ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
گزشتہ روز کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں اسپنر ابرار احمد نے نیوزی لیںڈ کے اوپنر ڈیون کون وے کو کلین بولڈ کرکے اس مقابلے کی پہلی وکٹ اپنے نام کی تو وہ اب تک ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں اس اعزاز کو اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔
1998 میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے جیف ایلٹ نے اس مقابلے کی پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ 2000 میں انڈیا کے اجیت اگارکر اور 2002 میں کھیلے جانیوالے چیمپیئنز ٹرافی ایڈیشن میں سری لنکا کے پی گونارتنے اولین شکاری رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق 2004 اور 2006 میں منعقدہ چ کے اوپننگ وکٹ ٹیکرز بالتریب زمبابوے کے ڈی ہونڈو اور بنگلہ دیش کے سید رسل رہے تھے۔
اسی طرح 2009 اور 2013 میں کھیلے جانیوالے چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹس میں پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرنیوالے دونوں بولرز، ڈیل اسٹائن، رائن مک لارین، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر
چیمپیئنز ٹرافی کے گزشتہ ایڈیشن منعقدہ 2017 میں پہلی وکٹ کا اعزاز اپنے نام کرنیوالے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوک تھے، جبکہ پاکستان میں جاری حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں آغاز پر اسپنر ابرار احمد نے یہی اعزاز پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے نام کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابرار احمد آل راؤنڈر انگلینڈ بین اسٹوک پاکستانی اسپنر پہلی وکٹ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بین اسٹوک پاکستانی اسپنر پہلی وکٹ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ اپنے نام پہلی وکٹ
پڑھیں:
چیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا
کراچی:پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔
فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘
نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)
گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار مقابلوں کے بعد رنرز اَپ پوزیشن حاصل کی تھی۔
رواں سال، چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 18 جولائی سے 2 اگست کے درمیان برطانیہ میں شیڈول ہے۔ پاکستان چیمپیئنز اپنی مہم کا آغاز 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئینز کے خلاف کریں گے۔
پاکستان اور بھارت چیمپیئنز کے درمیان مقابلہ 20 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔