مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، ہماری افواج نے جذبے کیساتھ دشمن کو شکست دی، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حساب کتاب کا بندہ نہیں، لیکن اتنا مجھے معلوم ہے ک ہاگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس سے کرارا جواب ان کو ملے گا، پہلے جو کسر رہ گئی تھی، ویسے کسر تو نہیں رہی، ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے، وہ ادھار باقی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کے لیے جدوجہد کی، نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، میں ملسح افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لیکر آیا، جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہماری افواج نے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ فوٹو فائلڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔
مضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں، بھارت اندرونی معاملہ قرار دے کر بھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کرنا ہوگا۔