کراچی پریس کلب میں ایکسپریس نیوز کے سینئرکرائم رپورٹر مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر اور صحافی مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سینئر صحافیوں نے انہیں ایک محنتی اور بااصول انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحافی ہمہ وقت خبروں کے حصول کے لیے متحرک رہتے تھے اور وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کراچی پریس کلب میں سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر کیا جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) دستور کے سیکریٹری جنرل اور سینئر ترین کرائم رپورٹر اے ایچ خانزادہ، سینئر صحافی اور ایڈیٹر مقصود یوسفی، سی آر اے کے صدر شاہد انجم سمیت دیگر صحافیوں نے خطاب کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں صحافیوں کرائم رپورٹرز،کیمرا مینز اور فوٹوگرافرز نے شرکت کی، سینئر صحافیوں اور کرائم رپورٹرز نے مرحوم سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد کے زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔
سینئر صحافیوں نے مرحوم واثق محمد کی شعبہ کرائم رپورٹنگ کے واقعات کا بھی ذکر کیا، سینئر صحافیوں نے کہا کہ واثق محمد بااصول انسان تھے، وہ ہمیشہ لوگ سے ہنسی مذاق کرتے تھے اور وہ باہمت شخص تھے۔
انہوں نے ہر مشکل سے مشکل وقت میں کرائم رپورٹنگ کرتے ہوئے ہمیشہ خبر کے حصول کے لیے محنت کرتےہوئے دیکھا گیا، مرحوم واثق محمد کے بہت شاگرد ہیں جو اس وقت صحافتی شعبے سے وابستہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واثق محمد نے انتقال سے قبل اپنی بیماری کا بھی ہنس کر اور ہمت سے مقابلہ کیا، صحافتی رہنماؤں اور کرائم رپورٹرز نے مرحوم واثق محمد کی صحافتی خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں مرحوم واثق محمد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انجم نے اختتامی کلمات ادا کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرحوم واثق محمد کی تعزیتی ریفرنس سینئر صحافیوں کرائم رپورٹرز کرائم رپورٹر صحافیوں نے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن کا صحافیوں سے اظہار یکجہتی
فائل فوٹو۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں پولیس گردی کی مذمت اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پریس کلب کے اندر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پولیس یہاں آئی تشدد کیا اور صحافیوں کو مارا پیٹا گیا۔
انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، صحافی حق پر قائم ہیں، پولیس نے آئین کا تقدس پامال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے۔
اس موقع پر صحافی رہنما افضل بٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ عدل و انصاف کے لیے کھڑے ہوئے، وہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔