پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی۔
سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر لیا۔
سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔
سرباز خان نے تاریخی کارنامہ نیپال میں 8 ہزار586 میٹر بلند ماؤنٹ کنچن جونگا کو سر کر کے انجام دیا۔
پاکستانی کوہ پیما گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا۔
یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی کوہ پیما
پڑھیں:
نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی آئی فون 17 سیریز 11 سے 13 ستمبر کے درمیان لانچ کی جائے گی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سیریز میں A19 پرو چپ موجود ہوگی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے کارکردگی کو بہتر ثابت کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون کے سائز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے یعنی سائز 6.9 انچ ہی ہے لیکن آئی فون 17 سیریز کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے، آئی فون 17 ایئر 899 ڈالرز یعنی 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1636 ڈالرز یعنی 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے جب کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1928 ڈالرز یعنی 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں امریکا کی مارکیٹ کے لیے ہیں اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے ساتھ اپیل کی 17 سیریز خریدنے کے لیے اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:ژوب ؛ تیزی رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی