کینیڈا،سیاسی پناہ حاصل والے افراد کی فہرست ،پہلے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 2018 سے 2014 تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ان میں پاکستانیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد تھی۔
(جاری ہے)
سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان شامل ہیں۔گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے 5 ہزار سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں 1853 کو منظور کرلیا گیا۔یاد رہے کہ اس وقت بھی کینیڈا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار 800 سے زائد افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیاسی پناہ حاصل میں پاکستان کینیڈا میں نے والے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔