2025-10-05@23:23:05 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«جنگلات کی کٹائی»:
رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں جنگلات کی کٹائی کا جائزہ لیتے ہوئے سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق اور مؤثر نگرانی کی سفارش کی ہے قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا کمیٹی نے اپنی سابقہ سفارشات پر عملدرآمد بالخصوص خیبر پختونخواآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے ذریعے جنگلات کی کٹائی کی تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیاسیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخوا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کا رقبہ بہتر ہوا ہے جس کی تصدیق تھرڈ پارٹی نے بھی...
خیبر پختونخوا کا ضلع اپر دیر اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں اپر دیر کے تھل کوہستان، کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بار بار آنے والے تباہ کن سیلابوں کی زد میں آچکے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ماہرین کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر بھی 2022، 2023 اور 2024 کے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟ ان تباہیوں کی بنیادی وجوہات میں موسمیاتی تغیرات (کلائمیٹ چینج) اور گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی شامل ہیں، جس کے باعث نہ صرف گھنے جنگلات تیزی...
فائل فوٹو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی کو...
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...