بنا آکسیجن دنیا کی تمام بلندی ترین چوٹیاں سر کرنیوالے والا پہلا پاکستانی سرباز خان کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے 2017 میں شروع ہونے والے سفر کو مکمل کرتے ہوئے دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے
اتوار کے روز سرباز خان نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11:50 پر 8,586 میٹر بلند دنیا کے تیسرے سب سے اونچے پہاڑ کانگچن جنگا کی چوٹی پر پہنچے، جو برسوں سے جاری ان کی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔
وادی ہنزہ کے باشندے سرباز خان نے اس سے قبل دنیا کے تمام 14 ’ 8 ہزار‘ یعنی 8,000 میٹر سے بلند پہاڑ سر کر چکے ہیں۔ تاہم ان میں سے 2 پہاڑوں کی چوٹی کے قریب انہیں آکسیجن سلنڈر استعمال کرنا پڑ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا ریکارڈ، 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
مصنوعی آکسیجن کے بغیر تمام 14 چوٹیوں پر چڑھنے کا غیر معمولی امتیاز حاصل کرنے کے لیے پُرعزم سرباز خان رواں سال اپریل میں اناپورنا اور مئی میں کنگچن جنگا پر دوبارہ چڑھنے کے لیے واپس لوٹے اور بالآخر ان دونوں عظیم پہاڑوں کو بھی بنا مصنوعی اکیسجن سر کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سرباز خان اضافی آکسیجن استعمال کیے بغیر دنیا کی 8,000 میٹر کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
اب وہ دنیا بھر میں تقریباً 70 کوہ پیماؤں کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے تمام 14 چوٹیاں بنا آکسیجن سر کی ہیں۔ یہ ایک ایسا کارنامہ جو 8,000 میٹر سے بلند ’ڈیتھ زون‘ میں غیر معمولی برداشت کا مطالبہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سرباز خان کا سفر 2017 میں نانگا پربت کی کامیاب چڑھائی کے ساتھ شروع ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے K2، لوٹسے، براڈ چوٹی، مناسلو، اناپورنا، ایورسٹ، گاشربرم II، دھولاگیری، کنچن جنگا، مکالو، گاشربرم I، چو اویو، اور شیشاپنگما کو فتح کیا۔
سرباز خان کے اس کارنامے نے انہیں پاکستانی کوہ پیمائی میں ایک رجحان ساز بنا دیا ہے، جو کوہ پیماؤں کی نئی نسل کے لیے متاثر کن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
k2 ایلیٹ گروپ ایورسٹ بلند ترین چوٹی سرباز خان کنچن جنگا کوہ پیما سرباز خان گاشربرم مناسلو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایورسٹ بلند ترین چوٹی کنچن جنگا کوہ پیما سرباز خان گاشربرم مناسلو کوہ پیما کے لیے
پڑھیں:
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیالاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 484 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دلی ہے، اے کیو آئی کے مطابق دلی کی فضا میں آلودگی کی تعداد 289 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی فضائی معیار کی نگرانی کرنے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گجرانوالہ سرِ فہرست ہے جہاں آلودگی کی مقدار 573 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 452، ہندل (سیالکوٹ) 477، فیصل آباد 452 اور ملتان میں 281 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے جہاں کی فضا میں آلودگی کی تعداد 814 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
آج لاہور کے ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 768، سول سیکرٹریٹ 695، ایف سی کالج 686، علامہ اقبال ٹاؤن 678، راوی روڈ 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کا 615 ریکارڈ ہوا ہے۔
ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔