"ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں" بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی قیمتی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان نہیں بلکہ انڈیا نے امریکہ سے جنگ بندی کیلئے رابطہ کیا، سی این این نے ایک بار پھر مودی سرکار کو پوری دنیا میں شرم سے پانی کردیا
شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کا ماننا ہے کہ یہ ان مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات ہے جنہوں نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اسے امن، خوشحالی اور استحکام کی جانب سفر کرنے سے روکا ہے۔
We thank President Trump for his leadership and proactive role for peace in the region .
Pakistan appreciates the United States for facilitating this outcome, which we have accepted in the interest of regional peace and stability.
We also thank Vice President JD Vance and… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 10, 2025
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف کرتے ہیں
پڑھیں:
سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بکوزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سعودی سفیر نے ولی عہد محمد بن سلمان کا سرمایہ کاری فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچا دیا۔
اعلامیے کے مطابق نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم 27 سے 30 اکتوبر کو ریاض میں ہو گا، وزیرِ اعظم نے کانفرنس میں شرکت کا ولی عہد محمد بن سلمان کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔