بانی پی ٹی آئی انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔
عمران خان کے اگر انسٹا اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔
دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔
فالوورز کی اس دوڑ میں دیکھا جائے تو موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت دیگر سیاستدانوں کے اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد ایک ملین سے بھی کم ہے۔
یہاں یہ بات بھی علم میں رہے کہ تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر ہیں جبکہ انسٹاگرام پر بانی کو پارٹی کا موجودہ چیئرمین قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اگر عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو سابقہ ٹوئٹر پر بانیٔ پی ٹی آئی کے 21.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام پر عمران خان کے
پڑھیں:
کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی
کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی، جس میں 2 ماہی گیر جاں بحق اور 3 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 6 افراد سوار تھے، ایک ماہی گیر بچ گیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور مچھرکالونی سے ہے۔
حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، باپ کی لاش برآمد کرلی گئی، جبکہ بیٹا لاپتہ ہے، 3 ماہی گیر تاحال لاپتہ، 1 ماہی گیر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
پاکستان فشر فوک فورم نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔