گودی میڈیا نے پاکستانی طیارہ مار گرانے پر جھوٹ بولا، بھارتی صحافی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نئی دہلی / واشنگٹن : ایک بھارتی صحافی نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی طیارے مار گرانے کی خبر جھوٹ پر مبنی تھی، جبکہ بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف دعویٰ غلط تھا اور حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایسے افراد اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جو حقیقت سامنے لانا چاہتے تھے۔
یہ انکشاف ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیوز کو پاکستان پر حملے کے طور پر نشر کیا۔
امریکی رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا اس دوران ایک ریاستی پراپیگنڈا مشین بن گیا، جس نے بغیر کسی تصدیق یا شواہد کے خبریں پیش کیں اور خود کو جمہوری ادارے کہنے کے دعوے کو مشکوک بنا دیا۔
مزید یہ کہ بھارتی حکومت نے قانونی اقدامات کے ذریعے 8 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے، جن میں اکثریت پاکستانی صارفین کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہم ریاستی اداروں پر 2بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم ریاستی اداروں پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں، حکومت نے سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کے لئے کام تیز کر دیا ۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کےایم ڈی میجر جنرل (ر یٹائرڈ) علی فرحان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا کہ گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملے ہوئے جن میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، این ٹی سی کی ٹیموں نے دونوں بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے ، پاک بھارت تنازع کے دوران آئی ٹی و ٹیلی کام انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہا اور تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا ۔ حکومتی سطح پر سائبر سیکیورٹی اتھارٹی بنائی جا رہی ہے ۔