Express News:
2025-08-18@03:32:29 GMT

اطلاعاتی نظام اور جنگ

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

یہ ایک حقیقت ہے کہ جنگ میں اطلاعاتی نظام کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے میں نے ذاتی طور پر گلف وار، صومالیہ سول وار اور امریکا عراق جنگ کی میدان جنگ سے براہ راست رپورٹنگ کی ہے اور بخوبی آگاہ ہوں کہ جنگ کے دوران حقائق کو کیسے ہینڈؒل کیا جاتا ہے۔ پاک بھارت حالیہ چار روزہ جنگ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے تجزیات سامنے آرہے ہیں۔

اس حوالے سے میرے ایک دوست نے ایک ایسی تحریر مجھے ارسال کی ہے جو بھارتی میڈیا کے کردار کو کھل کر نمایاں کرتی ہے۔ یہ تحریر ایک ایسے فرد نے لکھی ہے جو بھارت میں مقامی چینلز کے ساتھ دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔ اسے پڑھنے کے بعد بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ میڈیا کی دو دھاری تلوار نے اس بار بھارت کو ہی کاٹ کر رکھ دیا۔ صاحب مضمون لکھتے ہیں کہ ’’میں پچھے تیس برس سے بھارت میں میڈیا کا حصہ رہا ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ بھارتی ٹی وی اسکرینوں اور میڈیا ویب سائٹس نے اس جنگ کے دوران قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سفید جھوٹ کے جو دریا بہائے اس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اب اس میڈیا کے ساتھ وابستگی کا حوالہ دینا ہی سبکی جیسا لگتا ہے۔حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب بھارتی ٹی وی کے اینکرز چیخ چیخ کر بتا رہے تھے کہ کراچی کو تباہ کر دیا گیا ہے تو میں نے پہلے کچھ زیادہ سیریس نہیں لیا مگر جب ایک معروف بھارتی خاتون ٹی وی اینکر جس کو پاکستان کے مخصوص صحافتی حلقوں میں معتبر صحافی کے طور پر پیش کیا جاتا تھا، نے بھی ٹوئٹ کرکے یہی خبر دی تو میں نے اپنے ایک سابق کولیگ، جو اب کراچی شفٹ ہوگئے ہیں، کو فون کیا۔

وہ فون اٹھا نہیں رہے تھے تو یقین آگیا کہ شاید کراچی واقعی ختم ہو گیا ہے مگر چند ساعت کے بعد ان کا خود ہی فون آیا اور معذرت کی کہ وہ اس وقت نہاری لینے کے لیے ایک ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے ہیں۔ میں نے پھر ہندوستانی میڈیا کی چند ہیڈلائنز دیکھیں۔ جس میں نیوز اینکرز گلہ پھاڑ کر بتا رہے تھے کہ کراچی اور اسلام آباد پر حملے کی خبریں دے رہے تھے۔ جس وقت یہ خبر چلائی گئی تو پینل پر موجود خود ساختہ جوکرتجزیہ نگار خوشی سے ڈانس کرنے لگے۔ ایک اور مشہور بھارتی نجی ٹی وی نے تو حد ہی کر دی۔

کراچی پورٹ پر فرضی حملے کی وڈیو اسٹوڈیو میں ہی تیار کر کے ایسے نشر کی جیسے یہ حقیقی مناظر ہوں۔ بھارت کے انگریزی چینل نے لاہور اور کراچی پر بیک وقت حملے کا دعویٰ کر دیا۔ایک اور بھارتی ٹی وی چینل نے یہ دعویٰ کر ڈالا کہ پاکستان کے 25 شہر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ غلط انفارمیشنز کے علاوہ ٹی وی اینکرز کی گندی زبان اور گالی گلوچ نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ بھارتی نیوز میڈیا کا یہ پروپیگنڈا کوئی انٹرنیٹ ٹرولنگ نہیں بلکہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ پھیلارہے تھے۔ 

بھارتی حکومت کی طرف سے بھی ’’کارگل جنگ‘‘ کے برعکس اس با ر دہلی میں کوئی تفصیلی بریفنگ نہیں دی گئی۔ جونیئر افسران کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویمکا سنگھ کو میڈیا کو بریفنگ کی ذمے داری دی گئی۔ اس کے برعکس پاکستان نے ایئر فورس کے سینئر افسر، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جنھوں نے نقشے کے ذریعے ایک تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستانی بریفنگ کا انداز انتہائی پروفیشنل تھا۔ انھوں نے صبر و تحمل سے بتایا کہ آپریشن سندور کے آغاز سے قبل ہی پاکستانی فضائیہ نے الیکٹرانک طریقے سے ہندوستانی طیاروں کی شناخت کرلی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حکمت عملی اب روایتی فضائی جھڑپوں تک محدود نہیں بلکہ اب وہ ایک ’’کثیر الجہتی جنگی حکمت عملی‘‘ پر مبنی ہے۔ یہ بات سب ہی صحافی جانتے ہیں کہ جب تفصیل سے بریفنگ دی جائے تو میڈیا بھی اسی بیانیے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے چونکہ سینئر افسران کو میدان میں اتارا، اس لیے گزشتہ روز بین الاقوامی اخبارات اور ٹیلی وژن چینلوں پر پاکستانی مؤقف چھایا رہا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہندوستان کی طرف سے کسی سینئر آرمی اورفضائی افسر نے میڈیا سے بات نہیں کی۔ جب اس غلطی کا اندازہ ہوگیا، تب تک دیر ہو چکی تھی۔ اس ابلاغی حکمت عملی کا نتیجہ یہ نکلا کہ بین الاقوامی میڈیا کو پاکستانی مؤقف کا اعتبار حاصل ہوا۔

وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیمی اداروں میں صحافتی تعلیم کے مضامین ہوں یا ابلاغی اداروں میں تربیتی ورکشاپس، صحافیوں کو ’’گلوبل ولیج‘‘ کے اس دور میں کنفلکٹ رپورٹنگ (Conflict Reporting)، ڈزاسٹر رپورٹنگ( Desister Reporting) اور وار رپورٹنگ (War Reporting) کی تعلیم اور تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میڈیا کے کے ساتھ رہے تھے

پڑھیں:

بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا؛ سپیکر پنجاب اسمبلی

 سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وارث میر فاونڈیشن میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا۔
میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ یہاں تقریر کا موقع ملا ہے ،پروفیسر وارث میر مکالمے کی ایک سند کی حیثیت رکھتے تھے ،مناسب وقت پر اس مکالمے اہتمام کیاجانا قابل تحسین ہے ،میں جنگوں کا حامی نہیں ہوں کیونکہ میں کوئی بہادر آدمی نہیں ہوں ،بھارت میں بیٹھی سیاسی  قیادت جنگوں کی ہولناک کہانیوں کو بھول گئے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران  سے خطے میں فلاح کی بات کو مناسب بات سمجھتا ہوں
پہلگام کا واقعہ دہشت گردی تھی لیکن بتائیں تو کس نےکیا کون ملوث تھا ،دوسری جانب میرے ملک میں دودہائیوں سے ہونے والی دہشت گردی کو ن کراتا ہے اس کے مکمل ثبوت موجودہیں،کلبھوشن یادیو کو پکارتے ہیں جبکہ جہلم سے را کے ایجنٹس کا پکڑا جانا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا
 پاکستان نے صرف چار گھنٹے میں بھارتی تکبر کو خاک میں ملا دیا،دنیا پاکستان کی بھارت پر برتری کو مان چکی ہے،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر نے اپنی صلاحیت سے دشمن کے پرخچے اڑا دییے،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے
پانی میرا حق ہے اسکو چھیننے کی کوشش کو ہر طرح سے ناکام بنایاجائے گا

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  •   کیا پاکستان بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنا رہا ؟
  • بھارتی میڈیا کی نئی سازشی تھیوری،ٹرمپ سے ملاقات کرنیوالے پیوٹن نہیں، ان کا ہم شکل تھا
  • ٹرمپ سے اصلی کے بجائے ڈمی پیوٹن نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا
  • بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا؛ سپیکر پنجاب اسمبلی
  • اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی
  • میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
  • 15 اگست، کشمیری سراپا احتجاج
  • دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف
  • پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا
  • سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید