2025-05-30@13:44:01 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«سے گفتگو کرتے ہوئے»:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔ شاندانہ گلزار نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چینی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے فریقین پرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب نہیں ہونے دیں گے،چین بھارت پاکستان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...