2025-07-10@01:30:48 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«ماں بچہ اسپتال»:

    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ...
    راولپنڈی میں 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ماں بچہ اسپتال نہیں بلکہ چلڈرن اسپتال بنے گا۔ منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی ون بنانے کے لیے ڈاکٹر حنا ستار پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دی گئیں جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر مسعود صادق کو فوکل پرس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 200 بیڈ کا چلڈرن اسپتال کم سے کم وقت میں فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں...
    غزہ شہر میں واقع الاہلی اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی شدید بمباری نے اسپتال کے آکسیجن اسٹیشن، سرجری یونٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسپتال اب مکمل طور پر سروس سے باہر ہو چکا ہے۔ الجزیرہ کے نمائندے ہانی محمود کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کو پہلے سے خبردار کیا تھا کہ وہ شدید دھماکوں کی آوازیں سنیں گے۔ اس وارننگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد الاہلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے دوران اسپتال میں موجود مریضوں اور طبی عملے کو مختصر وقت میں نکالنے کا حکم دیا گیا۔ کئی مریض جو طبی آلات سے منسلک تھے، انہیں...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچے کے جاں بحق ہونے پر ورثاء مشتعل ہو گئے۔ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچہ احمد ہلایو دم توڑ گیا، جس پر اہلِ خانہ نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ سوال اسپتال کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کا انتقال، اہلِخانہ کا احتجاجکراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کے سول اسپتال میں انتقال کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے علاج کے دوران غفلت برتی، بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یامین شاہ کا کہنا ہے کہ الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔
    لاہور کے ٹیچنگ اسپتال میں والد کے ساتھ والدہ کا علاج کرانے کے لیے آنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بچے کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دائر کردی ہے۔شہری کے مطابق اسپتال کے گراؤنڈ میں بیٹے کو کرنٹ لگا جس کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے توجہ نہیں دی جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے جی ٹی روڈ پر بچےکی لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا۔
    لاہور: لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت  بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع...
    علامتی فوٹو ٹنڈو محمد خان میں نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، دوسرا بچہ پیٹ میں چھوڑ دیا گیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی، دوسرے بچے کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔مریضہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ 2 ماہ بعد پیٹ میں درد کی وجہ سے دوبارہ الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا، کراچی کے نجی اسپتال میں دوبارہ آپریشن کروایا تو بچہ پیٹ میں مرا ہوا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹر کٹ کورٹ میں ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بچہ یوٹریس اور دوسرا ایبڈومینل کیویٹی میں تھا، حاملہ خواتین...
    ویٹی کن سٹی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے تو وہیں پاکستان میں بھی آبادی کی شرح تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس روئے زمین پر ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں 96 سال میں کوئی بچہ ہی پیدا نہیں ہوا اور یہی نہیں اس ملک میں کوئی اسپتال بھی نہیں ہے۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے 21 ویں صدی میں دنیا کا کوئی ملک اسپتال کے بغیر ہو سکتا ہے؟ لیکن ایسی جگہ ویٹی کن سٹی ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک تسلیم کیا گیا ہے، اس ملک میں کوئی اسپتال نہیں اور 96 سالوں میں وہاں ایک بھی بچہ پیدا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش، معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے   آئی. لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیےگئے. بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا  پہلا سرکاری ادارہ ہے.چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا  علاج  کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار...
    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق89 فیصدسے زائد سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، 10سالہ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں دو کم سن دوست کاشف اور اسد حویلی میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ کاشف سے اچانک گولی چل گئی جو سامنے بیٹھے 10سالہ اسد کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اسد خون میں لت پت پڑا تھا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ...
    کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں مردہ بچے کو چھوڑ کر جانے کےحوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ یا کسی اور نے بچے کی لاش سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بچےکی لاش ایدھی کے سرد خانے میں امانتاً رکھی ہے، تین چار روز میں ورثا نے رابطہ نہ کیا تو ایدھی قبرستان میں تدفین کردی جائے گی۔اس سے پہلے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھا، جسے بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے ایک اسپتال میں نرس نے 7 سالہ بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے اسے ایلفی سے جوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاویری میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کو چہرے پر زخم ہونے کی وجہ سے لایا گیا تھا۔اسپتال میں موجود جیوتی نامی نرس نے بچے کے چہرے کے زخم کو ٹانکے سے جوڑنے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا۔ نرس نے اپنے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے چہرے پر نشان نہ آئے اس لیے اس نے ایلفی کا استعمال کیا تاہم نرس کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے کے والدین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی...
    گجرانوالہ: پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اسپتال سے بچہ اٹھانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گجرانوالہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ بچے کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسپتال سے کسی نامعلوم شخص نے بچے کو اغوا کر لیا ہے۔ شکایت ملنے پر پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی اور ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق  کیمروں میں نومولود کو اُٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر تمام وڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے...
۱