2025-05-19@00:06:08 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے»:
معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں وہ بغیر بوتل والی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما سرباز خان بغیر اضافی آکسیجن کے تمام چودہ آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں...
کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراء کی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور مؤثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی...
سٹی42:پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب/ پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آگئی، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی pic.twitter.com/dVGeM1pFVB — MSK (@sajidkhan7014) May 10, 2025
---فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔عمران خان کے اگر انسٹا اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ اسکرین شاٹ دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔فالوورز کی اس دوڑ میں...
پاکستانی ٹیم 271پر ڈھیر ،مارک چیپمین کی 132رنز کی شاندار اننگز، مین آف دی میچ قرار نیوزی لینڈ سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی برق رفتار نصف سنچری، نیتھن اسمتھ ٹاپ بالر پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں...
سلطان علی الانا نشانِ خدمت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ سلطان علی الانا پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ممتاز شخصیت ہیں جنہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان کی قوم کے لیے چار دہائیوں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا۔ سلطان علی الاناانجینئر بن کر 1985ء میں پاکستان آئے تو روزگار کے مواقع محدود تھے، انہوں نے سٹی بینک سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا، ان میں خدمت اور جدت کا جذبہ ہےجو انہیں ترقی کے آسمان پر بلند کرتا چلا گیا۔ پاکستان میں مالی شمولیت بڑھانے کے لیے سلطان علی الانا نے ملک کے پہلے مائیکرو فنانس بینک کی بنیاد رکھی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا کے مطابق...
پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ Hasan Nawaz slams the fastest-ever Men’s T20I century by a Pakistan batter, off 44 balls ⚡#NZvPAK ????: https://t.co/HjGGA2sMhO pic.twitter.com/DOR0oDiotb — ICC (@ICC) March 21, 2025 حسن نواز 21 اگست 2002 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جنوبی پنجاب...
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے دس ممالک میں سے ایک ہے جس کو موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے 2030تک 350ارب ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کی کلائمیٹ فنانسنگ اور پالیسی تجاویز رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے آبی وسائل 75 فیصد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 90 فیصد آبادی براہ راست متاثرہونے کے خدشات کی زد میں ہیں،سمندرکی مسلسل بلند ہوتی سطح سے ملک کی ایک تہائی زمین کو خطرات لاحق ہیں، ہیٹ ویوو،گلاف،زمینی کٹاو، صحت کے مسائل اورفوڈ سکیورتی جیسے مسائل درپیش ہیں،سیلاب،خشک سالی اورگرمی کے باعث ہرسال 14 فیصد جی ڈی پی ضائع ہوجاتاہے،2050 تک یہ نقصانات 20 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی پنجاب،جنوبی...
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ دیدیا گیا۔ اس طرح آؤٹ ہونے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ راولپنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے دن پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بلے باز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جو اس انداز میں آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ کرکٹ میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ 49 رنز کے اسکور پر گری۔ سعود شکیل کو مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے...
اسلام آباد /نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 4 مہینے پہلے سزا مکمل کرنے والے والے پاکستانی تاجر نادر کریم خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ نادر کریم خان کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے مگر تاحال قونصل رسائی نہیں مل سکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پاکستانی شہری نادر کریم خان کو سزا مکمل کرنے کے باوجود اب تک رہائی نہیں مل سکی، پاکستانی تاجر اکتوبر 2024 میں سزا پوری کرچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نادر کریم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع...
گزشتہ روز کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں اسپنر ابرار احمد نے نیوزی لیںڈ کے اوپنر ڈیون کون وے کو کلین بولڈ کرکے اس مقابلے کی پہلی وکٹ اپنے نام کی تو وہ اب تک ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں اس اعزاز کو اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔ 1998 میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے جیف ایلٹ نے اس مقابلے کی پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ 2000 میں انڈیا کے اجیت اگارکر اور 2002 میں کھیلے جانیوالے چیمپیئنز ٹرافی ایڈیشن میں سری لنکا کے پی گونارتنے اولین شکاری رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے...
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے قبل ایکس پر پیغام جاری کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے پہلے انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ اس شاندار ون ڈے کرکٹ ٹورنمنٹ سے محظوظ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔ واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم...
پاکستانی اسپن بولر نعمان علی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ...
ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشی اور دھند کے باعث جلدی ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لیے۔ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں...
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 2018 سے 2014 تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ان میں پاکستانیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد تھی۔(جاری ہے) سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان شامل ہیں۔گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے 5 ہزار سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں...
ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں2018ء سے2024ء تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ ان میں پاکستانیوں کی تعداد7 ہزار سے زاید تھی، سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے5 ہزار سے زاید افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں1853 کو منظور کرلیا...