سرباز خان بغیر اضافی آکسیجن کے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں وہ بغیر بوتل والی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما سرباز خان بغیر اضافی آکسیجن کے تمام چودہ آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ معروف کوہ پیما سرباز خان نے آج صبح ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں ماؤنٹ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لیا، یوں وہ بغیر بوتل والی آکسیجن کے دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ کنچن جنگا جو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ہے کی یہ آخری مہم، سرباز کے غیر معمولی کوہ پیمائی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جو دو دہائیاں قبل ہنزہ، گلگت بلتستان کی وادیوں سے شروع ہوا تھا۔ ان کی یہ کامیابی انہیں دنیا کے ان چند ممتاز کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل کرتی ہے جنہوں نے یہ کارنامہ بغیر اضافی آکسیجن کے سرانجام دیا جو کہ بلند پہاڑوں کی کوہ پیمائی کا سب سے کٹھن انداز سمجھا جاتا ہے۔ سرباز نے 2024ء میں پہلے ہی 8,000 میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا ہدف مکمل کر لیا تھا۔ علی آباد، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور پورٹر اور کچن اسسٹنٹ کیا، اور بعد ازاں محنت اور تربیت کے ذریعے پاکستان کے سب سے کامیاب بلند پہاڑی کوہ پیما بن کر ابھرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے بغیر اضافی آکسیجن کے کوہ پیما دنیا کی
پڑھیں:
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔راشد نسیم نے یہ کارنامہ انجام دے کر انگلینڈ کے کھلاڑی جوشیلییالا سے باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزازچھین لیا۔را شد نسیم نے ایک منٹ میں 386 مرتبہ مکوں کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آفیشل طور پر تصدیقی ای میل جاری کر دی ہے۔