2025-09-17@22:52:57 GMT
تلاش کی گنتی: 30

«بیف ایکسپورٹ»:

    کراچی: چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا...
    حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
     مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،...
    عظمیٰ بخاری اور بیرسٹر سیف—فائل فوٹوز گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم اسکینڈل پر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔عظمیٰ بخاری نے جوابی وار کیا اور کہا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف...
    کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر جا پہنچا۔ 30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا اور مالی سال 2025ء میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ سے بنچ مار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مالی سال کے پہلے دن کاروبار کے آغاز...
    کراچی: ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر اور صحافی مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سینئر صحافیوں نے انہیں ایک محنتی اور بااصول انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحافی ہمہ وقت خبروں کے حصول کے لیے متحرک رہتے تھے اور وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر کیا جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین...
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے...
    وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے  ساتھ کھڑی ہے۔ مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد  کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "‏پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔" میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا مریم نواز شریف نے کہا،  پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج...
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے۔مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ٹرین چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا، جس میں وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر، شاہد تارڑ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے شامل ہیں۔ ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نئے ریل روٹس، ریل نیٹ ورک اور پٹری...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا. جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی. عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ...
    ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پویلین کے سٹریٹجک وژن کی وضاحت کی جس کا موضوع "نمک کے دانے میں کائنات" تھا جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیتوں اور تجارتی مواقع کو پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کی خصوصی میڈیا بریفنگ اور ڈیجیٹل لانچ کی میزبانی کی جو 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025ء تک ہوگی۔ اس تقریب کی قیادت سفیر رضا بشیر تارڑ نے کی جس میں وزیر تجارت جام کمال خان کی طرف سے پاکستان کی عالمی تجارت اور اقتصادی سفارت کاری کے عزم کو اجاگر کیا گیا ۔ ...
    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغازکردیاہے،شجرکاری مہم کے دوران چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم نےکہا کہ   پاکستان  موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ، پوری قوم  اور بالخصوص نوجوان  اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ بدھ کو یہاں  ایک تقریب کے دوران  وزیراعظم نے  پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس رمضان المبارک  میں  2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے...
    ’بمبار کی تیاری کروائی، کابل ایئرپورٹ تک پہنچایا‘ افغان دہشتگرد شریف اللہ کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے گرفتار افغان دہشت گرد شریف اللہ پر باضابطہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس- کے) کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کا تعلق 2021 کے کابل ہوائی اڈے پر بم دھماکے اور 2024 کے ماسکو کنسرٹ ہال حملے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ کچھ میڈیا رپورٹس میں شریف اللہ کے کردار کی مختلف تشریحات پیش کی گئی ہیں، لیکن ایف بی آئی کا باضابطہ تحریری بیان جو شریف اللہ کے اپنے اعترافات پر مبنی ہے،...
    2021 میں افراتفری کے ساتھ امریکی انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر خودکش بم دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم محمد شریف اللہ کو پاکستان میں پکڑے جانے کے بعد گزشتہ روز امریکی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کابل ایئرپورٹ پر بمباری، جس میں 13 امریکی فوجی اور تقریباً 170 افغان شہری مارے گئے، بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار پر بڑے پیمانے پر مذمت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شریف اللہ پر، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، جج ولیم پورٹر کے سامنے اپنی پہلی سماعت...
    ٭ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے ساتھ ایک فون کال میں شریف اللہ کا معاملہ اٹھایا ٭میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی، ٹرمپ   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ...
    اویس کیانی : خصوصی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہو گا ،وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ،کل ڈیڑھ بجے ہونے والے خصوصی اجلاس میں میڈیا اور نوجوانوں  کو بھی مدعو کیا جائے گا  کابینہ اجلاس کی کاروائی سب کے سامنے ہو گی ،وزیراعظم کے تین سے چار وزراء بھی کابینہ کی سالانہ رپورٹ کے خدوخال بتائیں گے  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔وزیراعظم نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے اسکیم میں ترامیم و اصلاحات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتماموزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، تجارت، چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز اور ممبر آئی آر پالیسی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ کمیٹی میں چیئرمین اپٹما، چیئرمین پی ٹی ای اے، چیئرمین پی سی...
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے جس کا وہ خود جائزہ لیں گے، کارکردگی رپورٹ بھجوانے کیلئے انہوں نے تمام وزارتوں کو ایک ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے، جس میں شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ ایک سال کے دوران دی جانے والی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے...
    حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی جبکہ حکومت نے بھرتیاں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ایک ملازم سے 10 ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دباؤ ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے ان حالات میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کے آغاز پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو پاکستان کی ترقی اور خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے گوادر کو وسطی اور مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی فعالی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور سی پیک کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ہوگی۔ وزیراعظم نے...
    ورلڈ اکنامک فورم کی 2025ء کی گلوبل رسک رپورٹ نے پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کی معاشی بحالی اور استحکام کی تعریف کی گئی ہے جو کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر معمولی حالات کا سامنا کرنے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ یہ رپورٹ 900سے زائد ماہرین اور 11,000 ایگزیکٹو سرویز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو دنیا کے مختلف خطوں کے معاشی اور سماجی پہلوں کا جامع تجزیہ پیش کرتی ہے۔پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے معاشی بحرانوں کی زد میں رہا ہے جن میں سیاسی عدم استحکام، دہشت گردی، کرنسی کی قدر میں کمی، اور عالمی مالیاتی دبا شامل ہیں۔ ان تمام مشکلات کے باوجود...
۱