افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
سیالکٹ (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ نے بھارت سے روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر جواب طلب کرلیا اقوام متحدہ نے بھارت سے روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر جواب طلب کرلیا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کردیا جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی؛ ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستان پر حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ، محمد عارف نے قوم کو خبردار کر دیا چیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کی قیادت وزیر دفاع نے کہا
پڑھیں:
قوم متحد ہوچکی، حکومت دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں نظر آنے والی دراڑیں اتحاد میں بدل چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مسلح افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کو پسپا کیا، آصف زرداری کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کے جہنگی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ 10 مئی کی رات دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہم بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دے چکے ہیں، اب مغربی محاذ پر بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جائیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد دشمن ملک میں سوگ کا سماں ہے، اور بھارتی عوام مودی سرکار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جو جنگ ابھی لڑی گئی وہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان
دوسری جانب پاکستان میں فتح کا بھرپور جشن منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ دوبارہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو جواب جارحانہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواج پاکستان بھارت پاکستان بھارت جنگ خواجہ آصف دفاع وطن وزیر دفاع وی نیوز