نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔
واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 26 سال قبل یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
اسی طرح نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے 2020ء میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹرک مکمل کی اور اس کے بعد دیگر 3 بالرز نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا، تاہم نعمان علی بطور اسپنر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کرنے والے نعمان علی
پڑھیں:
اس صوبے میں کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2025ء) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار اور محسن نقوی میرے صوبے کی بات نہیں کرسکتے، محسن نقوی آپ کو بہت پیارا ہوگا لیکن وہ میرے صوبے کو نہ وہ جانتا ہے نہ کچھ کر سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جمعرات کے روز پشاورمیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، صوبائی کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ سیاسی جماعتوں میں جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام (س)، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔ شراکاء کو صوبے امن و امان کی موجودہ صورتحال امن و امان کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
کانفرنس کے اختتام پر مشرکہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صوبے میں دیرپا امن کی بحالی کے لئے جامع اور مربوط اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ خوارج کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہدفی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
دیرپا امن کی کاوش اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ، مشران، عوام ، حکومت خیبر پختونخوا ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتفریق بھر پور کاروائی کا اعادہ کرتے ہیں۔ صوبے کو عسکریت پسندی کے چنگل سے نجات دلائی جائے گی اور امن بحال کیا جائے گا، جو علاقے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔تمام سیاسی جماعتیں اور عوامی نمائندے ضلعی سطح پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل اور بھر پور تعاون کا اعادہ کریں۔