2025-07-28@18:25:03 GMT
تلاش کی گنتی: 8806

«غیر ضروری عملے»:

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی حکام نے شہدا کی شناخت کیے بغیر ہی انہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا مبینہ ملزم قرار دے دیا۔ واقعے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر عسکریت پسند ظاہر کرنے کے لیے جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔ ادھر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ’آپریشن مہادیو‘...
    لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے بچانے کی درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا...
    بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے 2 حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج کردیں۔ جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت میں حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 سے متعلق محفوظ فیصلے سنا دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے 2 حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج کردیں۔ جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت میں حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 سے متعلق محفوظ فیصلے سنا دیے گئے۔ جے یو آئی کے عین اللہ شمس نے اے این پی کے ملک نعیم بازئی کی کامیابی اور پی ٹی آئی کے احمد خان شاہوانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس آغا...
    چین کے تاریخی اور دنیا بھر میں مشہور شاولن معبد کے سربراہ شی یونگ شن کے خلاف بدچلنی، مالی بے ضابطگیوں اور جنسی جرائم جیسے سنگین الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معبد کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ شی یونگ شن پر متعدد خواتین سے نامناسب تعلقات، مالی بدعنوانی اور دیگر غیر اخلاقی حرکات کی مختلف ادارے چھان بین کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ راہبوں کو جنسی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کروڑوں بٹورنے والی خاتون گرفتار شی یونگ شن، جنہوں نے 1981 میں راہب کا درجہ اختیار کیا اور 1999 سے شاولن معبد کے 30 ویں سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، ان پر...
    سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ہمارے ملک کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی غلط اقدام سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، اس لیے صحیح یا غلط اقدام کو درست طریقے سے بیان کرنا ہماری پالیسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک کے دورے کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پیزکیان پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ اگلے ماہ (اگست) کے اوائل میں ہوگا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارت کاری اور دانشمندانہ طرز عمل کی حمایت...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے سے عالمی سطح پر پاکستانی یورو بانڈز کی ایلڈ گھٹنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7فیصد پر آنے کی پیشگوئی اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنائے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔  حکومت کی جانب سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھانے کی غرض سے نئی اسکیم متعارف کرائے جانے کی صورت میں ترسیلات زر کی نمو میں ریکارڈ اضافے کی توقعات،...
    نئی دہلی : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ رچایا گیا۔ جس میں بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کوشہید کردیا اور بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پر آج سے بحث کا آغاز ہونا تھا ، پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پربریفنگ کے روز بھارت نے نیا ڈرامہ رچا دیا۔ غیرقانونی،جبراًزیرحراست پاکستانیوں کو...
    سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا اہتمام چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز نے بھرپور شرکت کی، چیف جسٹس پاکستان نے سبکدوش ججوں کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور مظہر عالم خان نے فوجداری مقدمات میں نمایاں کردار ادا کیا، دونوں ججز پر مشتمل بینچ نے 2ہزار220 فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ 7196 مقدمات میں سے 30 فیصد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کاہنہ کاچھا انٹر چینج پر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں وگرنہ انوائرمنٹل فورس انہیں جرمانہ کرے گی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پٹرول موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں منتقل کروانے پر کیش دینے کی بھی خوشخبری سنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔  اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا ۔لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے۔پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئر پرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی کو کر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں...
    مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث بھوک کا شکار ایک اور نومولود زندگی کی بازی ہار گیا، 14 گھنٹے میں بھوک سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، صہیونی دہشت گردی کے نتیجے میں امداد کے متلاشی 8 افراد سمیت مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ عربی کے مطابق غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ نومولود محمد ابراہیم عدس غذائی قلت اور دودھ کی متبادل خوراک کی شدید کمی کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ سٹی وہ علاقہ ہے جہاں غذائی قلت سب سے زیادہ شدید ہے، اور وہاں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ہر...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی اور عوام کو بغیر اضافی اخراجات سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیادی اساس عوامی مفاد اور سہولت ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک اس بات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے کہ پہلگام پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں سے آئے تھے بھارتی جریدے سے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں انڈین حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟جس پر چدمبرم کا کہنا تھا کہ یہ ان کا قیاس ہے لیکن ان کے خیال میں حکومت جس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور جس کی جانب انڈین چیف آف ڈینفنس نے بھی اشارہ کیا تھا وہ یہ ہے کہ انڈیا...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازمی قرار دے دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔سرکاری دستاویزا ت کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصول کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے فی کس، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپےاور موٹر سائیکلوں سے...
    بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے۔ یہ بھی پڑھیں:برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے؟ چدمبرم کے مطابق حملہ آوروں نے دہشتگردی کی تربیت بھارت میں ہی حاصل کی۔ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ حملہ آوروں کو پکڑا گیا، نہ ان کی شناخت ہوئی، صرف چند افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔ چدمبرم نے...
    لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فیضان رضا نے ننکانہ صاحب کے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھر سے ڈی سی آفس پہنچایا۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت اور دیگر افسران نے فیضان رضا کو ان کے گھر سے سرکاری گاڑی میں ڈی سی آفس روانہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور دیگر ضلعی افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصر کے بازاروں میں سبزیاں فروخت کرنے والی 89 سالہ خاتون کی کہانی اعزازی ڈپٹی کمشنر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہوئے فیضان رضا نے گورنمنٹ ہائی سکول شاہکوٹ نمبر 1 کا دورہ کیا، اپنے اساتذہ اور...
     ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازمی قرار دے دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔سرکاری دستاویزا ت کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہحسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصول کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی...
    مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔ ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں...
    ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی...
    کراچی: چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 خوارج سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کی کارروائی کی چینی شہریوں پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج مارے گئے، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سی ٹی...
    کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی، تمام شپمنٹس روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام شپمنٹس روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔گوستاوو...
     کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت...
    بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ پی چدمبرم نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے یہ فرض کیوں کر رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اب تک نہ تو حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور نہ ہی کوئی واضح گرفتاری سامنے آئی۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں اپریل...
    خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق بڑی گاڑی کے لیے 200 روپے، چھوٹی گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 20 روپے بطور انٹری فیس وصول کیے جائیں گے تاہم مقامی افراد کو اس...
    ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل  ڈانس مقابلے کا  آن لائن آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل  ڈانس مقابلے کا  آن لائن آغاز ! رقص کی ہر ایک حرکت  شی زانگ کے رومانس اور جوش و خروش  سے بھری ہوئی ہے۔ ہچکچاو نہیں، جلدی سے اُٹھو اور دنیا کو ہمارے “رقص”  کی دنیا کا حسن اور  طاقت دکھاو۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ، کاسٹنگ کاوچ کی باتیں بکواس ہیں، سید نور اداکارہ حمیرا...
    ( ویب ڈیسک )گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔  تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    اسامہ ملک:   کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔ اے سی...
    مری(طفیل عباسی) ملکہ کوہسار مری اورگلیات اہم حکومتی وسیاسی شخصیات  کی آمد کے باعث توجہ کامرکزبن گیا، میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت چھانگلہ گلی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ملکی اورسیاسی صورتحال پرمشاورت اوراہم فیصلے کئے گئے، سہہ پہر کے وقت میاں محمد نوازشریف، میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ڈونگاگلی روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے صدروسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، قائد اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مری آمد کے بعد چھانگلہ گلی روانگی پر مری اورگلیات میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے، سینئر وزیرمریم اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود رہے...
    مظفرآباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید ربنواز گیلانی کے والد محترم سید طارق گیلانی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید میجر ربنواز گیلانی کے والدین کے عزم و حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار،ڈی آئی جی یاسین قریشی،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔
    خوراک کی تلاش میں نکلنے والے 42 افراداسرائیل فوج کا نشانہ بنے ،وزارت صحت مختلف مقامات پر 5 فلسطینی بھوک کی وجہ سے شہید ہوئے ،خیموں پر حملے جاری ہیں غزہ: ایک ہی دن میں 85 فلسطینی شہید، خوراک کی تلاش اور خیموں پر حملے جاریغزہ میں اسرائیلی حملوں اور جاری قحط کے نتیجے میں ہفتہ کے روز کم از کم 85 فلسطینی شہید کیے گئے ، مقامی حکام کے مطابق، اسرائیلی افواج نے فضائی حملوں میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو امدادی خوراک کی تلاش میں باہر نکلے تھے، جبکہ جنوبی اور وسطی غزہ میں مہاجرین کے خیموں پر ڈرون حملے کیے گئے۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن کم از کم 71 افراد...
    سابق وزیر اعظم اور اپنی نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا نظام بدلے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ حکومت ناکام ہو چکی، عوام تعلیم، صحت و بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پاک پتن، سوات اور کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں ایسے سانحات ہیں کہ جن کی ذمے دار حکومتیں ہیں جن کی غیر ذمے داری اور قوانین پر عمل نہ ہونے کا ذمے دار موجودہ نظام ہے جسے بدلنا ازحد ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم بنائے گئے تھے تب بھی یہی نظام موجود تھا۔ اس نظام کی موجودگی میں ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں کوئی بھی شفاف اور منصفانہ...
    —فائل فوٹو  عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، بلا روک ٹوک انسان دوست امداد پہنچائی جائے اور امداد کی تقسیم صرف بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ طریقہ کار کے تحت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے اسرائیل کی بحری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں صیہونی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لیے انسان دوست امداد لے جانے والے جہاز حنظلہ پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اس اقدام کو سمندری ڈکیتی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام، فلسطین میں نسل...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والی امدادی کشتی پر قبضہ کر لیا۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے امدادی جہاز کو اسرائیل کے تین بحری جہازوں اور ڈرونز نے گھیرے میں لیا اور فوجی کشتی پر چڑھ گئے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے کشتی میں سوار نہتے بین الاقوامی سماجی کارکنوں پر اسلحہ تان لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتا تھا۔ چھ اسرائیلی فوجیوں نے امدادی جہاز پر قبضہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندالانامی امدادی جہاز اٹلی سے بچوں کے لئے دوائیں اور خوراک لے کر روانہ ہوا تھا۔ اکیس رکنی اسٹاف میں ڈاکٹرز، امدادی رضاکا، ارکان پارلیمنٹ سوار ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے امدادی...
    وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز محمد جنید انوار چودھری بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی...
    اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21سماجی کارکن، عملہ اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی حملہ کر کے روک دیا اور کشتی کو قبضے میں لے لیا جبکہ سماجی کارکن اور عملہ بھی اغوا کر لیا۔کشتی کے منتظمین کی جانب سے چلائی جانے والی لائیو ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو زبردستی کشتی پر چڑھتے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد براہ راست نشریات بند ہوگئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کشتی پر قبضے سے کچھ دیر قبل کشتی پر سوار ایک خاتون رکن اِما فوریو نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا...
    عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز)عالمی دبا وپر اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعوی کیا ہے۔مصر کے میڈیا کے مطابق مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان غزہ پہنچایا جا رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے ٹرک غزہ بھیجے گئے ہیں یا مزید امداد کب پہنچائی جائے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں...
      آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، جو چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چناری پولیس اسٹیشن کے اہلکار عبد الواحد کے مطابق 8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ جویریہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش...
    جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
    ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال میں کول والا بنگلہ کےقریب سی سی ڈی اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا .جس کے نتیجے میں 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مارے گئے ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. ہلاک ڈاکو فیصل آباد کےرہائشی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
    بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی نوعیت اور “یک جماعتی غلبہ” کے عزائم کے پیش نظر ، ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے،...
    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری...
    نوشہروفیروز(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیرداخلہ ضیاءلنجار نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےتفصیلات طلب کرلیں، ہدایت کی کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ امن وامان کوسبوتاژکرنیوالوں کوہر گزنہ چھوڑا جائے۔ وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات کیئے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوں نے...
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد میں ترنول کے علاقے میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے موقع پر موجود غیرملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق گدھے کے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔
    عالمی سطح پر شدید دباؤ، تنقید اور قحط سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد اسرائیل نے غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فضائی اور زمینی راستوں سے امداد پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق عسکری کارروائیوں میں عارضی وقفہ غزہ سٹی، دیر البلح اور المواسی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے رات 10 بجے تک) روزانہ نافذ العمل ہوگا۔  اسی دوران مخصوص راستے بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں اور امدادی قافلوں کی نقل و حرکت ممکن بنائی جا سکے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ اور امدادی اداروں نے اسرائیلی دعوؤں پر شکوک ظاہر کرتے ہوئے...
    عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس)غزہ میں بھوک کے باعث انسانی بحران سنگین ہونے کے بعد پڑنے والے عالمی دباؤ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دے گی، یہ اعلان اس وقت...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر جرگے کے زریعے 17 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں  پولیس نے تین گرفتار ملزمان قبرستان کمیٹی کے ممبر، گورکن اور رکشہ ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے قبرستان میں قبرستان کمیٹی کے دفتر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ و ڈی وی آر تحویل میں لے لی، ذرائع  نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں  وقوعہ والے دن  شدید بارش کے دوران جرگے کے شرکاء کو تدفین کے لیے وہاں نقل وحرکت  دیکھا گیا۔ رکشے و سدرہ کی لاش کے حوالے سے پولیس کو فوٹیجز کے زریعے شواہد ملے، پولیس نے ڈی وی آر تحویل میں لیکر محفوظ کرلی۔...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد ہنگامی طور پر مسافروں کو باہر نکالنا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر ڈینور میں پیش آیا جہاں طیارے میں اچانک دھواں نکلنے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں ممکنہ خرابی اور دھواں اٹھنے پر مسافروں اور عملے کو سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، حادثہ طیارے کے پرواز کرنے سے قبل پیش آیا، طیارے میں 173 مسافر اور عملے...
    غزہ  (نیوزڈیسک) اسرائیلی فوج نے اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی حملہ کر کے روک دیا اور کشتی کو قبضے میں لے لیا جبکہ سماجی کارکن اور عملہ بھی اغوا کر لیا۔ کشتی کے منتظمین کی جانب سے چلائی جانے والی لائیو ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو زبردستی کشتی پر چڑھتے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد براہ راست نشریات بند ہوگئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کشتی پر قبضے سے کچھ دیر قبل کشتی پر سوار ایک خاتون رکن اِما فوریو نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فوج پہنچ گئی ہے، ہم اپنے فون سمندر میں پھینک رہے ہیں، غزہ میں قتل عام بند کرو۔ اسرائیلی...
    ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے پاس...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم...
    امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ امریکا نے چین پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کو بڑھاوا دینا بند کرے جس پر چین کے مندوب نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دوسروں پر الزام ڈالنے کی کوشش اور جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق...
    فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے بھوک سے بے حال فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی اٹلی کی کشتی حنظلہ پر قبضہ کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے کشتی میں سوار نہتے بین الاقوامی سماجی کارکنوں پر اسلحہ تان لیا۔ امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتی تھی۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو علیحدہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت یونس ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا...
    شہر قائد کے علاقے فیروز آباد شہید ملت روڈ پر گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو 15 روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا، جو ماسک پہن کر کام کرتی تھی اور اُس نےہفتے کی دوپہر بند فلیٹ کا دوازہ کھول کر واردات کی واردات میں ملزمہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد طارق محمود نے بتایا کہ واردات ہفتے کو ساڑھے تین سے چھ بجے کے درمیان ہوئی ، ملازمہ کے کام پر آنے کا وقت دن 12 بجے سے دو بجے تک کا تھا۔  ہفتے کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے...
    انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کے فاسٹ بولرز کو موجودہ دور کے بولرز سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو کیا ہوگیا؟ کیون پیٹرسن کو کس بات نے پریشان کردیا؟ سابق انگلش بیٹر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کل کے مقابلے میں 20 سے 25 سال قبل بولنگ کا معیار کہیں زیادہ سخت تھا اور بیٹنگ کرنا خاصا مشکل ہوا کرتا تھا۔ Don’t shout at me but batting these days is way easier than 20/25 years ago! Probably twice as hard back then! Waqar, Shoaib, Akram, Mushtaq, Kumble, Srinath, Harbhajan, Donald, Pollock, Klusener, Gough, McGrath, Lee, Warne, Gillespie, Bond, Vettori, Cairns, Vaas, Murali,… — Kevin Pietersen???? (@KP24)...
    پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے...
    فائل فوٹو  آزاد کشمیر میں تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن میں کھڑی 8  سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، ورثاء کو تلاش کے تین گھنٹے بعد بچی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
    پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کی 34ویں اجلاس میں کیا گیا جو 23 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔ سرکلر میں تمام نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو سختی سے اس ہدایت کی پابندی کرنے کا کہا گیا  ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد قومی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔  اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔  پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔  جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز...
    لاطینی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس پہاڑی سڑکوں پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے دور ایک دشوار گزار علاقے میں پیش آیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس حادثے میں 30 مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیرو میں پہاڑی راستوں پر اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، جہاں خراب سڑکیں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی حادثات...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اپنا جرگہ...
    کراچی: روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔ ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
    ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے توانائی کے قابلِ تجدید اور صاف ذرائعوں کی تلاش اور استعمال دنیا بھر میں جاری ہے تاہم اب لگتا ہے کہ اس دوڑ میں چین امریکا پر بازی لے گیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک سال کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر ہوا اور شمسی توانائی نصب کی ہے جتنی اس وقت امریکا میں مجموعی طور پر نصب ہے۔ یہ انکشاف ‘گلوبل انرجی مانیٹر’ کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق چین اس وقت 510 گیگاواٹ کی اضافی قابلِ تجدید توانائی تعمیر کر رہا ہے جو 1,400 گیگاواٹ کے موجودہ نظام میں شامل ہوگی۔ یہ امریکا کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔ یہ بھی...
      بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے ناتھ نگر میں واقع منوکمنا ناتھ مندر میں پولیس نے ایک جوڑے کو شادی کرنے سے روک دیا۔ درحقیقت جیسے ہی دولہا دلہن کے بالوں میں سندور بھرا، پولیس وہاں پہنچی اور دلہا اور دلہن کو برآمدے سے ناتھ نگر تھانے لے گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی دونوں فریقین کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق تلکمانجھی تھانہ علاقہ کی ایک لڑکی اور مدھوسودن پور تھانہ علاقہ کے ایک لڑکے کی شادی ہو رہی تھی۔ لڑکی کی عمر 23 سال اور لڑکے کی عمر 25 سال ہے۔ شادی میں جوڑے کے تمام رشتہ دار بھی مبارکباد دینے پہنچے تھے۔ اسی دوران ایک نامعلوم لڑکے نے ڈائل 112 پولیس کو...
    وفاق خیبرپختونخوا پر نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈا پور کاپھر وار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے،بیانپشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و...
    حکومت نے قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے و الے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹمنٹ سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔
    خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس کا نشانہ معصوم پختون عوام بن رہے ہیں۔ بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنہ الخوراج کا بڑا کردار ہے۔ دہشتگردوں کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی سرپرستی بھی ان دہشتگردوں کو حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی سے فتنہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی۔ ذرائع کے مطابق خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے...
    بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔پولیس سرجن کے مطابق ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کر کے خاتون کے سیمپل پہلے ہی لے لیے گئے تھے۔علاوہ ازیں ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔گل جان بی بی کو 2 روز کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، آج عدالت نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون...
    ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، "پاکستان کھپے" کا نعرہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو امید، اتحاد اور صبر کا استعارہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلی ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تدبر، حوصلے اور مفاہمت کی علامت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں صبر و دانش کا مظاہرہ کیا اور قوم کی باوقار قیادت کی۔...
    پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سپورٹس فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونیوالے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے مشاورت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام قومی فیڈریشنز کو بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں پر حامی بھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا۔ پی ایس...
    آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے  فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میچ میں ٹم ڈیوڈ نے صرف 37 گیندوں پر آسٹریلیا کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔ ٹم ڈیوڈ اور مچل اووین کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 128 رنز کی شاندار شراکت آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 97 رنز کا تھا جو مچل مارش اور ٹم ڈیوڈ نے قائم کیا تھا۔ ڈیوڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کے لیے سب سے تیز نصف سنچری (16 گیندوں پر) بنائی بلکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ...
    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔...
    فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فنڈنگ اور حمایت سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں فتنۃ الخوارج کا بڑا کردار ہے، فتنۃ الخوارج کی جدید اسلحہ تک رسائی بھاری بھارتی فنڈنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی سرپرستی سے فتنتہ الخوراج کے ہاتھ اب ڈرون حملوں تک پہنچ چکے ہیں، فتنتہ الخوراج نے سوشل میڈیا پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ، خوارج کے ڈرون حملوں کا نشانہ معصوم بچے اور شہری جبکہ الزام پاک فوج پر لگا دیا جاتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ...
    تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) ایران میں مسلح دہشت گردوں نے عدالت پر حملہ کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطاقب ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، مسلح دہشت گردوں کے اس حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اس کے علاوہ ایمرجنسی سروسز نے بھی موقع پر ریسکیو اور زخمیوں کے لیے فوری امداد پہنچنانے کا کام شروع کردیا۔ اس سے پہلے رواں برس جنوی میں دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ میں فائرنگ کے حملے میں دو سینیئر ایرانی جج جاں بحق ہو گئے...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ’ایمرلڈ ٹرائی اینگل‘ کے علاقے پر جاری پرانا سرحدی تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاک، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا کمبوڈیا کی جانب سے راکٹ اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 11 تھائی شہری ہلاک ہو گئے، جس کے جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈین اہداف پر فضائی حملے کیے۔ جھڑپیں 2 سرحدی مندروں کے قریب ہوئیں جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام لگایا۔ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کو ’ظالم اور جنگ پسند‘ قرار دیا، جبکہ کمبوڈیا نے اقوام متحدہ سے فوری اجلاس کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10...
    پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آمریت، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور انسانی تکالیف پر خطرناک بے اعتنائی دنیا کو لاحق اخلاقی بحران کی علامت ہیں۔ رکن ممالک کو بدترین حالات میں بھی بین الاقوامی قانون قائم رکھنا اور انسانی حقوق کا دفاع کرنا ہو گا۔حقوق کے لیے کام کرنے والے غیرسرکاری ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پراگ (چیک ریپبلک) میں منعقدہ عالمی اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے جدوجہد اب پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ عالمگیر اعتماد، وقار اور انصاف کی بحالی کے لیے اجتماعی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 جولائی 2025ء) شام کے علاقے سویدا میں خونریز فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے طبی مراکز پر حملوں میں دو معالج ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، جولائی سے اب تک سویدا سے ایک لاکھ 76 ہزار لوگ انخلا کر چکے ہیں۔ ان میں بیشتر نے ہمسایہ علاقے درآ اور دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں کا رخ کیا ہے۔ Tweet URL گزشتہ ہفتے سویدا میں مقامی دروز فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ملیشیا، بدو قبائل اور سرکاری فوج کے مابین جھڑپوں میں 1,000 سے زیادہ...
    وزیرِ اعظم کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ، قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل، ہمشیرہ سے درکار ممکنہ معاونت کیلئے رابطے میں رہے گی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ...
    انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔ جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔ کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی اسکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گینڈ پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔ بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ جس وقت انہوں نے یہ...
      ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی،یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی حکومت نے ،جہاں اب سرکاری ملازمین اپنے والدین کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے 30 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان 30 دن کی چھٹیوں کے بدلے آپ کی کوئی تنخواہ نہیں کٹے گی کیونکہ یہ پیڈ لیو ہیں۔ راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا سرکاری ملازمین کے لئےاپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کا کوئی انتظام ہے؟ جس پر مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایاکہ ملکی سروس رولز مرکزی حکومت کے ملازمین کو 30 دن...
    ٹریبونل کے رجسٹرار کیجانب سے جاری نوٹس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس پابندی کے حق یا مخالفت میں کوئی شہادت یا مواد پیش کرنا چاہتے ہوں تو وہ 29 جولائی کی دوپہر تک حلف نامہ جمع کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سچن دتہ کی سربراہی میں غیر قانونی سرگرمیاں (روکتھام) سے متعلق ٹریبونل یکم اور 2 اگست کو سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں عوامی ایکشن کمیٹی کو غیر قانونی تنظیم قرار دئے جانے کے حکومتی فیصلے کا جائزہ لے گا۔ یہ کارروائی "یو اے پی اے 1967" کے تحت انجام دی جا رہی ہے، جس کے تحت حکومت کسی تنظیم کو ملک کی خودمختاری و سالمیت کے لئے خطرہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔ اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے ہم وطن کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کسی طور غافل نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ فعال رہی ہے۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت نے اس معاملے میں پہلے بھی سفارتی اور قانونی سطح پر مدد فراہم کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ اس مسئلے پر مزید پیش رفت کے لیے وفاقی...
    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں اظہر وضع دار اور سادہ تھے ۔ انہوں نے آخری وقت میں بھی اپنی جماعت سے وفاداری دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حماد کے لیے آسان نہیں تھا، تب میاں اظہر نے سیاستدانوں کو سیاست کر کے سبق دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت جینا مشکل ہو اس وقت سیاست کی ۔ بہت مجبوریاں آئیں لیکن  انہوں نے ساتھیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست حالات کُول کرنے کا حکومت...
    مریم اورنگزیب—فائل فوٹو سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پیر سے مون سون ہوائیں دوبارہ شدت اختیار کریں گی، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق 29 جولائی کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جو موجودہ موسمی نظام کو مزید مضبوط کرے گا۔ علاقائی پیش گوئی  کشمیر اور گلگت بلتستان: 27 سے 31 جولائی کے دوران گرج چمک، تیز ہوائیں اور مقامی طور پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: دیر، چترال، سوات، پشاور، اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع...
    پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت...