اور ایک مسکراہٹ کے نذرانے کے ساتھ ایسی شہ خرچی کرنے کو خراج تحسین پیش کر کے کرکٹ میچ دیکھنے کے مزے اڑاتے رہ جائیں ایسے حکمرانوں اور مقتدرہ کے کارپردازگان خوش نوا کو اکیس توپوں کی سلامی ۔ نا ں کہ فیس بک پر یاران سرپل نے اس امر پر شور برپا کردیا کہ اللوں تللوں کا ایک کھیل آمر پرویز مشرف نے اس طور رچایا کہ وطن عزیز کو شاہ خرچی کا ایک...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خضدار میں اسکول بس پر حملہ کیا گیا جس میں 47 بچے سوار تھے اور اس افسوسناک واقعے میں 4 بچے شہید ہو گئے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کے لیے ایسے اقدامات پر اتر آیا...
    حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے جہاں خطے میں سیاسی بے چینی کو جنم دیا، وہیں عالمی ہوا بازی کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا۔ اس کشیدہ صورت حال میں دونوں ممالک نے اپنی فضائی حدود میں غیر معمولی پابندیاں نافذ کیں، جس کے باعث سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں یا تو منسوخ ہوئیں یا طویل متبادل راستوں پر چلائی گئیں۔ اس صورت حال میں جہاں فوجی ادارے متحرک نظر آئے، وہیں ایک ایسا  ذمہ دار مستعد طبقہ بھی دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہا، جس کا ذکر میڈیا یا سرکاری حلقوں میں شاذونادر ہی ہوتا ہے—  اور یہ خاموش مرد مجاہد پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATCs) ہیں۔ جن کو کم...
    آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔ مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ہیں۔ گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے، اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔  گورداسپور میں دو افراد کو "آپریشن سندور" سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اتر پردیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ایسے دفاعی نظام تیار کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، جو آنے والے میزائلوں کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور ممکنہ طور پر انہیں روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے "گولڈن ڈوم" نامی اس منصوبے پر 175 بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ "میری مدت ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دے۔" ٹرمپ نے اس پروگرام کے لیے ابتدائی 25 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس میں کمی سے متعلق ایک...
    امریکی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی ٹی وی رپورٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماؤں نے حملے کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں...
    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد نئے روپ نے دھوم مچادی، ساتھ ہی ان کے جذباتی کیپشن نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ معروف اداکارہ نے کینسر سے طویل جنگ لڑنے والے اپنے شوہر کے بچھڑ جانے کے بعد ناصرف جذباتی صدمہ برداشت کیا بلکہ وہ اپنی ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی لائیں۔ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں شوٹنگ سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آئیں، ان تصاویر میں ان کا وزن کم ہونے کے بعد...
    ​​​​​​​سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔  اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد  سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران کھینچی گئیں اور بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر "GG Weekend Glamour" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by India Today (@indiatoday) مدعیان کا...
    امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اسکے علاوہ امریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے منگل کو کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکا کو حاصل ہونے والی نئی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماؤں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا یا نہیں۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس...
    حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا...
    ہم متحد ہیں ،جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائ، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔اْنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال...
    ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کا بگاڑ ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، شہباز شریف کی ایف بی آر جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور افواج پاکستان میں اتحاد ہونا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم حکومت کے ساتھ بات چیت سے انہوں نے انکار کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا یہ پیغام دیا۔ وی نیوز نے سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیل کے امکانات بڑھے ہیں؟ سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں، ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کارووائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ  سیلز ٹیکس کی چوری کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اورسنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے۔ بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ حامد خان نے  کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف جسٹس کی مشاورت ہے۔ ہمارے ہاں جج ٹرانسفر پر رضامندی آئینی تقاضا ہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی گئی نہ کوئی ایسا ڈیلی گیشن بنایا گیا کہ اس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی، ماضی میں ہم نے بالکل اس قسم کے پلیٹ فارم مہیا کیے جہاں پی ٹی آئی کو پورا موقع دیا گیا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ملکی معاملات میں گفت و شنید کریں جس سے یہ بالکل پیچھے ہٹے ہیں اور ساری قوم نے یہ دیکھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہ حکومتی اور حکومتی اتحادیوں پرمشتمل جو وزرائے خارجہ تھے ان پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن بنایا گیا ہے، حجت تمام کرنے کیلیے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    ہر بحران سے مواقع پھوٹتے ہیں اور جنگ سے برکتیں بھی جنم لیتی ہیں۔ چار روز کی جنگ نے مسائل اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے پاکستان کا مقام اور مرتبہ زمین سے آسمان تک پہنچادیا۔ بھارت کا تکبر اور احساسِ برتری مٹی میں ملادیا۔ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ناقابلِ شکست ہونے کے myth کو توڑ کر رکھ دیا۔ نیل کے ساحل سے کاشغر تک، انڈونیشیا سے بوسنیا تک اور فلسطین سے کشمیر تک کروڑوں مسلمانوں کو ایک مسلم ملک کی فتحِ مبین کے باعث مسرت وافتخار سے سرشار کردیا، دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو سر اونچا کرکے چلنے کے قابل بنادیا ہے، اور پوری دنیا کو اور خصوصاً پاکستان کی نئی نسل کو اچھی...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، پاک بحریہ اس بار بھی 1965کی طرح دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر پاک بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کی ہمت نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے جھکے گا نہیں اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے اچھا ہے۔ یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے اچھا ہوگا۔  پاک فوج کی دشمن پرکامیابی نے جہاں ہم وطنوں کے دل جیتے ہیں، وہیں پاکستانی قوم کا امن پسند بیانیہ دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان...
    جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ  پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا، پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ایک نمبر چونگی ہر اظہار...
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حالات یہ ہیں کہ ملک کا دفاع قرضوں کی رقم سے کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں عوام پاکستان پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں...
    ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، جس پر پوری قوم افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اگر ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا جذبہ زندہ رہے گا تو قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور ”پڑھو پڑھاؤ تحریک“ کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار بچوں اور بچیوں...
    پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کے حوالے سے کچھ خبروں اور سوشل میڈیا پر جاری بحث و تمحیص کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق خرم شہزاد نے وضاحت کی نئی شرائط کوئی نہیں یہ وہی ہیں جن پر اس وقت اتفاق کیا گیا تھا جب پاکستان نے ستمبر 2024 میں اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر قدم پروگرام کے ابتدائی مراحل میں طے کی...
    سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اصل مقصد جسٹس سرفراز ڈوگر کو لانا تھا، باقی 2 ججز کا ٹرانسفر تو محض دکھاوے کیلئے کیا گیا، آرٹیکل 200 کا استعمال اختیارات کے غلط استعمال کیلئے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے، بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے اپنے...
    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...
    وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم...
    اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی جامع سروے جاری کردیا، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ سروے کے مطابق93فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہ پاکستان کا دفاع کریں گے۔77فیصد نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔55فیصد کا خیال ہے...
    گلوب پاکستان کے سروے میں پاکستانی عوام کی بھارت کے خلاف یکجہتی اور امن کی خواہش کا اظہار اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیلپ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی ایک جامع سروے جاری کیا ہے، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی ہیں، جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ اسحاق ڈار ،چینی وز یر خارجہ کے باضابطہ مذاکرات مکمل: سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے...
    فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے،مراعات،اختیارات کیا ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر حکومت نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے دی ہے۔حکومت نے آرمی چیف کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا ہے۔ فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں۔فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلی اور سینئر ترین عہدہ ہے۔حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے، ملکی سیاست اور پی ٹی آئی کے کردار پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تکبر اور رعونت خاک میں ملا اور اب وہ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارتی میڈیا نے ساری صورت حال کو ایک فلم کی طرح پیش کیا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمراں اشرافیہ پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔ لیکن جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کی منظوری سے دی گئی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟ فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔  طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ  صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔         View this post on Instagram          ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بڑے علی بابا اور 40 چوروں کے ساتھ کیا کرے گی۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہاں تک کہا تھا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اب مولانا کے پاؤں میں پڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں کا آڈٹ ہونا چاہیے، کوہستان پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے اب تک ؟ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اندازہ لگائیں کس قسم کی کرپشن ہو رہی ہے؟ کیا پی ٹی...
    وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اورجاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. وزیرِاعظم 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں. وزیرِاعظم ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں. وزیرِاعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی. وزیرِاعظم ایف بی آر اور اسکے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں. وزیرِاعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے سخت مگر ضروری فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکس دینے والوں کو سہولیات جبکہ چوری کرنے والوں کو کسی رعایت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے امور اور اصلاحات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل وزیراعظم نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ...
    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت ساحلی شہر Caramel-By-The-Sea میں ایک دلچسپ اور منفرد قانون موجود ہے؛ اگر آپ کے جوتے کی ہیلز دو انچ سے زیادہ اونچی ہوگی اور اس کا بیس ایک مربع انچ سے کم ہوگا، تو آپ کو اسے پہننے کے لیے شہر کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ شہر کی ناہموار اور پتھریلی گلیوں میں چلنے کے دوران ممکنہ پھسلن یا چوٹ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ شہر کی سڑکیں اکثر درختوں کی جڑوں کی وجہ سے اُبھری ہوئی ہیں جو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کا مقصد شہر کو ممکنہ قانونی دعووں سے بچانا بھی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا دو ججوں کو واپس لانے کے لیے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، ان دو ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، سربراہ آئینی بینچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ ہی ان دو ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، اس حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط...
    پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پہلی سماعت کے حکمنامے پر سب ججز نے دستخط کئے،واضح ہے فائنل فیصلےمیں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13رکنی بنچ میں سے 2نے پہلے دن فیصلہ کردیا، فیصلہ دینے کے بعد 2جج صاحبان بنچ میں بیٹھ کر کیا کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے،اس کیس میں 13رکنی سے کم بنچ نظرثانی نہیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
    خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔ خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔عرب گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سمیت دیگر جارحانہ بھارتی اقدامات اشتعال انگیز، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے سفیروں کو آگاہ کیا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کی کھلم کھلا کارروائی پر پاکستان کا ردعمل عالمی چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں متناسب اقدام تھا۔عاصم افتخار احمد نے عرب سفیروں کو آگاہ کیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور...
    اسلام آباد: ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے  میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں مقیم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور سینئر عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے "امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن میں جان بوجھ کر سہولت فراہم" کی۔ محکمہ کے ترجمان ٹمی بروس نے پیر کے روز اس اقدام کا اعلان کیا تاہم ویزا پابندیوں سے متاثر ہونے والوں، بشمول افراد یا ٹریول ایجنسیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکہ: لاکھوں تارکین وطن ملک بدر کیے جانے کا امکان بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ امریکہ میں "غیر قانونی امیگریشن" کو کس طرح سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ہم...
    بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں...
    پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے پس منظر میں بھارتی نوجوانوں نے اپنی ہی حکومت اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تبصروں، ویڈیوز اور عوامی تاثرات میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی امریکی دباؤ پر کی گئی اور بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کی۔ بعض بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر بھارتی نوجوانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبروں نے عوام کو گمراہ کیا اور یہ فیک نیوز مین اسٹریم میڈیا نے خطرناک انداز...
    جو خواب کبھی صرف فلموں اور کہانیوں میں دکھائی دیتا تھا اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ سلواکیہ کی کمپنی ”Klein Vision“ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ کار ”ائیر کار“ کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی جو دیکھنے میں ایک اسپورٹس کار جیسی ہے، دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں باہر نکل آتے ہیں اور لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ ائیر کار ایک پٹرول پر چلنے...
    اسلام آباد‘کوئٹہ (خبرنگارخصوصی‘ نمائندہ خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پی کے میں پانچ کارروائیوں  میں بھارتی حمایت یافتہ 12خوارج کوہلاک کردیا‘2کوگرفتار کرلیا گیا اور دوجوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر  پی کے میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں ایک اور کارروائی کے دوران دو بھارتی حمایتی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب دو ججز خود بینچ میں نہیں بیٹھ رہے تو انہیں زبردستی کیسے بٹھائیں، تمام آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ حامد خان نے کہا کہ میں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ہمیں ابھی نہیں ملی، آپ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے پتہ کریں۔ وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری دو متفرق درخواستیں بینچ کے سامنے ہیں، میں نے اس بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا ہے۔ نظرثانی ہمیشہ مرکزی کیس سننے والا بینچ سنتا ہے، مرکزی کیس...
    بھارتی پارلیمان میں ٹرمپ پر وار، جنگ بندی میں امریکی صدر کی ثالثی کا انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی پارلیمان میں ایک اہم اجلاس کے دوران پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فارن سیکریٹری وکرم مسری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر مکمل طور پر دوطرفہ تھی اور کسی تیسرے ملک، بشمول امریکہ، کا کوئی کردار نہیں تھا۔ فارن سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر نے سات بار سیز فائر کا دعویٰ کیا، لیکن انہوں نے بھارت سے کوئی اجازت نہیں لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ خود کو مرکزِ توجہ بنانا...
    اسلام آباد (خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں گزشتہ روز کم عمر شادی روکنے کا بل منظور کر لیا گیا جس کی جے یو آئی (ف) نے سخت مخالفت کرتے ہوئے  واک آؤٹ کیا اور بل کو اسلامی نظریہ کونسل کے حوالے کرنے کی سفارش کی۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بل واپس نہ لینے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینٹ میں اسلام آباد میں کم عمر...
    مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع جہلم ویلی کے مرکزی قصبے ہٹیاں بالا میں کشمیری مہاجرین نے ایک ریلی نکالی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر و استبداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور...
    (بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین) پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر دہشتگردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ترکیہکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، اگر اب بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ...
    بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی سپانسر دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسر 3 دہشتگرد ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ یہ وہ والی صورت حال تو ہے نہیں کہ آپ کے پاس خالی عہدے ہیں اور اس کیلیے آپ بندے تلاش کر رہے ہیں کہ ضروری ہے کہ دو بندے ان سے لیں، تین ان سے لیں، چار ان سے لیں اور عہدے بھر لیں وہ تو ہے نہیں، ہمیں ایک ایسی ٹیم چاہیے جو باہر جا کر پاکستانی حکومت کی، پاکستانی عوام کی اور اپنا اسٹانس وہاں پر دے، ان کے پاس ایکسیئرنس بھی ہو، آواز بھی ہو، انداز بھی ہو اور ان کا پیچھے ایک ٹریک ریکارڈ ہو۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تو...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سیکیورٹٰ فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 9 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سیکیورٹٰ فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر...
    ان دنوں ہمارے کچھ دوست اس امکان پر بغلیں بجا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تین خلیجی ریاستوں کے پانچ روزہ دورے میں اسلحہ کی فروخت اور امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے ساڑھے تین ٹریلین ڈالر کے جو سمجھوتے کیے ہیں ان کے سبب اب خطے سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی میں ’’ سب سے پہلے اسرائیل ‘‘ کا اصول بدل گیا ہے۔ ہمارے دوست مشرقِ وسطی سے متعلق امریکی پالیسی میں بتدریج یو ٹرن کا اشارہ دینے کے لیے یہ دلیل استعمال کر رہے ہیں کہ ایک ڈونلڈ ٹرمپ وہ تھے جنھوں نے پہلی مدتِ صدارت کے دوران مشرقِ وسطی کے پہلے سرکاری دورے میں سب سے پہلے اسرائیل کو چنا اور وہاں تل ابیب سے یروشلم...
    اسلام ٹائمز: گذشتہ چند برسوں کے دوران وادی کشمیر میں عسکریت پسندی میں کمی اور سرحد پر جنگ بندی نے سیاحت کو ایک بار پھر زندگی بخشی تھی۔ صرف 2023ء میں ہی 30 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا۔ بھارتی حکومت نے اس رجحان کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد "نارمل حالات" کی علامت قرار دیا تھا، لیکن پہلگام حملے نے اس دعوے پر گہرا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے پُرامن سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر میں سیاحت کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں تمام پیشگی بکنگز منسوخ ہو چکی ہیں اور ہوٹل، ہاؤس بوٹس،...
    خاندان اگر کسی بھی معاشرے کی اکائی ہے، تو خواتین کسی بھی خاندان کی بنیادی یا اہم ترین اکائی کہلائی جا سکتی ہیں۔ ان کی شخصیت، صفائی ستھرائی، رہن سہن اور طور طریقے صرف ان کی ذاتی زندگی تک محدود نہیں رہتے، بلکہ پورے گھرانے اور پھر پورے معاشرے کو کسی نہ کسی طرح متاثر کر رہے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے اردگرد بہت سی خواتین ایسی ہیں، جو اپنی ظاہری صفائی، چہرے، ہاتھ پاؤں، جلد، بال اور لباس وغیرہ اور شخصیت کو ’’سادگی‘‘ کا نام دے کر بالکل نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں خواتین پر بہت زیادہ سجنے سنورنے کا ’الزام‘ عائد کیا جاتا ہے،...
    مسجدی نبویؐ کی زیارت کبیر الیاس، لاہور  خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور سب گھر والے مدینہ شریف میں ہیں اور بہت خوش ہیں کہ اللہ نے ہم کو اس قابل سمجھا۔ ہم بہت خوشی خوشی کے ساتھ مسجد نبویؐ میں پھر رہے ہیں اور میری امی وہاں کچھ بانٹ رہی ہیں۔برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔ تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں...
    غزل وہ آ کے ہاتھ پہ جس وقت دل بناتی ہے مرے بدن میں حرارت سی پھیل جاتی ہے جو میرے لب پہ ہنسی ہے برائے دنیا ہے جو میری آنکھ میں غم ہے وہ میرا ذاتی ہے تمہارے شہر سے گزرا تو یہ کھلا مجھ پر ہوا میں عود کی خوشبو کہاں سے آتی ہے کبھی خیال میں آتی ہے جھولتی رسی  کبھی تو ریل کی پٹری مجھے بلاتی ہے تمہارے آنے سے آیا ہے اب یقیں انجمؔ  یہ زندگی بھی بڑے معجزے دکھاتی ہے  (منیر انجم۔ ساہیوال ،سرگودھا) ... غزل اپنی خوشبو سے در و بام بدل دیتے ہیں دل کا موسم وہ سرِ شام بدل دیتے ہیں  اور ہوتی ہے فزوں اُن کی محبت دل میں  جب...
    وہ رات بھی عجیب رات تھی، ویرانے میں دیوانوں کی ایک اور رات، لیکن کالی نہیں تھی وہ جس میں شیاطین گھومتے ہیں۔ چاندنی میں نہائی ہوئی، سحر سے بھری ہوئی، اسرار میں لپٹی ہوئی، خاموشی میں بولتی ہوئی، خمار آلود ہوا سے ڈولتی ہوئی، عجب رات۔ اور رات کا کیا ہے، وہ تو ہوتی ہی ایسی ہے ناں۔۔۔۔ ! نہیں جی! ایسی نہیں ہوتی ہر رات۔ ہر رات، گزری ہوئی سے مختلف ہوتی ہے۔ ہمارا طرز رہائش ہی کچھ ایسا ہوگیا ہے کہ ہم ہر رات کو ایک جیسا سمجھنے اور ایک جیسا دیکھنے کے عادی ہوگئے ہیں۔ آپ خود ہی بتائیے کہ کیا کسی بند کمرے میں پوری رات کا رمز کُھل سکتا ہے۔۔۔ ؟ ہاں! زنداں میں...
    عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اراکین حکومت کا مذاق اڑا رہے ہیں، مودی تنہا ہے کوئی عوامی سپورٹ نہیں مل رہی، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئےاس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ بھارت نے جارحیت کی، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بنا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا، بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، بھارت نے  ہمارے سویلینز، مذہبی مراکز پر میزائل گرائے۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف...
    ملاقات کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی۔ ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی اور سجاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گفتگو کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے گولی کی بجائے حکمت، تدبر اور سیاسی بصیرت کی ضرورت...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب سفاک اسرائیلی فوج کے "جدعون کے رتھ" غزہ کی پٹی کے شمال و جنوب میں وسیع تباہی پھیلا رہے ہیں، تل ابیب نے اعلان کیا ہے کہ اسنے ''پوری غزہ کی پٹی'' کیلئے انسانی امداد کے حامل ''9 ٹرک'' ارسال کرنیکی اجازت دیدی ہے، جبکہ غزہ اسٹیٹ انفارمیشن آفس کیساتھ ساتھ انروا (UNRWA) کا بھی یہی کہنا ہے کہ موجودہ وسیع انسانی بحران سے نپٹنے کیلئے غزہ کو روزانہ کی بنیاد پر انسانی امداد کے 500 سے 600 ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے! اسلام ٹائمز۔ جہاں غزہ کی پٹی میں صرف ''9 امدادی ٹرکوں'' کے داخلے کی اجازت دینے پر اسرائیلی میڈیا ''غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے'' کے حوالے سے آج...
    اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیراعظم "پیڈرو سانچز" نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورو ورژن جیسے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے اسرائیل کو باہر کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضۃ سرزمین میں صیہونی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافت میں ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں اپنانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 9 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سیکیورٹٰ فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح بنوں میں کارروائی کے دوران دو بھارتی حمایتی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے والے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ جیونیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر...
    راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران واصلِ جہنم کر دیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔  اس دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی کے حامل پانچ  خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جس میں دو خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں پیش آیا، جہاں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر جائیں گے۔خواجہ...
    کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک بار پھر سوال کیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس بات پر خاموش ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے "آپریشن سندور" کے دوران کتنے طیارے کھوئے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک سچ جاننے کا مستحق ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا "وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف یہ نہیں بتا رہی ہے، یہ نقصان دہ ہے لہذا میں دوبارہ پوچھوں گا، ہم نے کتنے ہندوستانی طیارے کھوئے کیونکہ پاکستان...
    سینیٹ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس پر جے یو آئی کے سینیٹرز نے ایوان کا بائیکاٹ کردیا جبکہ صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترمیم اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے چائلڈ میرج بل پیش کیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ سولہ سولہ سال کی عمر میں بچیاں ماں بن جاتی ہیں، کم عمری میں شادی کے بعد بچیاں دوران زچگی فوت ہوجاتی ہیں، یہ بل 2013ء میں سینیٹ نے متفقہ طور منظور کیا ہوا ہے۔ جے یو...
    اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔روز نامہ امت کے مطابق اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاﺅ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33 شہداءکا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہداء کےلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ان کا...
    کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے 17 سالہ خود سیکھے ہوئے ”ایتھیکل ہیکر“ محمد شریار شنعاز شووون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں ایک نہایت اہم خامی دریافت کی جس پر ناسا نے اُنہیں آفیشل تعریفی خط جاری کیا ہے۔ محمد شریار کا تعلق شیرپور کے علاقے جھیناگاتی سے ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جھیناگاتی گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف سائبر جایا ملائیشیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ERTH (Blue Bee Technologies Sdn. Bhd.) میں انفارمیشن سیکیورٹی اینالسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ محمد شریار نے بتایا کہ اُن کی دلچسپی سائبر سیکیورٹی میں...