Nawaiwaqt:
2025-11-19@05:14:59 GMT

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی۔سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر لیا۔سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔سرباز خان نے تاریخی کارنامہ نیپال میں 8 ہزار586 میٹر بلند ماؤنٹ کنچن جونگا کو سر کر کے انجام دیا۔پاکستانی کوہ پیما گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا۔یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی کوہ پیما

پڑھیں:

گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،

گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔

ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔

ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اورعادل نامی جن پر مقدمہ درج کرکیا گیا۔

ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی، سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • کوئٹہ کے ہنر مندوں کا کارنامہ: کم گیس سے چلنے والے سستے گیزر سخت سردی میں نعمت
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • پیما کا مقصد ڈاکٹروں کو اسلامی بنیادوں پر عمل کرانا ہے، ڈاکٹر عاطف حفیظ
  • پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر
  • گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر